اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

وزیراعظم کا ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار

فرحین عباس by فرحین عباس
مئی 27, 2024
in اہم خبریں, علاقائی خبریں, قومی نیوز
accident

صوبہ پنجاب کے ضلع کوٹ ادو میں ٹرک اور وین میں تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک کا افسوسناک حادثہ کوٹ ادو کے علاقے چوک سرور شہید محمد والا کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر وین سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی، تصادم اس قدر شدید تھا کہ وین کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا، حادثے کے نتیجے میں 11 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 15 شدید زخمی ہوئے ہیں۔
حادثے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین اور تین بچے شامل ہیں، وین میں سوار افراد کا تعلق ملتان کی بستی لاڑ سے تھا اور وہ اپنے رشہ داروں کو ملنے بھکر جا رہے تھے۔ پولیس نے حادثے کی تفتیش شروع کر دی۔

حادثے پر اظہار افسوس


وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مظفرگڑھ میانوالی ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے گیارہ افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرنے کی دعا کی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی کوٹ ادو میں ملتان میانوالی روڈ پر ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم عمران خان مشرق وسطی فورم میں روس کے دورے کی درخواست پر شرکت کریں گے.
accident 2

دوسری جانب سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے بھی ٹریفک حادثے میں 11 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سردار سلیم حیدر خان نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرنے کے ساتھ ساتھ حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔

فرحین عباس

فرحین عباس

فرحین عباس ایک تجربہ کار فیچر رائٹر اور صحافی ہیں، جو سماجی موضوعات، انسانی کہانیاں، اور مثبت تبدیلیوں پر لکھنے میں مہارت رکھتی ہیں۔ ان کے تحریری مضامین مختلف قومی اور بین الاقوامی ویب سائٹس پر شائع ہو چکے ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا

بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا

نومبر 1, 2025
پاکستان میں صرف 18,454 روپے ماہانہ میں آئی فون 17 حاصل کریں

پاکستان میں صرف 18,454 روپے ماہانہ میں آئی فون 17 حاصل کریں

نومبر 1, 2025
112704 26273046.jpg.pagespeed.ce.uske0gw4a5

پنجاب میں آٹھویں جماعت کے امتحانات کا اعلان

نومبر 1, 2025
پاکستان میں سونے کی قیمت 01 نومبر 2025

پاکستان میں سونے کی قیمت: 01 نومبر 2025

نومبر 1, 2025
متحدہ عرب امارات کا پہلا ٹی آئی ایل کینسر تھراپی پروگرام امیونو تھراپی میں تاریخی پیش رفت

متحدہ عرب امارات کا پہلا ٹی آئی ایل کینسر تھراپی پروگرام:  امیونو تھراپی میں تاریخی پیش رفت

اکتوبر 30, 2025
متحدہ عرب امارات انسانی حقوق کے فروغ میں عالمی رہنما

متحدہ عرب امارات: انسانی حقوق کے فروغ میں عالمی رہنما

اکتوبر 30, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا

بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا

نومبر 1, 2025
پاکستان میں صرف 18,454 روپے ماہانہ میں آئی فون 17 حاصل کریں

پاکستان میں صرف 18,454 روپے ماہانہ میں آئی فون 17 حاصل کریں

نومبر 1, 2025
112704 26273046.jpg.pagespeed.ce.uske0gw4a5

پنجاب میں آٹھویں جماعت کے امتحانات کا اعلان

نومبر 1, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔