اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

پشاور زلمی کے کوچ کا اعتراف: صائم  ایوب کو کھیل کی طرف جلدی واپس لانا غلطی تھی

عبدالرحمٰن وقار by عبدالرحمٰن وقار
مئی 5, 2025
in اہم خبریں, تفریح, کرکٹ نیوز, کھیل کی خبریں
پشاور زلمی کے کوچ کا اعتراف صائم ایوب کو کھیل کی طرف جلدی واپس لانا غلطی تھی

پشاور زلمی کے باؤلنگ کوچ مشتاق احمد نے تسلیم کیا ہے کہ نوجوان اوپنر صائم ایوب کو انجری کے بعد فوراً پی ایس ایل 10 کے میدان میں اتارنا ایک غلط فیصلہ تھا۔

صائم ایوب نے پی ایس ایل 10 میں زبردست آغاز کرتے ہوئے اپنی پہلی ہی اننگز میں نصف سنچری اسکور کی لیکن اس کے بعد ان کی فارم خراب ہو گئی ہے اور وہ مسلسل اچھی کارکردگی نہیں کھا پارہے ۔ اس وقت پشاور زلمی پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے۔

مشتاق احمد نے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ صائم کو مکمل طور پر میچ فٹ ہونے کے لیے مزید وقت اور پریکٹس میچز کی ضرورت تھی۔

مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ:

> ’’نیٹ پر پریکٹس کافی نہیں ہوتی جب کوئی کھلاڑی انجری کے بعد واپس آ رہا ہو۔ اسے اصل میچز میں کھیل کر دوبارہ ردھم پکڑنے کی ضرورت تھی۔‘‘

انہوں نے مزید کہا ہے کہ کوچنگ اسٹاف کو چاہیے تھا کہ وہ صائم کے لیے کچھ کم دباؤ والے کلب یا پریکٹس میچز کا بندوبست کرتے تاکہ وہ آسانی سے کھیل میں واپس آتا مگر بدقسمتی سے ایسا نہیں کیا گیا۔

 یاد رہے کہ صائم ایوب کو پاکستان ٹیم کے جنوبی افریقہ کے دورے کے دوران ٹخنے کی انجری ہوئی تھی۔ ڈاکٹروں نے چھ ماہ آرام کا مشورہ دیا تھا اور وہ بحالی علاج کے لیے برطانیہ بھیجے گئے تھے۔  اسی انجری کے باعث وہ دو اہم سیریز، چیمپئنز ٹرافی 2025 اور نیوزی لینڈ کے خلاف وائٹ بال سیریز میں شریک نہ ہوسکے۔
یہ بھی پڑھیں :  PSL 10 لائیو اسٹریمنگ گائیڈ

یہ بھی پڑھیں:  ہانیہ عامر کو برطانیہ میں اسٹار آف پاکستان ایوارڈ سے نوازا گیا
عبدالرحمٰن وقار

عبدالرحمٰن وقار

عبدالرحمٰن وقار ایک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں جو ملکی سیاست، معیشت اور عالمی تعلقات پر گہرے تبصرے اور تجزیے کرتے ہیں۔ وہ گزشتہ پندرہ سالوں سے پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پاکستان میں اپنے دراز آرڈر کو کیسے ٹریک کریں؟

پاکستان میں اپنے دراز آرڈر کو کیسے ٹریک کریں؟

جون 3, 2025
realme c73 5g فیچرز ، قیمت اور مکمل تفصیلات

Realme C73 5G فیچرز ، قیمت اور مکمل تفصیلات

جون 3, 2025
ٹک ٹاکر ثنا یوسف فائرنگ سے جاں بحق

ٹک ٹاکر ثنا یوسف فائرنگ سے جاں بحق

جون 3, 2025
پاکستان کے میچز سری لنکا میں ہوں گے، آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ کپ 2025 کا شیڈول جاری کر دیا

پاکستان کے میچز سری لنکا میں ہوں گے، آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ کپ 2025 کا شیڈول جاری کر دیا

جون 2, 2025
وفاقی حکومت کا عیدالاضحیٰ 2025 کی چھٹیوں کا اعلان

وفاقی حکومت کا عیدالاضحیٰ 2025 کی چھٹیوں کا اعلان

جون 2, 2025
کراچی میں دوبارہ زلزلے کے جھٹکے ، عوام میں تشویش

کراچی میں دوبارہ زلزلے کے جھٹکے ، عوام میں تشویش

جون 2, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پاکستان میں اپنے دراز آرڈر کو کیسے ٹریک کریں؟

پاکستان میں اپنے دراز آرڈر کو کیسے ٹریک کریں؟

جون 3, 2025
realme c73 5g فیچرز ، قیمت اور مکمل تفصیلات

Realme C73 5G فیچرز ، قیمت اور مکمل تفصیلات

جون 3, 2025
ٹک ٹاکر ثنا یوسف فائرنگ سے جاں بحق

ٹک ٹاکر ثنا یوسف فائرنگ سے جاں بحق

جون 3, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔اوکے