عمران خان نے بحران سے نکلنے کا واحد راستہ بتا دیا
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے موجودہ معاشی صورتحال کو پیداواری بحران قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے نکلنے کا واحد راستہ قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانا اور کرپٹ اور طاقتور افراد کو پکڑنا اور سزا دینا ہے۔
جمعہ کو زمان پارک میں اپنی رہائش گاہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے ‘قانون کی حکمرانی’ کانفرنس میں پنجاب بار کے نو منتخب نمائندوں سے بات کرتے ہوئے، عمران خان نے کہا کہ ایک شخص (سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا واضح حوالہ) نے پی ٹی آئی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔ جس وجہ سے بالآخر مہنگائی بڑھ گئی۔
انہوں نے دعوی کیا کہ تمام بڑے ڈاکو ملک میں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ یہ ملک کی معیشت کو ٹھیک نہیں کر سکتے کیونکہ جو لوگ اداروں کو نقصان پہنچاتے ہیں، وہ انہیں کبھی بحال نہیں کر سکتے۔
یہ بھی پڑھیں | الیکشن کمیشن پنجاب کے لئے ‘مناسب’ نگران وزیراعلیٰ کا انتخاب کرے، فواد چوہدری
یہ بھی پڑھیں | نواز شریف نے جنرل باجوہ اور فیض کو پاکستان کی تباہی کا ذمہ دار قرار دے دیا
پیٹرن ان چیف
دریں اثنا، سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی درخواست کے تناظر میں چیئرمین عمران خان نے نااہلی کے خوف سے پیٹرن ان چیف کا عہدہ سنبھالنے پر غور شروع کر دیا ہے تا کہ نااہلی کی صورت میں وہ پارٹی امور کو دیکھتے رہیں۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت پی ڈی ایم حکومت کی چالوں اور جوابی حکمت عملیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ جسٹس جواد حسن نے چیف جسٹس آف پاکستان سے کمیشن کی درخواست کی سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کی ہے۔
عمران خان کا وکلاء سے خطاب
وکلاء سے اپنے خطاب میں، عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کے پاس معیشت کو درست راستے پر لانے کی کوئی ہمت یا حکمت عملی نہیں ہے اور وہ صرف دنیا بھر میں بھیک مانگنے میں مصروف ہیں۔