ریاستہائے متحدہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اپنے جاری پیغام میں کہا کہ وہ بہت اچھا محسوس کر رہے ہیں اور اسپتال چھوڑ دیں گے جہاں وہ کوویڈ19 مثبت آنے پر زیر علاج ہیں۔
ٹرمپ کی جانب سے جمعہ کے روز بتایا گیا تھا کہ ان کا اور ان کی اہلیہ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو اسپتال داخل کر لیا تاہم اب وہ واپس آ گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ اب اچھا محسوس کر رہے ہیں جس کی وجہ سے اسپتال سے واپس آ رہے ہیں جبکہ ڈاکٹرز کی جانب سے بھی کچھ روز قبل سوموار کو ٹرمپ کے واپس گھر جانے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔
جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ کورونا سے خوفزدہ نہ ہوں۔ اسے اپنی زندگی پر حاوی نہ ہونے دیں۔ ہم نے انتظامیہ کے تحت ترقی کی ہے۔
وائٹ ہاؤس کے معالج ڈاکٹر شان پی کونلی کے مطابق ، 74 سالہ ٹرمپ کو تیز بخار تھا اور جمعہ کے روز ان کے خون میں آکسیجن کی سطح کم ہونے کے بعد انہیں اضافی آکسیجن دی گئی تھی۔ ڈاکٹر اس کے ساتھ ایک سٹیرایڈ ، ڈیکس میٹھاسون کا علاج بھی کیا جو عام طور پر صرف انتہائی سنگین معاملات میں استعمال ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ ماہرین نے کورونا وائرس کی دوسری لہر کے شروع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ جبکہ ٹرمپ کسی بھی ملک کے آخری صدر ہیں جو حالیہ دنوں میں کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں۔