ایم جی موٹرز پاکستان نے کراچی میں ایم جی کی جدید الیکٹرک گاڑی ایم جی زیڈ ایس کی آزمائشی ڈرائیو کا اہتمام کیا ہے۔
شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے اپنی فیملی کے ساتھ دلکش ڈیزائن اور جدید ٹکنالوجی سے لیس اس نئی گاڑی کی آزمائشی ڈرائیو کا لطف اٹھایا۔
تفصیلات کے مطابق اومنی کارٹنگ سرکٹ ، پی اے ایف کالونی کورنگی کریک کے ٹریک پر ٹیسٹ ڈرائیو کا اہتمام کیا گیا تھا۔
برقی گاڑی کے ٹیسٹ سے لطف اٹھانے والے شہریوں کا کہنا تھا کہ یہ ڈیزائن ، کارکردگی کے لحاظ سے ایک منفرد گاڑی ہے اور قیمت کے لحاظ سے زیادہ موزوں ہے جو پاکستان میں گاڑیوں کے انتخاب میں ایک انوکھا اضافہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں | بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کراچی کے طارق روڈ پر نصب بم کو ناکارہ بنا دیا
اس موقع پر جی ایم مارکیٹنگ اینڈ سیلز ، ایم جی کے ، سید آصف احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جی ایم موٹرز نے پاکستان کی آٹو انڈسٹری میں انقلاب برپا کردیا ہے ، اس کے مکمل الیکٹرک ایم جی زیڈز سے یہ ڈیزائن ، عیش و آرام ، کارکردگی کے لحاظ سے منفرد اور بے مثال ہے۔
پاکستان میں کوئی اور کار حفاظت کے معاملے میں اس کا مقابلہ نہیں کرسکتی ہے۔
پاکستانی مارکیٹوں میں دو ائیر بیگ معیاری ہیں لیکن ایم جی زیڈ ایس ٹکنالوجی سے لیس ہے جس میں چھ ائیر بیگ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایم جی کی 100 سال کی تاریخ ہے اور عالمی سطح پر اس مقبول برانڈ نے پاکستان کے آٹو سیکٹر میں انقلاب برپا کردیا ہے۔