جون 20 2020: (جنرل رپورٹر) ورلڈ کپ 2011 کے فائنل پر مبینہ طور پر یہ الزام لگایا گیا تھا کہ وہ فکسڈ تھا جبکہ سری لنکا نے اس الزام پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے
سری لنکا کے سابو وزیر کھیل مہندا نندا آلتوگماگے نے گزشتہ روز ایک انٹرویو دیتے ہوئے سری لنکا اور بھارت کے درمیان ہونے والے ورلڈ کب 2011 کے فائنل کو فکسڈ قرار دیا تھا- انہوں نے کہا کہ یہ بات میں پورے وثوق کے ساتھ کہہ سکتا ہوں 2011 ورلڈ کپ فائنل فکسڈ تھا
سابق وزیر کھیل کا یہ بیان دینا تھا کہ سری لنکا کی وزارت کھیل کی جانب سے اسپیشل انسویسٹیگیشن یونت میں ایک درخواست جمع کروائی جس میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ سابق وزیر کھیل کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کی تحقیقات کی جائیں
یاد رہے کہ ممبئی میں ہونے والے 2011 فائنل ورلڈ کپ میچ میں انڈیا نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی اور دوسری مرتبہ یہ اعزاز حاصل کیا تھا
سری لنکن نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیر کھیل مہندا نندا آلتوگمامے نے کہا ہے کہ وہ 2011 کے سال وزیر کھیل تھے اور یہ بات وہ پوری ذمہ داری کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ 2011 کے ورلڈ کپ کا فائنل فکسڈ تھا اور اسے باقاعدہ بیچا گیا تھا
سری لنکن سابق وزیر کھیل کے لگائے الزامات کی بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے سختی سے تردید کی گئی ہے- بھارتی کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ فکسڈ میچ یا اس قسم کے لگائے جانے والے الزامات میں کسی قسم کی کوئی حقیقت نہیں ہے
ورلڈ کپ 2011 کے فائنل میچ سے متعلق سابق کرکٹ کپتان رانا ٹنگا نے بھی کئی سوالات اٹھا دئیے- وہ کہتے ہیں کہ جب ہارے تھے تو میں شدید پریشانی اور اضطراب میں تھا- ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے کچھ غلط ہوا ہے- سب کچھ نارمل نہیں تھا- اس ہونے والے 2011 ورلڈ کپ پر ضرور تحقیقات ہونی چاہییں
واضح رہے کہ رانا ٹنکا ورلڈ کپ 2011 کے فائنل میں ایک کمینٹر کی حیثیت سے اسٹیڈم میں موجود تھے
تاہم سری لنکا میں ورلڈ کپ 2011 کی تحقیقات کا آغاز ہو گیا ہے