اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

غیر ملکی سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، شہباز شریف

عدیل حسن by عدیل حسن
نومبر 5, 2024
in اہم خبریں, بزنس کی خبریں
غیر ملکی سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، شہباز شریف

اکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا ہے جس کا مقصد موجودہ چیلنجز کو مواقع میں تبدیل کرنا ہے۔ 

حالیہ اجلاس میں وزیراعظم نے سرمایہ کاروں کو بھرپور سہولیات فراہم کرنے اور مختلف وزارتوں میں خصوصی سیل قائم کرنے کی ہدایت دی تاکہ سرمایہ کاری میں جدت اور تحقیق کے عمل کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ معیاری منصوبوں کے انتخاب میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے خاص طور پر خلیجی ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے معاہدوں پر نظرثانی کی اور متعلقہ وزارتوں کو ان منصوبوں کی پیش رفت کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ 

اس ضمن میں اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کے کردار کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اس اقدام سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، جس کی بدولت پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

وزیراعظم نے جنوبی پنجاب میں شمسی توانائی کے مختلف منصوبوں اور بلوچستان کے ریکوڈک سے گوادر تک ریلوے لنک کی فیزیبلٹی اسٹڈی کا حکم بھی دیا ہے۔ ان کے علاوہ چنیوٹ میں آئرن اور آئرن اوور پلانٹس اور تھر کول پاور پلانٹس تک رسائی کے لئے ریلوے لائن جیسے اہم منصوبوں پر بھی کام کے آغاز کی ہدایات جاری کی گئیں۔

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افیئرز، وفاقی وزیر برائے پاور اور وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سمیت دیگر اہم حکومتی شخصیات نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:  اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قرارداد: اسرائیل حماس کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گا

 خلیجی ممالک کی جانب سے توانائی، تیل صاف کرنے، کان کنی، بینکنگ، مالیاتی خدمات، پانی کی فراہمی اور دیگر شعبوں میں بڑی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

عدیل حسن

عدیل حسن

عدیل حسن ایک اقتصادی نامہ نگار ہیں جو کاروباری ترقی اور شہری منڈیوں سے متعلق موضوعات پر لکھتے ہیں۔ ان کی رپورٹنگ ملکی معیشت، تجارتی رجحانات، اور کاروباری مواقع کے تجزیے پر مبنی ہوتی ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

NASA نے 100 سال میں سب سے طویل سورج گرہن کی تاریخ کا اعلان کر دیا

NASA نے 100 سال میں سب سے طویل سورج گرہن کی تاریخ کا اعلان کر دیا

دسمبر 12, 2025
Wi-Fi QR کوڈ اسکین کیسے کریں

Wi-Fi QR کوڈ اسکین کیسے کریں

دسمبر 12, 2025
Huawei Mate X7 اسپیکس، فیچرز اور قیمت پاکستان میں

Huawei Mate X7 اسپیکس، فیچرز اور قیمت پاکستان میں

دسمبر 12, 2025
پاکستان آئیڈل تنازعہ: ابرار شاہد کا شو چھوڑنے کا فیصلہ

پاکستان آئیڈل تنازعہ: ابرار شاہد کا شو چھوڑنے کا فیصلہ

دسمبر 12, 2025
یو فون پیکجز Unsubscribe کیسے کریں؟

یو فون پیکجز Unsubscribe کیسے کریں؟ 

دسمبر 10, 2025
پریمیم 25,000 پرائز بانڈ جیتنے والوں کی فہرست : 10 دسمبر 2025

پریمیم 25,000 پرائز بانڈ جیتنے والوں کی فہرست : 10 دسمبر 2025

دسمبر 10, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

NASA نے 100 سال میں سب سے طویل سورج گرہن کی تاریخ کا اعلان کر دیا

NASA نے 100 سال میں سب سے طویل سورج گرہن کی تاریخ کا اعلان کر دیا

دسمبر 12, 2025
Wi-Fi QR کوڈ اسکین کیسے کریں

Wi-Fi QR کوڈ اسکین کیسے کریں

دسمبر 12, 2025
Huawei Mate X7 اسپیکس، فیچرز اور قیمت پاکستان میں

Huawei Mate X7 اسپیکس، فیچرز اور قیمت پاکستان میں

دسمبر 12, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔