Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

سعودی عرب کا پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزہ پابندی کا اعلان

عدیل حسن by عدیل حسن
اپریل 9, 2025
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, بین الاقوامی خبریں – عالمی سیاست، جنگ، تنازعات اور سفارت کاری, پاکستان قومی خبریں – ملکی سطح کی اہم اور تازہ ترین رپورٹس

سعودی عرب نے حج 2025 کے سیزن سے پہلے پاکستان سمیت 14 ممالک پر عمرہ, کاروباری اور فیملی ویزوں پر عارضی پابندی لگا دی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق یہ پابندی جون کے وسط تک برقرار رہے گی۔ پاکستانی عمرہ ویزہ رکھنے والوں کو 13 اپریل تک سعودی عرب میں داخلے کی اجازت ہے لیکن انہیں 29 اپریل سے پہلے وطن واپس آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

اس پابندی سے متاثرہ دیگر ممالک میں بھارت، بنگلہ دیش، مصر، انڈونیشیا، عراق، نائیجیریا، اردن، الجزائر، سوڈان، ایتھوپیا، تیونس اور یمن شامل ہیں۔

 سعودی حکومت نے اس فیصلے سے پاکستان کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ 

دوسری جانب وزارت مذہبی امور نے حج 2025 کے لیے سرکاری حج اسکیم کے تحت روانگی کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ پروازوں کا آغاز 29 اپریل سے ہوگا جبکہ آخری حج پرواز 31 مئی کو روانہ ہوگی۔ حج کا مکمل شیڈول پاک حج موبائل ایپ پر دستیاب ہے جہاں عازمین حج اپنی پرواز کی تفصیلات معلوم کر سکتے ہیں۔ 

پہلے دن پروازیں اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ اور ملتان سے روانہ ہوں گی۔

عازمین حج کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی پرواز سے کم از کم 10 دن قبل متعلقہ حاجی کیمپ سے ویکسینیشن کروائیں۔ حج  تربیت کا دوسرا مرحلہ 8 اپریل سے شروع ہو چکا ہے تاکہ تمام عازمین حج کو سفر حج کے لیے مکمل طور پر تیار کیا جا سکے۔

قومی ایئرلائن پی آئی اے نے بھی اپنے پری حج آپریشن کا اعلان کر دیا ہے جو 29 اپریل سے 1 جون تک جاری رہے گا۔ اس دوران پی آئی اے 280 خصوصی پروازوں کے ذریعے 56 ہزار سے زائد عازمین حج کو سعودی عرب پہنچائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  مری کا عید ٹریفک پلان: چھٹیوں میں ٹریفک جام اور پریشانی سے بچنے کی مکمل گائیڈ

 پی آئی اے کا پوسٹ حج آپریشن 12 جون سے 10 جولائی تک جاری رہے گا۔

اس سال مجموعی طور پر 179,210 پاکستانی عازمین حج  کی سعادت حاصل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : گورنر سندھ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزہبی کی ملاقات ، ویزہ مسائل حل

عدیل حسن

عدیل حسن

عدیل حسن ایک اقتصادی نامہ نگار ہیں جو کاروباری ترقی اور شہری منڈیوں سے متعلق موضوعات پر لکھتے ہیں۔ ان کی رپورٹنگ ملکی معیشت، تجارتی رجحانات، اور کاروباری مواقع کے تجزیے پر مبنی ہوتی ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

ویپنگ اور خواتین میں بانجھ پن

ویپنگ اور خواتین میں بانجھ پن کا رشتہ: جدید فلیورڈ ای سگریٹ اور انسانی نسل کے مستقبل پر منڈلاتے خطرات

اگست 15, 2026
نیویارک میں یوم آزادی کی تقریب

نیویارک میں یوم آزادی کی تقریب: اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن اور قونصلیٹ جنرل کی مشترکہ پرچم کشائی

اگست 15, 2026
احساس امید کارڈ کی تفصیلات

احساس امید کارڈ کی تفصیلات: معذور افراد کے لیے 5,000 روپے ماہانہ کا بڑا اعلان

اگست 15, 2026
کزاکستان ورک ویزا کی تفصیلات

کزاکستان ورک ویزا کی تفصیلات: غیر ملکی ملازمین کے لیے درخواستوں کا باقاعدہ آغاز

اگست 15, 2026
پینشن اب ایک قانونی حق ہے

پینشن اب ایک قانونی حق ہے: وفاقی آئینی عدالت کا ریٹائرڈ ملازمین کے حق میں تاریخی فیصلہ

اگست 15, 2026
اعلیٰ سول اعزازات کے لیے نامزدگیاں

اعلیٰ سول اعزازات کے لیے نامزدگیاں: اسحاق ڈار، وزیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر کے نام تجویز

اگست 15, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

ویپنگ اور خواتین میں بانجھ پن

ویپنگ اور خواتین میں بانجھ پن کا رشتہ: جدید فلیورڈ ای سگریٹ اور انسانی نسل کے مستقبل پر منڈلاتے خطرات

اگست 15, 2026
نیویارک میں یوم آزادی کی تقریب

نیویارک میں یوم آزادی کی تقریب: اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن اور قونصلیٹ جنرل کی مشترکہ پرچم کشائی

اگست 15, 2026
احساس امید کارڈ کی تفصیلات

احساس امید کارڈ کی تفصیلات: معذور افراد کے لیے 5,000 روپے ماہانہ کا بڑا اعلان

اگست 15, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.