پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت ختم ہونے کے بعد سے پی ٹی آئی کارکنان ٹویٹر پر #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور نا ٹرینڈ چلا رہے ہیں۔ یوں تو ٹویٹر پر سیاسی جنگ جاری ہی رہتی ہے مگر یہ جنگ کچھ طویل ہو گئی ہے۔
موجودہ اپوزیشن اتحاد کی حکومت اور ن لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب نے الزام لگایا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ٹرینڈ چلانے کے لئے بوٹ کام کر رہے ہیں جو اصل میں انسان نہیں ہیں۔
ان کا یہ دعوی کتنا سچ اورکتنا جھوٹ ہے اس کا فیصلہ آپ خود ہی کر لیں تاہم ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اصل میں یہ بوٹس ہوتے کیا ہیں اور کیسے کام کرتے ہیں؟
بوٹ کیا ہوتے ہیں؟
بوٹ اصل میں ایسی مشین کا نام ہے جس میں آرٹیفیشل انٹیلیجینس کے تحت کوڈنگ کی جاتی ہے جس کی مدد سے وہ انسانوں کے کچھ کام کرنے کے قابل ہو جاتی ہے۔ مثال کے طور پر سوال و جواب والے بوٹس میں ان کو سمجھا دیا جاتا ہے کہ اگر فلاں سوال کیا جائے تو اس کا یہ جواب سینڈ کر دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | آئی ایم ایف نے پاکستان میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اود مہنگائی میں اضافے کی پیشنگوئی کر دی
ٹویٹر میں بوٹ کیسے کام کر سکتا ہے؟
اسی طرح، ٹویٹر میں بھی بوٹ کام کر سکتا ہے۔ فکس کوڈنگ کی مدد سے آپ مشین کو ہدایات جاری کر سکتے ہیں کہ وہ فلاں الفاظ لکھے، ان کو سرچ کرے اور ایسے الفاظ (ہیش ٹیگ) استعمال کرنے والوں کو ری ٹویٹ کرے۔
بوٹ دراصل انسانی ہدایات کے ہی تابع ہوتے ہیں جو مشین کوڈنگ کی مدد سے انسان کا کچھ کام اپنے ذمہ لے لیتے ہیں۔