Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

شمالی وزیرستان آپریشن میں دو دہشتگرد مارے گئے، آئی ایس پی آر

بلال رشید by بلال رشید
جنوری 19, 2021
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز
Two terrorists killed in South Waziristan IBO, says ISPR-01

فوج کے میڈیا ونگ نے بتایا ہے کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے نرگوسہ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن (آئی بی او) کے دوران دو دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔

‎انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے ضلع نرگوسہ کے علاقے میں انٹیلی جنس آپریشن کیا ہے۔ 

‎تفصیلات کے مطابق شدید فائرنگ کے دوران ، دو دہشت گرد عثمان علی اور وحید ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا کہ ہلاک دہشتگرد تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سجنا گروپ کے سرگرم کارکن تھے اور وہ دھماکہ خیز مواد کے آلہ (آئی ای ڈی) کے ماہر ، دہشت گرد ٹرینر ، محرک اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ 

‎بیان میں مزید کہا گیاہے کہ14 اکتوبر 2020 کو سیکیورٹی فورسز پر حملے میں دہشت گرد عثمان بھی شامل تھا جس میں کیپٹن عمر چیمہ ، دو جے سی او اور تین سپاہی شہید جبکہ چار زخمی ہوئے تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں | مزید کوویڈ۱۹ ویکسنز کو رجسٹرڈ کیا جائے گا، گورنمنٹ آفیشل

‎یاد رہے کہ گذشتہ سال 14 اکتوبر کو سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر رزمک کے قریب نصب بارودی مواد سے حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں کیپٹن عمر اور پانچ فوجی شہید ہوگئے تھے۔ کالعدم ٹی ٹی پی نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ 

‎ٹی ٹی پی کے ترجمان محمد خراسانی نے اس وقت ایک مختصر بیان میں کہا تھا کہ ان کے گروپ کے ممبروں نے یہ حملہ شمالی وزیرستان سے ملحقہ شکتوئی کے علاقے میں کیا۔ فوج کی کارروائیوں کی کامیابی کی وجہ سے ، حال ہی میں ضم شدہ قبائلی اضلاع خاص طور پر شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان میں تشدد میں تیزی آئی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افسر ، فوجی اور عام شہری شہید ہوگئے تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  Greeاے سی ریموٹ انلاک کیسے کریں؟

‎چودہ جنوری کو ، شمالی وزیرستان کے قبائلی ضلع میں شدت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے تین جوان شہید ہوگئے تھے۔

‎ آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چھاپوں میں دو مشتبہ دہشت گرد آئی ای ڈی ماہر مارے گئے۔ اس ماہ کے شروع میں ، شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وایم میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں دو فوجی شہید اور تین زخمی ہوگئے تھے۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

رحمت اللعالمین اسکالرشپ پورٹل

 رحمت اللعالمین اسکالرشپ پروگرام 2026-27 کے تحت 1 لاکھ روپے سالانہ وظیفے کا باقاعدہ آغاز

ستمبر 26, 2026
ایف پی ایس سی ایم پی ٹی رول نمبر

 سی ایس ایس 2027  ایم پی ٹی اسکریننگ ٹیسٹ کے آن لائن ایڈمیشن سرٹیفکیٹس جاری

ستمبر 26, 2026
آئی ایم ایف معاشی شرائط

آئی ایم ایف کا پاکستان سے 174 قانونی ترامیم کا غیر معمولی مطالبہ، سبسڈیز کا خاتمہ 

ستمبر 26, 2026
لاہور بورڈ نادرا لنک

لاہور بورڈ کا نادرا کے ساتھ  معاہدہ، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ طلبہ کے ریکارڈز کی قومی شناختی ڈیٹا بیس سے لائیو لنکنگ 

ستمبر 26, 2026
اسٹیٹ بینک انعام اسکیم

اسٹیٹ بینک کا سمندر پار پاکستانیوں کے لیے تحفہ، پاسبان اسکیم کے تحت 10 کروڑ روپے جیتنے کا موقع

ستمبر 26, 2026
پاکستان اسکواش ایشین گیمز

ایشین گیمز میں پاکستان اسکواش کا شاندار بریک تھرو، نور زمان اور عاصب عرفان سیمی فائنل میں داخل

ستمبر 26, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

رحمت اللعالمین اسکالرشپ پورٹل

 رحمت اللعالمین اسکالرشپ پروگرام 2026-27 کے تحت 1 لاکھ روپے سالانہ وظیفے کا باقاعدہ آغاز

ستمبر 26, 2026
ایف پی ایس سی ایم پی ٹی رول نمبر

 سی ایس ایس 2027  ایم پی ٹی اسکریننگ ٹیسٹ کے آن لائن ایڈمیشن سرٹیفکیٹس جاری

ستمبر 26, 2026
آئی ایم ایف معاشی شرائط

آئی ایم ایف کا پاکستان سے 174 قانونی ترامیم کا غیر معمولی مطالبہ، سبسڈیز کا خاتمہ 

ستمبر 26, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.