Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

PUBG موبائل Esports Roadmap 2026: عالمی ایونٹس اور فارمیٹ

عدیل حسن by عدیل حسن
دسمبر 13, 2025
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, تفریحی خبریں – فلم، ڈرامہ، موسیقی اور شوبز اپ ڈیٹس, کھیلوں کی خبریں – کرکٹ، فٹبال، ہاکی اور لائیو اسکورز
PUBG موبائل Esports Roadmap 2026: عالمی ایونٹس اور فارمیٹ

PUBG موبائل نے باضابطہ طور پر اپنے PUBG موبائل esports roadmap 2026 کا اعلان کر دیا ہے جس میں آئندہ سال مسابقتی ایونٹس کے انعقاد کے طریقہ  میں تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔ اس منصوبے کا مقصد عالمی ٹورنامنٹس کو وسعت دینا اور مختلف ریجنز سے ٹیموں کی شمولیت میں اضافہ کرنا ہے۔

2026 میں PUBGموبائل Esportsکو دو سیزنز میں تقسیم کیا جائے گا۔ ہر سیزن میں قومی اور علاقائی کوالیفائرز ہوں گے   جو بالآخر PUBG موبائل Global Open (PMGO) پر اختتام ہوں گے۔ KRAFTON کے مطابق دنیا کے آٹھ سے زائد ریجنز میں 30 سے زیادہ PUBG موبائل National Championship ایونٹس منعقد کیے جائیں گے۔ علاقائی فائنلز میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیمیں PMGO ٹورنامنٹس میں جگہ بنائیں گی۔

PMGO کے فارمیٹ میں بھی نمایاں بہتری کی گئی ہے۔ اب سال میں صرف ایک کے بجائے دو Global Open ٹورنامنٹس ہوں گے۔ ان ایونٹس میں حصہ لینے والی ٹیمیں پوائنٹس حاصل کریں گی جو انہیں آگے چل کر PUBG موبائل Global Championship کے لیے کوالیفائی کرنے میں مدد دیں گے۔

پیشہ ور ٹیموں کو دعوتی کوالیفائرز کے ذریعے شامل کیا جائے گا جس کا انحصار 2025 کے مسابقت سیزن میں ان کی کارکردگی پر ہوگا۔

سال 2026 کا پہلا بڑا ایونٹ PUBG موبائل Global Open Season 1 ہوگا جو جنوب مشرقی ایشیا میں منعقد کیا جائے گا۔ تاہم اس کی حتمی لوکیشن کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اس ٹورنامنٹ میں ٹیمیں 5 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم کے لیے مقابلہ کریں گی۔

اس کے بعد PUBG موبائل World Cup کو دوبارہ متعارف کرایا جائے گا جو Esports World Cupکے تحت ریاض  سعودی عرب میں منعقد ہوگا۔ اس ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم 30 لاکھ ڈالر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان میں عید الاضحی کی چھٹیاں 2026: وفاقی حکومت کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری

سال کے آخری حصے میں PUBGموبائل Global Open Season 2 پاکستان میں منعقد کیا جائے گا جہاں انعامی رقم 5 لاکھ ڈالر ہوگی۔
مسابقتی سیزن کے اختتام پر PUBG موبائل Global Championship ترکی میں منعقد ہوگی  جس میں ٹیمیں مزید 30 لاکھ ڈالر کے لیے مقابلہ کریں گی۔

2026 میں ہونے والے چار بڑے ایونٹس کی مجموعی انعامی رقم 70 لاکھ ڈالر ہوگی۔

ٹورنامنٹس میں تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ PUBGموبائل ان گیم ٹورنامنٹ شرکت کے نظام اور آف لائن ایونٹس میں تفریحی پہلو کو بھی بہتر بنائے گا۔ KRAFTON تیسرے فریق کے ٹورنامنٹ آرگنائزرز کو سپورٹ کرنے کے لیے اپنے پلیٹ فارم کو مزید مضبوط بنا رہا ہے تاکہ منتظمین کے لیے باضابطہ ایونٹس منعقد کرنا اور درخواست دینا آسان ہو جائے۔

ادھر 2026 کے آغاز سے قبل، PUBG موبائل Global Championship 2025 Grand Finals اس وقت بینکاک تھائی لینڈ میں منعقد ہو رہا ہے۔ یہ تین روزہ ٹورنامنٹ 12 سے 14 دسمبر تک جاری رہے گا، جس میں 16 ٹیمیں عالمی چیمپئن بننے کے لیے مدمقابل ہیں۔

PUBG موبائل کے تمام میچز کو شائقین Twitch، YouTube اور TikTok پر PUBG موبائل کے آفیشل چینلز کے ذریعے براہِ راست دیکھ سکتے ہیں۔

عدیل حسن

عدیل حسن

عدیل حسن ایک اقتصادی نامہ نگار ہیں جو کاروباری ترقی اور شہری منڈیوں سے متعلق موضوعات پر لکھتے ہیں۔ ان کی رپورٹنگ ملکی معیشت، تجارتی رجحانات، اور کاروباری مواقع کے تجزیے پر مبنی ہوتی ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

میکڈونلڈز پاکستان کا گرین بریک تھرو، ملک بھر کے ریسٹورنٹس پر ای وی چارجنگ کٹس لگانے کا معاہدہ لائیو

میکڈونلڈز پاکستان کا گرین بریک تھرو، ملک بھر کے ریسٹورنٹس پر ای وی چارجنگ کٹس لگانے کا معاہدہ لائیو

اکتوبر 23, 2026
پیمرا فارمولا ملک اشتہارات وارننگ نوٹیفکیشن

 صحت کا پراعتماد تحفظ، قائمہ کمیٹی کا پیمرا کو فارمولا ملک کے اشتہارات ہیلتھ وارننگ لیبلز لگانے کا حکم

اکتوبر 23, 2026
پنجاب سکولز سولرائزیشن پراجیکٹ فریم ورک

تعلیمی انفراسٹرکچر کا میگا مشن، حکومتِ پنجاب کی ہائر سیکنڈری سکولوں کو سولر پاور پر منتقل کرنے کی منظوری 

اکتوبر 23, 2026
اسکردو ایئرپورٹ رن وے مرمت شیڈول نوٹیفکیشن

ہوابازی سیکٹر میں بریک تھرو، پی آئی اے لندن کے لیے روزانہ فلائٹ آپریشنز اور پروازوں کی بحالی کا اعلان 

اکتوبر 23, 2026
صارفین کی جیت، بینکنگ محتسب نے شکایات کا فیصلہ کر کے صارفین کو 1 ارب 20 کروڑ روپے واپس دلا دیے

ہیلتھ کلاؤڈ میں میگا کرپشن ، ایف آئی اے ویکسین اسکینڈل میں 2.44 ارب کے فراڈ پر 3 اعلیٰ حکام گرفتار

اکتوبر 23, 2026
ایل پی جی بلیک مارکیٹنگ قیمتوں میں اضافہ

ہولناک عوامی استحصال، ایل پی جی بلیک مارکیٹنگ صارفین سے 1.4 ارب روپے کی لوٹ مار، قیمتیں دگنی 

اکتوبر 23, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

میکڈونلڈز پاکستان کا گرین بریک تھرو، ملک بھر کے ریسٹورنٹس پر ای وی چارجنگ کٹس لگانے کا معاہدہ لائیو

میکڈونلڈز پاکستان کا گرین بریک تھرو، ملک بھر کے ریسٹورنٹس پر ای وی چارجنگ کٹس لگانے کا معاہدہ لائیو

اکتوبر 23, 2026
پیمرا فارمولا ملک اشتہارات وارننگ نوٹیفکیشن

 صحت کا پراعتماد تحفظ، قائمہ کمیٹی کا پیمرا کو فارمولا ملک کے اشتہارات ہیلتھ وارننگ لیبلز لگانے کا حکم

اکتوبر 23, 2026
پنجاب سکولز سولرائزیشن پراجیکٹ فریم ورک

تعلیمی انفراسٹرکچر کا میگا مشن، حکومتِ پنجاب کی ہائر سیکنڈری سکولوں کو سولر پاور پر منتقل کرنے کی منظوری 

اکتوبر 23, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.