اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

بھارت نے پاکستان پر اسرائیلی ہاروپ ڈرونز سے حملہ کیا ہے

حرا خلیل by حرا خلیل
مئی 8, 2025
in اہم خبریں, بین اقوامی خبریں, ٹیکنالوجی کی خبریں, قومی نیوز
بھارت نے پاکستان پر اسرائیلی ہاروپ ڈرونز سے حملہ کیا ہے

پاکستان کی فوج نے تصدیق کی ہے کہ بھارت نے حالیہ ڈرون حملوں میں اسرائیل کے بنائے گئے ہاروپ (Harop) ڈرونز استعمال کیے ہیں۔ فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج نے ان میں سے 12 ڈرونز کو مار گرایا  ہے جن میں کراچی اور لاہور جیسے شہر بھی شامل ہیں۔ ترجمان نے اس حملے کو کھلی اشتعال انگیزی قرار دیا ہے اور ایک پریس کانفرنس میں تباہ شدہ ڈرونز کی تصاویر بھی دکھائیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج ہائی الرٹ پر ہے اور ہر ممکن اقدام کر رہی ہے تاکہ اس خطرے سے نمٹا جا سکے۔

ہاروپ ڈرون ایک خاص قسم کا ہتھیار ہے جو اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز نے تیار کیا ہے۔ یہ عام ڈرون نہیں بلکہ ایک ایسا ڈرون ہے جو فضاء میں کچھ وقت تک پرواز کر سکتا ہے ہدف کو تلاش کرتا ہے اور پھر اس پر جا کر خود کو دھماکے سے اڑا دیتا ہے۔ یہ ڈرون انسان کے ذریعے کنٹرول بھی ہو سکتا ہے یا خودکار سسٹمز کے ذریعے خود بھی ہدف پر حملہ کر سکتا ہے۔ اسے دشمن کی فضائی دفاعی نظام اور دیگر اہم تنصیبات کو تباہ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ ڈرون ٹرک، بحری جہاز یا ہوائی جہاز سے بھی لانچ کیا جا سکتا ہے اور اگر ہدف نہ ملے تو یہ واپس بھی لوٹ سکتا ہے۔

ڈاکٹر فہد عرفان صدیقی جو مہران یونیورسٹی میں تدریس سے وابستہ ہیں نے بتایا کہ یہ ڈرونز ملٹری گریڈ یعنی فوجی معیار کے ہوتے ہیں اور سیٹلائٹ سگنلز کے ذریعے چلائے جاتے ہیں اس لیے انہیں جام کرنا یا روکنا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔ اس کے مقابلے میں وہ ڈرونز جو زراعت یا فوٹوگرافی کے لیے استعمال ہوتے ہیں آسانی سے جیم کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ خبروں میں جن ڈرونز کا ذکر ہو رہا ہے ان میں چھوٹے کوآڈ کاپٹرز بھی شامل ہو سکتے ہیں جو زیادہ خطرناک نہیں لیکن پکڑنے میں مشکل ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی صحت کے حوالے سے اپ ڈیٹ: گرنے سے زخمی

ڈاکٹر صدیقی نے مزید وضاحت کی ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق 250 گرام سے زیادہ وزن والے ہر ڈرون کو متعلقہ ملک کی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رجسٹر کروانا ضروری ہوتا ہے۔ ایسے ڈرونز کو فوجی تنصیبات  ہوائی اڈوں یا سرحدوں کے قریب اُڑانے کی اجازت نہیں ہوتی۔ ان علاقوں کو سیکیورٹی کے لیے نو فلائی زون قرار دیا گیا ہے۔

گزشتہ دس سالوں کے دوران بھارت نے اسرائیل سے تقریباً 2.9 ارب ڈالر مالیت کا فوجی سازوسامان خریدا ہے  جس میں ہاروپ ڈرونز، ریڈارز اور میزائل شامل ہیں۔یہ بھی پڑھیں : بھارتی حملوں میں 26 پاکستانی شہری شہید، پاک فوج کی تصدیق

حرا خلیل

حرا خلیل

حرا خلیل ایک لائف اسٹائل اور تفریحی صحافی ہیں جو پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے متعلق لکھتی ہیں۔ ان کی تحریریں ثقافتی رجحانات، فنونِ لطیفہ، اور شوبز دنیا کی تازہ ترین سرگرمیوں پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پنجاب سکیورٹی گارڈ رجسٹریشن

پنجاب سیکیورٹی گارڈ رجسٹریشن: نئے ڈیجیٹل سسٹم کی تفصیلات اور مالکان کے لیے اہم گائیڈ

اپریل 23, 2026
شمالی پاکستان میں پیٹرول کی کمی

شمالی پاکستان میں پیٹرول کی کمی کا خدشہ: اٹک ریفائنری کی بندش اور سپلائی کا بحران 

اپریل 23, 2026
پنک بٹن راولپنڈی

راولپنڈی کا نیا پنک بٹن سسٹم: خواتین کے لیے 10 منٹ میں مدد کی ضمانت

اپریل 23, 2026
پاکستان انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری

سرمایہ کاری کا بڑا موقع: ایس ای سی پی کی جانب سے 2 نئے آئی پی اوز کی منظوری

اپریل 23, 2026
پاکستانی کار مارکیٹ میں تبدیلی

کیا ایس  یو وی کا دور ختم ہو گیا؟ پاکستانی کار مارکیٹ میں تبدیلی اور بجٹ ہیچ بیکس کا عروج 

اپریل 23, 2026
آئی سی سی کا الرٹ، محمد نواز کا ڈرگ ٹیسٹ مثبت—کیا آل راؤنڈر کا کیریئر ختم ہو گیا؟

آئی سی سی کا الرٹ، محمد نواز کا ڈرگ ٹیسٹ مثبت—کیا آل راؤنڈر کا کیریئر ختم ہو گیا؟

اپریل 23, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پنجاب سکیورٹی گارڈ رجسٹریشن

پنجاب سیکیورٹی گارڈ رجسٹریشن: نئے ڈیجیٹل سسٹم کی تفصیلات اور مالکان کے لیے اہم گائیڈ

اپریل 23, 2026
شمالی پاکستان میں پیٹرول کی کمی

شمالی پاکستان میں پیٹرول کی کمی کا خدشہ: اٹک ریفائنری کی بندش اور سپلائی کا بحران 

اپریل 23, 2026
پنک بٹن راولپنڈی

راولپنڈی کا نیا پنک بٹن سسٹم: خواتین کے لیے 10 منٹ میں مدد کی ضمانت

اپریل 23, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔