گٹکا پر مکمل پابندی کو یقینی بنانے کا حکم
سندھ ہائی کورٹ نے صوبے بھر میں گٹکا اور مین پوری کی فروخت پر مکمل پابندی کو یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ صوبے میں گٹکا اور مین پوری کی فروخت پر پابندی سے متعلق درخواست کی سماعت کر رہی تھی۔
رجسٹرار ٹریڈ مارک نے اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ سندھ ہائی کورٹ کے بنچ نے گٹکا اور مین پوری کی فروخت پر مکمل پابندی کو یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
ڈی آئی جی اسپیشل برانچ اور ڈی آئی جی حیدرآباد صوبے میں گٹکا اور منی پوری کے کاروبار کے خلاف کیس کی سماعت کرنے والے سندھ ہائی کورٹ بینچ کے روبرو پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں | کشمیر: جیل کا ڈائریکٹر جنرل مارا گیا
یہ بھی پڑھیں | کسان اتحاد نے دھرنا ختم کر دیا
سماعت کا احوال
گزشتہ سماعت میں سندھ ہائی کورٹ نے ممنوعہ اشیاء کا کاروبار کرنے والے پولیس اہلکاروں کی فہرستوں کو حتمی شکل دینے کا حکم دیا تھا اور ان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔
ملوث افسران کی جائیدادوں کی تفصیلات بھی عدالت میں پیش کی جائیں
سندھ ہائی کورٹ نے مزید ریمارکس دیئے کہ گٹکا اور ماوا کی فروخت میں ملوث پولیس اہلکاروں اور سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران کی جائیدادوں کی تفصیلات بھی عدالت میں پیش کی جائیں۔
عدالت نے گٹکا اور ماوا کی فروخت روکنے کے لیے سندھ رینجرز کی مدد لینے کا بھی حکم دیا۔