اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

نواز شریف اور شہباز شریف کی مودی کو مبارکباد: نفرت کو امید میں بدلنے پر زور

زوہیب علی خان by زوہیب علی خان
جون 11, 2024
in بین اقوامی خبریں, سیاست کی خبریں, علاقائی خبریں, قومی نیوز
shehbaz modi nawaz1718032524 0

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو مبارکبادی پیغام میں نفرت کو امید میں بدلنے کی تاکید کی ہے۔ شہباز شریف نے بھی مودی کو تیسری مدت کے لیے وزیر اعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما نریندر مودی نے اتوار کے روز وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیا اور پیر کو باقاعدہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد 72 رکنی کابینہ کے اراکین میں وزارتیں تقسیم کیں۔ وزیر داخلہ، وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور وزیر خزانہ جیسے اہم عہدوں پر سابق وزراء امیت شاہ، ایس جے شنکر، راج ناتھ سنگھ اور نرملا سیتا رمن کو برقرار رکھا گیا ہے۔ اس دوران پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا کے ذریعے نریندر مودی کو مبارکباد دی۔

شہباز شریف نے لکھا، "میں نریندر مودی کو وزیر اعظم کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتا ہوں۔”

بھارتی وزیر اعظم نے ایک ٹویٹ کرکے اپنے پاکستانی ہم منصب شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے لکھا، "آپ کی نیک خواہشات کے لیے آپ کا شکریہ۔”

قابل ذکر ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم ان سربراہان میں شامل نہیں تھے جو وزیر اعظم نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب میں شریک تھے۔ اتوار کے روز حلف برداری کی تقریب میں بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، مالدیپ، بھوٹان اور سیشلز کے رہنما موجود تھے۔ بھارتی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ "پڑوسی پہلے” کی پالیسی کے تحت نئی دہلی نے ساتوں پڑوسی ملکوں کے سربراہان کو دعوت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  انڈر 19 ایشیا کپ 2024 میں پاکستان نے افغانستان کو زیر کر کے سیمی فائنل میں جگہ حاصل کر لی

نریندر مودی نے نواز شریف کے پیغام کا جواب دیتے ہوئے کہا، "آپ (نواز شریف) کے پیغام کی قدر کرتے ہیں۔” انہوں نے ایکس پر نواز شریف کو جواب دیتے ہوئے مزید لکھا، "بھارت کے عوام ہمیشہ امن، سلامتی اور ترقی پسند خیالات کے حامی رہے ہیں۔ اپنے عوام کی فلاح و بہبود اور سلامتی کو آگے بڑھانا ہمیشہ ہماری ترجیح رہے گی۔”

یاد رہے کہ نواز شریف نے 2014ء میں نریندر مودی کی پہلی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی تھی جبکہ نریندر مودی نے بھی عہدہ سنبھالنے کے ایک سال بعد پاکستان کا مختصر دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے لاہور میں نواز شریف کی نواسی اور موجودہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی کی شادی میں شرکت کی تھی۔

زوہیب علی خان

زوہیب علی خان

زوہیب علی خان ڈیجیٹل میڈیا کے ماہر صحافی ہیں جو ٹیکنالوجی اور کاروباری خبروں پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ وہ مختلف قومی و بین الاقوامی ویب سائٹس پر تحقیقی مضامین لکھ چکے ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

جولائی 19, 2025
گوادر سے خلیجی ممالک تک فیری سروس پانچ نجی کمپنیوں کی تجاویز

گوادر سے خلیجی ممالک تک فیری سروس: پانچ نجی کمپنیوں کی تجاویز

جولائی 19, 2025
پاکستانی شہری بحرین کا ای ویزا کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟

پاکستانی شہری بحرین کا ای ویزا کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟

جولائی 18, 2025
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 عمر امین کی پاکستان چیمپئنز اسکواڈ میں شمولیت

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025: عمر امین کی پاکستان چیمپئنز اسکواڈ میں شمولیت

جولائی 18, 2025
ریاٹ 2025 پاکستان ایئر فورس کے جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری طیارے برطانیہ پہنچ گئے

ریاٹ 2025: پاکستان ایئر فورس کے جے ایف-17 تھنڈر بلاک تھری طیارے برطانیہ پہنچ گئے

جولائی 18, 2025
پاکستان میں کرکٹ اکیڈمی میں داخلہ کیسے لیں؟

پاکستان میں کرکٹ اکیڈمی میں داخلہ کیسے لیں؟

جولائی 17, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

جولائی 19, 2025
گوادر سے خلیجی ممالک تک فیری سروس پانچ نجی کمپنیوں کی تجاویز

گوادر سے خلیجی ممالک تک فیری سروس: پانچ نجی کمپنیوں کی تجاویز

جولائی 19, 2025
پاکستانی شہری بحرین کا ای ویزا کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟

پاکستانی شہری بحرین کا ای ویزا کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟

جولائی 18, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔