پاکستان –
پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے سرکاری ٹی وی پی ٹی وی پر "گیم آن ہے” شو کے اینکر کی جانب سے بدتمیزی کرنے پر لائیو شو میں مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے شو کے دوران حارث رؤف کی تعریف کی اور کہا کہ اس کا کریڈیٹ لاہور قلندرز کے پلیئر ڈولپمنٹ پروگرام کو جاتا ہے۔
پی ٹی وی کے میزبان کو شاید لاہور قلندرز کی تعریف اچھی نا لگی تو انہوں نے جواب میں شعیب اختر سے بدتمیزی کی اور انہیں شو سے چلے جانے کو کہا۔
یہ بھی پڑھیں | بڑا ہو گیا ہے۔ بابر اعظم کا شاداب خان پر طنز
پی ٹی وی کے اس شو میں ایکسپرٹ پینل کی جیثیت سے ویسٹ انڈین لیجنڈ ویو رچرڈز، ڈیوڈ گاور، عاقب جاوید، راشد لطیف ، عمر گل ، اظہر محمد اور سپر اسٹار شعیب اختر شامل تھے۔
ان تمام افراد کی موجودگی میں شعیب اختر نے حارث رؤف کی تعریف کی اور پھر لاہور قلندر کی تعریف کی۔ شعیب اختر نے کہا کہ یہ بولر قلندرز کے پلیئر ڈولپمنٹ پروگرام کی وجہ سے ہے۔
پروگرام کے میزبان نے پہلے تو بات گول مول کرنے کی کوشش کی جبکہ بعد میں برا لہجہ اپناتے ہوئے شعیب اختر کو لائیو شو سے جانے کا کہا۔
جبدونوں طرف سے تلخی زیادہ ہوئی تو بریک لی گئی جبکہ بریک کے بعد شعیب اختر نے لائیو شو کے دوران مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور شو سے چلے گئے۔
اس واقعے پر شعیب اختر نے فینز سے شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔