مئی 15 2020: (جنرل رپورٹر) میٹرک اور انٹرمیڈیٹ بورڈز کے طالب علموں کو بغیر امتحان پروموٹ کرنے کی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا ہے- وفاق اور صوبائی وزرائے تعلیم نے فیصلہ کیا ہے کہ بغیر امتحان کے بورڈ طلباء کو اگلی کلاسز میں پروموٹ کیا جائے گا
تفصیلات کے مطابق اس سال نویں اور گیارہویں کے امتحانات نہیں ہوں گے مزید برآں یہ کہ دسویں اور بارہویں کے طلباء پچھلی کلاسز کی بنیاد پر میٹرک اور انٹر پاس کر دئیے جائیں گے- پروموٹ ہونے والے بچوں کو 3% اضافی نمبر دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے
وفاق اور صوبائی حکومتوں کے اس فیصلے کا اطلاق تمام بورڈز پہ ہو گا- وزیر تعلیم شفقت محمود نے واضح کیا ہے ک چار قسم کے طالب علم ستمبر میں خصوصی امتحان دے سکیں گے- تین سے سبجیکٹس میں فیل ہونے والے, پرعموشن سسٹم سے غیر مطمئن جو سمجھتے ہیں کہ وہ ویسے زیادہ نمبر لے سکتے تھے, چند مضامین میں فیل ہونے والے اور کمپوزٹ امتحان دینے والے شامل ہیں
وزیر تعلیم نے کہا کہ 40 لاکھ بچوں نے اس سال بورڈز کے امتحانات دینے تھے سو اتنا رسک نہیں لے سکتے کہ سب سے پرچے لئے جا سکیں
وزیر تعلیم شفقت محمود نے واضح کیا ہے کہ نویں اور دسویں جماعت کے امتحان کسی صورت نہیں ہوں گے اس کیٹیگیری میں آنے والے طالب علم صرف دسویں اور 12ویں کا امتحان دیں گے اور اسی بنیاد پر ان کے پچھلے نمبر بھی لگائے جائیں گے
زرائع کے مطابق وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت تمام صوبائی وزرائے تعلیم کا اہم اجلاس ہوا جس میں یہ سب متفقہ طور پر فیصلے کئے گئے
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کہتے ہیں کہ حتمی فیصلہ کر لیا ہے امتحانات نہیں لیں گے لیکن اس کے لئے ہمیں قانون بدلنا ہو گا- امتحانی بورڈ کے موجودہ قانون میں لکھا ہے کہ بغیر امتحان بچوں کو پروموٹ نہیں کر سکتے
اجلاس میں بورڈز کے طالب علموں کو پروموٹ کرنے پر متفقہ پالیسی بنائی گئی- بعد از اجلاس وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نویں اور گیارہویں کے تمام طالب علموں کو پروموٹ کر دیا گیا ہے- جو طالب علموں چالیس فیصد مضامین میں فیل ہیں انہیں بھی پاسنگ پمارکس دے دئیے جائیں گے
وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ چونکہ نویں کے مقابلے میں دسویں جماعت کا رزلٹ بہتر ہوتا ہے اس لئے دسویں جماعت کھ طالب علموں کو تین فیصد اضافی نمبر دئیے جائیں گے
چار کیٹیگریز کے اسپیشل امتحان متعلق وزیر تعلیم نے کہا کہ جو لوگ اسپیشل امتحان دینا چاہتے ہیں وہ یکم جولائی تک اپنے بورڈ میں اطلاع دیں
دوسری جانب وزیر تعلیم نے یونیورسٹیز کے فیصلے کا اختیار ایچ ای سی کو دیا تھا جبکہ ایچ ای سی نے گزشتہ روز تمام یونیورسٹیز کو آن لائن امتِان لینے کی ہدایات کر دی ہیں- ایچ ای سی نے کہا ہے کہ یکم جون سے کلاسز کا آغاز کریں اور یکم ستمبر سے آن لائن امتحانات شروع کرنے ہوں گے
ایچ ای سی نے یونیورسٹیز کو خبردار کیا ہے کہ امتحانات لئے بغیر کسی طالب علم کو پروموٹ نہیں کیا جائے گا