ایمیگریشن نیوزی لینڈ نے اسٹوڈنٹ ویزا کی ساکھ کو برقرار رکھنے اور تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے چار بڑی تبدیلیاں متعارف کرائی ہیں ہے۔ ستائیس اکتوبر دو ہزار چھبیس سے نافذ العمل ہونے والے ان نئے قوانین کے تحت بین الاقوامی طلبہ کے کام کرنے کے حقوق اور زبان کی مہارت کی جانچ پڑتال کو مزید واضح کر دیا گیا ہے۔
ماسٹرز بائی ریسرچ طلبہ کے کام کے حقوق میں تبدیلی
نئے ضوابط کے تحت ماسٹرز بائی ریسرچ پروگرام میں داخلہ لینے والے نئے طلبہ کے غیر محدود کام کرنے کے حقوق ختم کر دیے گئے ہیں۔ اب یہ طلبہ بھی دیگر ماسٹرز طلبہ کی طرح تعلیمی سیشن کے دوران ہفتے میں صرف پچیس گھنٹے کام کرنے کے اہل ہوں گے جبکہ چھٹیوں کے دوران انہیں فل ٹائم کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ اس تبدیلی کا بنیادی مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ویزا ہولڈرز کا بنیادی دھیان صرف تعلیم پر رہے۔
انگریزی زبان کی شرط اور کورس کے بعد کا اضافی وقت
ایمیگریشن نیوزی لینڈ نے ویزا شرائط کی تعمیل کے لیے انگریزی زبان کی مہارت کو بنیادی عنصر قرار دیتے ہوئے قوانین کو مزید مضبوط کیا ہے۔ مزید برآ تعلیمی اداروں کی جانب سے ضوابط کی خلاف ورزی کی تحقیقات کے دوران ویزا پروسیسنگ معطل کرنے کے اختیارات میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ تاہم مثبت پہلو یہ ہے کہ جن طلبہ کے ویزے کورس ختم ہونے کے ایک ماہ بعد ختم ہو رہے تھے اب انہیں اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ کرنے کے لیے دو ماہ کا وقت دیا جائے گا۔






