سندھ حکومت اور نادرا کے اشتراک سے متعارف کروایا گیا نیا ڈیجیٹل سسٹم گاڑیوں کی منتقلی کے روایتی طریقوں کو بدل چکا ہے۔ اب خریدار اور بیچنے والے نادرا کی آفیشل موبائل ایپلی کیشن کا استعمال کرتے ہوئے سمارٹ فون کی مدد سے اپنے فنگر پرنٹس اور چہرے کی تصدیق کر سکتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ سندھ بائیومیٹرک گاڑی ٹرانسفر کا یہ پورا عمل بغیر کسی پریشانی کے کیسے مکمل کر سکتے ہیں۔
نادرا پاک آئی ڈی (Pak-ID) ایپ سے آن لائن بائیومیٹرک کا طریقہ
محکمہ ایکسائز سندھ کی رجسٹرڈ گاڑیوں کو منتقل کرنے کے لیے نادرا کی Pak-ID Mobile App پر سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔ آن لائن بائیومیٹرک تصدیق کا مرحلہ وار طریقہ درج ذیل ہے:
ایپ ڈاؤن لوڈ اور لاگ ان: سب سے پہلے گوگل پلے اسٹور یا ایپل ایپ اسٹور سے NADRA Pak-ID App ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنا اکاؤنٹ رجسٹر کر کے لاگ ان کریں۔
گاڑی کا انتخاب: ایپ کی ہوم اسکرین پر موجود Apply Digital Cards کے سیکشن میں جائیں اور Vehicles پر کلک کریں۔ یہاں آپ کے نام پر موجود تمام گاڑیوں کی لسٹ آ جائے گی۔
بیچنے والے (Seller) کی تصدیق: جس گاڑی کو ٹرانسفر کرنا ہو اس کے سامنے "Transfer Now” پر کلک کریں۔ سب سے پہلے بیچنے والے کو چہرے کی تصدیق کے لیے Verify Applicant Facialپر کلک کر کے اپنے فرنٹ کیمرے سے تصویر لینی ہوگی اور پھر "Verify Applicant Fingerprints” کے ذریعے اپنے فنگر پرنٹس اسکین کرنے ہوں گے۔
خریدار کا ڈیٹا اور پن کوڈ: تصدیق کے بعد اسکرین پر خریدار (Purchaser) کا CNIC نمبر اور دیگر معلومات درج کریں۔ درخواست سبمٹ کرنے پر آپ کو ایک Tracking ID اور ایک Pin Code موصول ہوگا یہ کوڈ خریدار کے ساتھ شیئر کریں۔
خریدار (Buyer) کی تصدیق: خریدار اپنے موبائل فون پر اسی ایپ میں لاگ ان کرے گا، Government Services میں جا کر Vehicle Transfer کا انتخاب کرے گا اور موصول شدہ ٹریکنگ آئی ڈی اور پن کوڈ درج کرے گا۔ خریدار بھی اپنے چہرے اور فنگر پرنٹس کی بائیومیٹرک تصدیق مکمل کرے گا۔
آن لائن فیس کی ادائیگی: بائیومیٹرک مراحل مکمل ہونے پر ایپ میں Pay Now کا آپشن آئے گا جہاں آپ ایزی پیسہ، جیز کیش، راست یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ٹرانسفر فیس ادا کر سکتے ہیں۔ فیس کی ادائیگی کے بعد بائیومیٹرک رسید ڈاؤن لوڈ کر لیں۔
غیر دستیاب یا لاپتہ مالک کی صورت میں نیا عارضی قانون (SOP 2026)
ایسے خریدار جن کی گاڑیوں کے اصل مالکان بیرون ملک جا چکے ہیں، انتقال کر گئے ہیں یا لاپتہ ہیں ان کے لیے سندھ ایکسائز نے 30 جون 2026 تک خصوصی رعایتی پالیسی جاری کی ہے۔ اگر آپ کے پاس بیچنے والے کا بائیومیٹرک دستیاب نہیں ہے تو آپ درج ذیل طریقے سے منتقلی کروا سکتے ہیں:
تحریری درخواست اور ثبوت: خریدار کو اپنی قریبی موٹر رجسٹریشن اتھارٹی (MRA) میں ایک درخواست جمع کروانی ہوگی جس کے ساتھ گاڑی کی اصل فائل، سیل ایگریمنٹ (خریداری کا ثبوت) منسلک کرنا ہوگا۔
اخبار کا اشتہار: خریدار کو کسی بھی بڑے قومی اخبار میں گاڑی کے ٹرانسفر کے حوالے سے عوامی اشتہار (Notice) شائع کروانا ہوگا تاکہ کسی کو اعتراض ہو تو پتا چل سکے۔
ایفی ڈیوٹ (Indemnity Bond): خریدار کو ایک حلف نامہ جمع کروانا ہوگا کہ اگر مستقبل میں کوئی ملکیت کا دعویٰ سامنے آیا تو وہ خود ذمہ دار ہوگا۔
خریدار کا بائیومیٹرک اور فزیکل معائنہ: خریدار کو 15 دن کے اندر نادرا سے اپنا بائیومیٹرک ڈیٹا وریفائی کروانا ہوگا اور گاڑی کا فزیکل معائنہ (Physical Verification) لازمی ہوگا۔ تمام مراحل درست ہونے پر ڈائریکٹر ایکسائز کی منظوری سے گاڑی منتقل کر دی جائے گی۔
منتقلی کے بعد ڈیجیٹل کارڈ اور آفیشل ریکارڈ کا حصول
آن لائن بائیومیٹرک اور فیس کی ادائیگی کے بعد، خریدار کو اپنی بائیومیٹرک رسید اور گاڑی کے اصل کاغذات لے کر ایکسائز آفس جانا ہوتا ہے جہاں فائل جمع ہونے کے بعد سمارٹ کارڈ جاری کر دیا جاتا ہے۔
آن لائن اسٹیٹس چیک: آپ اپنی منتقلی کے عمل کا لائیو اسٹیٹس چیک کرنے کے لیے MTMIS Sindh Online Verification Portal پر جا کر کسی بھی وقت گاڑی کا رجسٹریشن نمبر درج کر کے نیا ریکارڈ دیکھ سکتے ہیں۔
اس جدید سندھ بائیومیٹرک گاڑی ٹرانسفر سسٹم کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ اوپن ٹرانسفر لیٹر کے غیر قانونی کلچر کا خاتمہ کرتا ہے اور گاڑی چوری یا فراڈ کی صورت میں خریدار کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے۔ 30 جون 2026 کی ڈیڈ لائن سے پہلے اپنی گاڑیوں کا ریکارڈ لازمی درست کروا لیں۔






