Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

ایران گوادر کو یومیہ 100 میگاواٹ بجلی فراہم کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف

بلال رشید by بلال رشید
مئی 19, 2023
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, پاکستان بزنس نیوز – کاروبار، مارکیٹ، تجارت اور اقتصادی اپ ڈیٹس
عمران خان 9 مئی کے سانحے کی کھل کر مذمت کریں، صدر عارف علوی

ایران کا گوادر کو یومیہ 100 میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کا اعلان

وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ پولان گبد بجلی ٹرانسمیشن لائن منصوبے کے فعال ہونے کے بعد ایران بلوچستان کے گوادر کو یومیہ 100 میگاواٹ بجلی فراہم کرے گا۔ 

 وزیر اعظم نے یہ اعلان ایک میڈیا بریفنگ میں کیا جب انہوں نے اور ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے منڈ پشین سرحدی کراسنگ پوائنٹ پر ٹرانسمیشن لائن منصوبے اور مارکیٹ پلیس کا افتتاح کیا۔ 

زرائع کے مطابق یہ لائن ایران سے اضافی 100 میگاواٹ بجلی لا کر خطے کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ 

اس کے علاوہ، ایران کی ایک سرکاری خبر رساں ایجنسی ساتھ انٹرویو میں، وزیر اعظم نے ایران کے ساتھ بڑھے ہوئے تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ توانائی کے منصوبے اور سرحدی منڈیاں پاکستان اور ایران کی دوستی کی طاقت کا مظہر ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں | سندھ میں او لیول کے نصاب میں قابل اعتراض مواد پر پابندی

پاکستان اور ایران برادر ملک ہیں 

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ایران گہرے مذہبی، ثقافتی اور لسانی رشتوں میں بندھے برادر ملک ہیں۔ ہماری دونوں حکومتیں اپنے عوام کی بہتری اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے قریبی تعاون کر رہی ہیں۔

وزیر اعظم شہباز  شریف نے کہا کہ مند-پشین سرحدی بازار اور پولان-گبد بجلی منصوبہ اس عزم کے واضح مظہر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہمارے دونوں ممالک کے درمیان خاص طور پر اقتصادی میدان میں زیادہ سے زیادہ تعاون کے لیے ایک سیڑھی کا کام کریں گے۔  

یہ بھی پڑھیں:  نادرا نے بی فارم اور شناختی کارڈ کے قوانین میں بڑی اصلاحات متعارف کرا دیں

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق یہ منصوبہ 2009 سے زیر التوا تھا اور وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں چار ماہ کے ریکارڈ وقت میں مکمل ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ ترقی، تجارت، کاروبار اور روزگار کے مواقع فراہم کرے گا جس سے گوادر اور بلوچستان کے عوام کی مستقبل کی خوشحالی میں مدد ملے گی۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

ایف بی آر ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ

ایف بی آر ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ 2026: انکم ٹیکس گوشوارے کا باقاعدہ شیڈول جاری

جولائی 24, 2026
سندھ میں خواتین کے لیے ای ٹیکسی سروس

سندھ میں خواتین کے لیے ای ٹیکسی سروس: خواتین ڈرائیورز کے ساتھ پنک الیکٹرک ٹیکسی اسکیم کا آغاز

جولائی 24, 2026
پاکستان کا ڈومیسٹک کرکٹ کیلنڈر

پاکستان کا ڈومیسٹک کرکٹ کیلنڈر 2026-27: پی سی بی نے نئے سیزن اور بڑے ٹورنامنٹس کا شیڈول جاری کر دیا

جولائی 24, 2026
ٹرمپ کا سعودی عرب کو اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مطالبہ

ٹرمپ کا سعودی عرب کو اسرائیل تسلیم کرنے کا مطالبہ: نیوکلیئر معاہدے کے لیے نئی کڑی شرط

جولائی 24, 2026
پنجاب بورڈ امتحانات بی فارم پالیسی

پنجاب بورڈ امتحانات بی فارم پالیسی: پانچویں اور آٹھویں جماعت کے لیے نئی ہدایات

جولائی 24, 2026
اسحاق ڈار کرغزستان ایس سی او اجلاس

اسحاق ڈار کرغزستان ایس سی او اجلاس میں شریک: علاقائی تعاون اور سفارتی روابط کا نیا دور

جولائی 24, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

ایف بی آر ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ

ایف بی آر ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ 2026: انکم ٹیکس گوشوارے کا باقاعدہ شیڈول جاری

جولائی 24, 2026
سندھ میں خواتین کے لیے ای ٹیکسی سروس

سندھ میں خواتین کے لیے ای ٹیکسی سروس: خواتین ڈرائیورز کے ساتھ پنک الیکٹرک ٹیکسی اسکیم کا آغاز

جولائی 24, 2026
پاکستان کا ڈومیسٹک کرکٹ کیلنڈر

پاکستان کا ڈومیسٹک کرکٹ کیلنڈر 2026-27: پی سی بی نے نئے سیزن اور بڑے ٹورنامنٹس کا شیڈول جاری کر دیا

جولائی 24, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.