Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

غیر ملکی سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، شہباز شریف

عدیل حسن by عدیل حسن
نومبر 5, 2024
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, پاکستان بزنس نیوز – کاروبار، مارکیٹ، تجارت اور اقتصادی اپ ڈیٹس
غیر ملکی سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، شہباز شریف

اکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا ہے جس کا مقصد موجودہ چیلنجز کو مواقع میں تبدیل کرنا ہے۔ 

حالیہ اجلاس میں وزیراعظم نے سرمایہ کاروں کو بھرپور سہولیات فراہم کرنے اور مختلف وزارتوں میں خصوصی سیل قائم کرنے کی ہدایت دی تاکہ سرمایہ کاری میں جدت اور تحقیق کے عمل کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ معیاری منصوبوں کے انتخاب میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے خاص طور پر خلیجی ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے معاہدوں پر نظرثانی کی اور متعلقہ وزارتوں کو ان منصوبوں کی پیش رفت کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ 

اس ضمن میں اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کے کردار کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اس اقدام سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، جس کی بدولت پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

وزیراعظم نے جنوبی پنجاب میں شمسی توانائی کے مختلف منصوبوں اور بلوچستان کے ریکوڈک سے گوادر تک ریلوے لنک کی فیزیبلٹی اسٹڈی کا حکم بھی دیا ہے۔ ان کے علاوہ چنیوٹ میں آئرن اور آئرن اوور پلانٹس اور تھر کول پاور پلانٹس تک رسائی کے لئے ریلوے لائن جیسے اہم منصوبوں پر بھی کام کے آغاز کی ہدایات جاری کی گئیں۔

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افیئرز، وفاقی وزیر برائے پاور اور وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سمیت دیگر اہم حکومتی شخصیات نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:  چیمپئنز ٹرافی 2025: انگلینڈ بمقابلہ افغانستان، آج لاہور میں اہم مقابلہ

 خلیجی ممالک کی جانب سے توانائی، تیل صاف کرنے، کان کنی، بینکنگ، مالیاتی خدمات، پانی کی فراہمی اور دیگر شعبوں میں بڑی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

عدیل حسن

عدیل حسن

عدیل حسن ایک اقتصادی نامہ نگار ہیں جو کاروباری ترقی اور شہری منڈیوں سے متعلق موضوعات پر لکھتے ہیں۔ ان کی رپورٹنگ ملکی معیشت، تجارتی رجحانات، اور کاروباری مواقع کے تجزیے پر مبنی ہوتی ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

ڈیوڈ جونسن نیا بلیک پینتھر

ڈیوڈ جونسن نیا بلیک پینتھر: کامک کون میں مارول کا بڑا دھماکہ، واکانڈا کا اگلا محافظ فائنل

جولائی 27, 2026
اٹلی ویزا اپائنٹمنٹ گائیڈ لائنز

اٹلی ویزا اپائنٹمنٹ گائیڈ لائنز: پاکستانی شہریوں کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری

جولائی 27, 2026
پاکستانی ایئرلائن پروازوں کی بحالی

پاکستانی ایئرلائن پروازوں کی بحالی: نجی ایئر لائن 11 سال بعد مسافروں کو سہولیات دینے کے لیے تیار

جولائی 27, 2026
شعیب اختر

شعیب اختر نے انکشاف کیا کہ اگر وہ فٹبال کھیلتے تو کس فٹبال لیجنڈ کی طرح کھیلتے

جولائی 27, 2026
اقوام متحدہ کے لیے پاکستان کی حمایت

اقوام متحدہ کے لیے پاکستان کی حمایت: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کثیر الجہتی کا اعادہ 

جولائی 27, 2026
یو ای ٹی لاہور میرٹ لسٹ 2026

یو ای ٹی لاہور میرٹ لسٹ 2026: پہلی میرٹ لسٹ جاری، طلبہ پورٹل پر نام چیک کریں 

جولائی 27, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

ڈیوڈ جونسن نیا بلیک پینتھر

ڈیوڈ جونسن نیا بلیک پینتھر: کامک کون میں مارول کا بڑا دھماکہ، واکانڈا کا اگلا محافظ فائنل

جولائی 27, 2026
اٹلی ویزا اپائنٹمنٹ گائیڈ لائنز

اٹلی ویزا اپائنٹمنٹ گائیڈ لائنز: پاکستانی شہریوں کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری

جولائی 27, 2026
پاکستانی ایئرلائن پروازوں کی بحالی

پاکستانی ایئرلائن پروازوں کی بحالی: نجی ایئر لائن 11 سال بعد مسافروں کو سہولیات دینے کے لیے تیار

جولائی 27, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.