وفاقی حکومت نے وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم2025 کو دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت پاکستان بھر کے ذہین اور محنتی طلباء کو 1 لاکھ لیپ ٹاپس مفت دیے جائیں گے۔
یہ اسکیم ڈیجیٹل یوتھ ہب پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو ٹیکنالوجی تک رسائی دینا اور ان کی ڈیجیٹل سکلز کو فروغ دینا ہے۔
وزیر اعظم یوتھ لیپ ٹاپ 2025 اسکیم کےلیے کون اپلائی کرسکتا ہے ؟
وہ تمام طلباء جو پاکستان کی سرکاری یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اس اسکیم کے لیے اہل ہیں۔
انتخاب میرٹ پر ہوگا اور خاص طور پر ان طلباء کو ترجیح دی جائے گی جو اچھی تعلیمی کارکردگی رکھتے ہیں اور مالی طور پر مستحق ہیں
وزیر اعظم یوتھ لیپ ٹاپ 2025 اسکیم کی آخری تاریخ 20 مئی 2025 ہے۔
وزیر اعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم 2025 میں اپلائی کرنے کا طریقہ
طلباء ڈیجیٹل یوتھ ہب کے ذریعے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں
ویب سائٹ:
موبائل ایپ اینڈرائیڈ اور آئی فون دونوں پر دستیاب
اینڈرائیڈ صارفین کے لیے:
(https://tinyurl.com/3y9czkpj)
آئی فون صارفین کے لیے:
(https://tinyurl.com/4hkykyx6)
اکاؤنٹ بنائیں
اپنی یونیورسٹی کی تفصیلات اور ذاتی معلومات کے ساتھ سائن اپ کریں۔
فارم مکمل کریں
تمام تعلیمی اور ذاتی معلومات درست طریقے سے درج کریں۔
دستاویزات اپلوڈ کریں
اپنی تعلیمی اسناد اور دیگر ضروری کاغذات اپلوڈ کریں۔
تمام معلومات کو ایک بار پھر چیک کریں اور وقت سے پہلے درخواست جمع کروائیں۔
یہ ایک شاندار موقع ہے کہ آپ مفت لیپ ٹاپ حاصل کر کے اپنی تعلیم کو مزید بہتر بنا سکیں۔
فوراً درخواست دیں اور اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں۔