آج کل سوشل میڈیا ہماری زندگی کا اہم حصہ بن چکا ہے لیکن کبھی کبھار انسان کو ڈیجیٹل دنیا سے وقفے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر آپ انسٹاگرام سے وقتی طور پر دور ہونا چاہتے ہیں یا ہمیشہ کے لیے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ختم کرنا چاہتے ہیں تو یہ آرٹیکل آپ کی مکمل رہنمائی کرے گا۔
انسٹاگرام اکاؤنٹ کو عارضی طور پر ڈی ایکٹیویٹ کرنے کا طریقہ
اگر آپ صرف کچھ وقت کے لیے انسٹاگرام سے دور ہونا چاہتے ہیں تو اپنا اکاؤنٹ عارضی طور پر ڈی ایکٹیویٹ کریں۔ اس سے پروفائل، تصاویر، لائکس اور کمنٹس سب کچھ چھپ جائے گا اور جب چاہیں دوبارہ لاگ اِن کر کے اسے بحال کیا جا سکتا ہے۔
اپنے کمپیوٹر یا موبائل براؤزر میں Instagram.com اوپن کریں۔
اپنا یوزرنیم اور پاسورڈ ڈال کر لاگ اِن کریں۔
پروفائل آئیکون پر کلک کریں اور Profile پر جائیں۔
Edit Profile پر کلک کریں۔
نیچے اسکرول کریں اور "Temporarily disable my account” پر کلک کریں۔
انسٹاگرام آپ سے وجہ پوچھے گا کہ آپ اکاؤنٹ کیوں ڈی ایکٹیویٹ کرنا چاہتے ہیں۔ وجہ منتخب کریں۔
اپنا پاسورڈ دوبارہ درج کریں۔
پھر "Temporarily Disable Account” بٹن پر کلک کریں۔
یاد رکھیں: آپ ایک ہفتے میں صرف ایک بار اپنا اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ کر سکتے ہیں۔
انسٹاگرام اکاؤنٹ کو مستقل طور پر ڈیلیٹ کرنے کا طریقہ
اگر آپ انسٹاگرام سے مکمل طور پراپنا ڈیٹا، تصاویر، فالوورز، میسیجز وغیرہ سب کچھ ہمیشہ کے لیے ختم کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اکاؤنٹ مستقل طور پر ڈیلیٹ کرنا ہوگا۔
انسٹاگرام کی ڈیلیٹ پیج پر جائیں:
Delete Your Account
لاگ اِن کریں اگر آپ پہلے سے لاگ اِن نہیں ہیں۔
انسٹاگرام آپ سے پوچھے گا کہ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کی کیا وجہ ہے۔ کوئی ایک وجہ منتخب کریں۔
اپنا پاسورڈ دوبارہ درج کریں۔
آخر میں "Permanently Delete My Account” پر کلک کریں۔
احتیاط: ایک بار اکاؤنٹ ڈیلیٹ ہو گیا تو آپ اسے واپس نہیں لا سکتے نہ ہی اس میں موجود ڈیٹا دوبارہ بحال ہو سکتا ہے۔
انسٹاگرام ڈیلیٹ یا ڈی ایکٹیویٹ کرنے سے پہلے یہ باتیں ذہن میں رکھیں:
اگر صرف وقتی طور پر آرام چاہتے ہیں تو ڈی ایکٹیویٹ بہتر ہے۔
مستقل طور پر ڈیلیٹ کرنے سے پہلے اپنی اہم تصاویر یا ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کر لیں۔
انسٹاگرام آپ کو مکمل ڈیلیٹ کرنے سے پہلے ایک تاریخ دے گا جس سے پہلے آپ دوبارہ لوگ ان ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں فائلر اسٹیٹس چیک کرنے کا طریقہ