Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

وزیرستان: خودکش حملہ میں چار فوجی شہید، آئی ایس پی آر

بلال رشید by بلال رشید
اگست 9, 2022
in علاقائی اور صوبائی خبریں – پنجاب، سندھ، KPK اور بلوچستان
وزیرستان: خودکش حملہ میں چار فوجی شہید، آئی ایس پی آر

شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر خودکش حملے

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے منگل کو بتایا کہ شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر خودکش حملے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے ہیں۔

 ایک بیان میں فوج کے میڈیا ونگ نے کہا کہ خودکش حملے میں شہید ہونے والے پاکستانی فوجیوں میں لانس نائیک شاہ زیب، لانس نائیک سجاد، سپاہی عمیر اور سپاہی خرم شامل ہیں۔ 

 آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ’پاک فوج ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، بہادر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ادارے خودکش حملہ آور اور اس کے سہولت کاروں کے بارے میں جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں | یوم عاشورہ، موبائل سروس معطل کر دی گئی

یہ بھی پڑھیں | احساس راشن سبسڈی پروگرام: وزیر اعلی پنجاب کا مستحق افراد کو پندرہ سو ماہانہ دینے کا فیصلہ 

  دریں اثناء وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فوجی قافلے پر خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے حملے میں چار فوجیوں کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا۔

 دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے قوم کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردوں کو ان کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  مینار پاکستان واقعہ: کیا واقعی عائشہ اکرم اور ریمبو بھاری رقم بٹور چکے ہیں؟

وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پاک چین تزویراتی شراکت داری

پاکستان اور چین کے مابین آل ویدر اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا اصولی فیصلہ

ستمبر 12, 2026
بینظیر تعلیمی وظائف

بینظیر تعلیمی وظائف رجسٹریشن کے ذریعے مستحق بچوں کو تعلیمی وظیفے کی فراہمی کا سرکاری طریقہ کار جاری

ستمبر 12, 2026
پاک آرمینیا سفارتی تعلقات

پاکستان اور آرمینیا کے مابین تعلقات کا نیا دور اور پہلے سفیر کی تعیناتی کا تاریخی سنگِ میل

ستمبر 12, 2026
ایف آئی اے سفری ایڈوائزری

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کا اوورسیز اور دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کے لیے اہم ترین سفری گائیڈ لائنز کا اعلان

ستمبر 12, 2026
آئی ایم ایف مشن دورہ پاکستان

عالمی مالیاتی ادارے کے وفد کی پاکستان آمد اور نئے معاشی اہداف کا جائزہ

ستمبر 12, 2026
یو اے ای ویزا پابندی

یو اے ای ویزا پابندی افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف دفترِ خارجہ کا سخت ترین اور واضح ایکشن

ستمبر 12, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پاک چین تزویراتی شراکت داری

پاکستان اور چین کے مابین آل ویدر اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا اصولی فیصلہ

ستمبر 12, 2026
بینظیر تعلیمی وظائف

بینظیر تعلیمی وظائف رجسٹریشن کے ذریعے مستحق بچوں کو تعلیمی وظیفے کی فراہمی کا سرکاری طریقہ کار جاری

ستمبر 12, 2026
پاک آرمینیا سفارتی تعلقات

پاکستان اور آرمینیا کے مابین تعلقات کا نیا دور اور پہلے سفیر کی تعیناتی کا تاریخی سنگِ میل

ستمبر 12, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.