ترک سیریز ‘ارتغرل’ میں عمدہ اداکاری کے سبب شہرت حاصل کرنے والے ترک اداکار انجین التان نے بدھ کے روز اپنے دورہ پاکستان سے متعلق خوشگوار یادوں کو سوشل میڈیا پر شئیر کیا۔
اس سفر کے دوران ، انجین التان نے کہا کہ وہ بہت متاثر ہوئے جب انہوں نے پاکستان کے ثقافتی دارالحکومت لاہور کا دورہ کیا اور ان کا ہیرو کے طور پر استقبال کیا گیا-
یہ بھی پڑھیں |شمالی وزیرستان آپریشن میں دو دہشتگرد مارے گئے، آئی ایس پی آر
اداکار نے انسٹاگرام پر پاکستان میں اپنی پریس کانفرنس سے ایک کلپ شیئر کیا ۔
یاد رہے کہ جب سے ترکی ڈرامے کو سرکاری چینل ، پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) پر نشر کرنا شروع کیا گیا ہے ، اسی وقت سے ترکی کی مشہور سیریز ‘دیرلیس: ارتغرل’ میں مرکزی کردار ادا کرنے کے بعد انجین التان نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر شہرت حاصل کی تھی۔