Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

بھارتی حملوں میں 26 پاکستانی شہری شہید، پاک فوج کی تصدیق

عدیل حسن by عدیل حسن
مئی 7, 2025
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, پاکستان قومی خبریں – ملکی سطح کی اہم اور تازہ ترین رپورٹس, پاکستان کی سیاسی خبریں – حکومت، اپوزیشن اور انتخابی اپ ڈیٹس, علاقائی اور صوبائی خبریں – پنجاب، سندھ، KPK اور بلوچستان
بھارتی حملوں میں 26 پاکستانی شہری شہید، پاک فوج کی تصدیق

پاکستانی فوج نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی حملوں میں ملک کے چھ مختلف علاقوں میں 26 معصوم شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے ہیں۔ یہ اعلان بدھ کی صبح ایک پریس بریفنگ میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کیاہے۔ 

انہوں نے کہا ہے کہ بھارت نے ایک بار پھر اپنی بزدلانہ تاریخ کو دہرایا ہے اور رات کی تاریکی میں عام شہری آبادی کو نشانہ بنایاہے۔ 

سب سے افسوسناک واقعہ احمدپور شرقیہ میں پیش آیا جہاں ایک مسجد پر حملے میں دو کم سن بچیوں سمیت 13 افراد شہید ہوئے ہیں۔ ایک اور مسجد کو مریدکے میں نشانہ بنایا گیا جہاں 3 افراد شہید اور ایک زخمی ہوا ہے۔ 

مظفرآباد میں 3 شہری شہید ہوئے جبکہ ایک لڑکا اور ایک لڑکی زخمی ہوئے ہیں۔ کوٹلی میں مسجد پر حملے کے نتیجے میں 16 سالہ لڑکی اور 18 سالہ لڑکا شہید ہوئے ہیں  جبکہ ایک ماں اور بچہ زخمی ہوئے ہیں۔ 

سیالکوٹ اور شکرگڑھ بھی حملوں کی زد میں آئے ہیں تاہم وہاں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

پاکستان نے ان حملوں کا بھرپور جواب دیا ہے اور پانچ بھارتی جنگی طیارے اور ایک ڈرون مار گرایا ہے۔  مار گرائے گئے طیاروں میں تین رافیل، ایک میگ-29 اور ایک ایس یو سیریز کا طیارہ شامل ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ بھارت نے آزاد کشمیر میں نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے نوسیری ڈیم کو نشانہ بنا کر اس کی ساخت کو نقصان پہنچایا ہے۔ حملوں سے ڈیم کے انٹیک گیٹس اور ہائیڈرولک سسٹم کو نقصان ہوا ہے جبکہ ایک ایمبولینس بھی تباہ ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  عمران خان کے وکیل کی سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس کی کارروائی ملتوی کرنے کی استدعا

سیکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ آبی ذخائر اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایسی کارروائیاں جنگی اصولوں اور عالمی اقدار کے خلاف ہیں۔

پاکستانی مسلح افواج نے سخت اور واضح جواب دیا ہے اور ہر قسم کی جارحیت کے خلاف ملک کا دفاع کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں ایک بار پھر بغیر وی پی این کے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) تک رسائی بحال کر دی ہے

عدیل حسن

عدیل حسن

عدیل حسن ایک اقتصادی نامہ نگار ہیں جو کاروباری ترقی اور شہری منڈیوں سے متعلق موضوعات پر لکھتے ہیں۔ ان کی رپورٹنگ ملکی معیشت، تجارتی رجحانات، اور کاروباری مواقع کے تجزیے پر مبنی ہوتی ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

بلدیاتی فنڈز کی قلت

ٹوٹتا انفراسٹرکچر اور مفلوج شہر: بلدیاتی فنڈز کی قلت کا انسانی المیہ

ستمبر 8, 2026
شارک مچھلی تحفظ ایکشن پلان

پاکستان کی تاریخ میں شارک مچھلیوں کے تحفظ کے لیے پہلے 10 سالہ قومی ایکشن پلان کا شاندار اعلان

ستمبر 8, 2026
پاک سعودی سائبر سکیورٹی معاہدہ

پاک سعودی سائبر سکیورٹی معاہدہ: ریاض میں مشترکہ سائبر تحفظ اور مہارت کے تبادلے کے لیے ایم او یو پر دستخط

ستمبر 8, 2026
نادرا آن لائن اپائنٹمنٹ سروس

نادرا آن لائن اپائنٹمنٹ سروس: گھر بیٹھے وقت اور سینٹر بک کرنے کی سروس متعارف

ستمبر 8, 2026
ایس سی او سربراہی اجلاس سیکیورٹی بجٹ

ایس سی او سربراہی اجلاس:  سربراہی اجلاس کے لیے 30 بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کے لیے فنڈز منظور

ستمبر 8, 2026
پاک کویت خارجہ مذاکرات

پاک کویت خارجہ مذاکرات: اسحاق ڈار اور کویتی وزیر میں اہم رابطہ 

ستمبر 8, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

بلدیاتی فنڈز کی قلت

ٹوٹتا انفراسٹرکچر اور مفلوج شہر: بلدیاتی فنڈز کی قلت کا انسانی المیہ

ستمبر 8, 2026
شارک مچھلی تحفظ ایکشن پلان

پاکستان کی تاریخ میں شارک مچھلیوں کے تحفظ کے لیے پہلے 10 سالہ قومی ایکشن پلان کا شاندار اعلان

ستمبر 8, 2026
پاک سعودی سائبر سکیورٹی معاہدہ

پاک سعودی سائبر سکیورٹی معاہدہ: ریاض میں مشترکہ سائبر تحفظ اور مہارت کے تبادلے کے لیے ایم او یو پر دستخط

ستمبر 8, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.