واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (WASA) لاہور نے اپنے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (PMU) کے تحت گریڈ پی پی ایس 5 سے پی پی ایس 8 تک کی 7 خالی اسامیوں پر کانٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتیوں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ یہ بھرتیاں ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (AIIB) کے مالی تعاون سے چلنے والے لاہور ویسٹ واٹر اینڈ ڈرینیج مینجمنٹ پروجیکٹ(LWDMP) کے لیے کی جا رہی ہیں جس کے تحت لیرکس کالونی سے گلشنِ راوی تک ٹرینچ لیس ٹیکنالوجی کے ذریعے سیوریج سسٹم بچھایا جائے گا۔
اسامیوں کی تفصیلات اور تعلیمی معیار
محکمے کی جانب سے جاری کردہ اشتہار کے مطابق تجربہ کار انجینئرز، قانون دانوں اور اکاؤنٹس کے پیشہ ور افراد کے لیے درج ذیل اسامیاں دستیاب ہیں:
اسسٹنٹ مینیجرز (سول، الیکٹریکل، مکینیکل): امیدوار کے پاس متعلقہ فیلڈ میں بی ایس یا بی ایس سی انجینئرنگ کی ڈگری، پاکستان انجینئرنگ کونسل (PEC) سے رجسٹریشن اور 5 سال کا تجربہ ہونا لازمی ہے۔ عمر کی حد زیادہ سے زیادہ 40 سال ہے۔
اسسٹنٹ مینیجر (لیگل): قانون کے شعبے کے لیے ایل ایل بی یا ایل ایل ایم ڈگری مع پنجاب بار کونسل رجسٹریشن اور اعلٰی عدالتوں میں پریکٹس کا 6 سالہ تجربہ درکار ہے۔ عمر کی حد 40 سال ہے۔
سب انجینئر: سول، مکینیکل یا الیکٹریکل میں ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ (DAE) مع 3 سالہ تجربہ رکھنے والے امیدوار اہل ہیں۔ عمر کی حد 35 سال ہے۔
اکاؤنٹس اسسٹنٹ: بی کام (B.Com) ڈگری مع فنانشل مینجمنٹ میں 3 سالہ تجربہ لازمی ہے۔ عمر کی حد 35 سال مقرر ہے۔
پنجاب جاب پورٹل پر آن لائن اپلائی کا طریقہ
ان اسامیوں پر درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 22 نومبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔ واسا لاہور انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ دستی طور پر یا بذریعہ ڈاک بھیجی جانے والی کوئی بھی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔ خواہش مند امیدواروں کو پنجاب حکومت کے آفیشل جاب پورٹل پر آن لائن فارم پُر کرنا ہوگا۔ سرکاری یا خودمختار اداروں کے ملازمین اپنے محکمے کے ذریعے این او سی (NOC) کے ہمراہ اپلائی کرنے کے پابند ہوں گے۔






