کراچی میں منعقد ہونے والے "فٹبال یوتھ لیگ” میں اس سال 1300 بچے اور بچیاں شرکت کریں گی جو کہ کھیل کی ترویج اور نوجوانوں کی فزیکل فٹنس کے لیے ایک بڑا قدم ہے۔
اس لیگ میں مجموعی طور پر 210 میچز چھ مختلف میدانوں میں کھیلے جائیں گے جن میں خیبر مسلم گراؤنڈ، اولڈ گولیمار، جام الیون گراؤنڈ، کراچی یونائیٹڈ کلفٹن، اور کاکڑی گراؤنڈ لیاری شامل ہیں۔
یہ لیگ "اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک” اور "کراچی یونائیٹڈ” کے اشتراک سے ساتویں بار منعقد ہو رہی ہے جس کا مقصد بچوں میں کھیل کی حوصلہ افزائی اور ٹیم ورک، ڈسپلن اور محنت جیسی اقدار کو فروغ دینا ہے۔
اس لیگ کی مدد سے کراچی کے نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے اور قومی و بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔
اس اقدام سے مقامی کمیونٹی میں فٹبال کے کھیل کو مزید فروغ ملے گا اور کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔