Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

سابق وفاقی وزیر عباس آفریدی گیس دھماکے میں جھلسنے کے بعد جاں بحق

عدیل حسن by عدیل حسن
جون 6, 2025
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, علاقائی اور صوبائی خبریں – پنجاب، سندھ، KPK اور بلوچستان
سابق وفاقی وزیر عباس آفریدی گیس دھماکے میں جھلسنے کے بعد جاں بحق

سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر عباس آفریدی جمعہ کے روز گیس لیک ہونے کے نتیجے میں دھماکے سے جھلسنے کے باعث جاں بحق ہو گئے ہیں۔ دھماکے میں تین دیگر افراد بھی جھلس کر زخمی ہوئے ہیں۔

سینیٹر عباس آفریدی کی نماز جنازہ آج جمعہ کو شام 5 بجے بابری بانڈہ، کوہاٹ میں ادا کی جائے گی۔

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
Saddened by the passing of Senator Abbas Afridi a dedicated PML-N leader, visionary businessman & kind philanthropist. His contributions to Kohat & beyond will never be forgotten. May Allah grant him Jannah. Ameen.

— ارشد آ فریدی (@Arshad_Afridi) June 6, 2025

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے عباس آفریدی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق دھماکہ کوہاٹ میں اس وقت پیش آیا جب عباس آفریدی اور ان کے دوست حجرے میں موجود تھے۔ گیس لیک ہونے کی وجہ سے اچانک دھماکہ ہوا جس سے حجرے کی دیواریں بھی متاثر ہوئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر کوہاٹ کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (CMH) منتقل کیا۔ سینیٹر عباس آفریدی کو حالت نازک ہونے کے باعث ہیلی کاپٹر کے ذریعے پنجاب کے شہر کھاریاں میں واقع برن سینٹر منتقل کیا گیا۔

کوہاٹ پولیس کے ترجمان نعمان علی کے مطابق عباس آفریدی کی حالت تشویشناک ہو گئی تھی اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ان کی میت کو آج جمعہ کے روز کوہاٹ واپس لایا گیا ہے۔ باقی تین زخمی افراد  دِلنواز، جاوید آفریدی اور ندیم کو علاج کے لیے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ابرار الحق کا بے بی شارک والا بیان درست ہے؟ جانئے ڈاکٹر جاوید اقبال سے

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کا نائب چیئرمین مقرر

عدیل حسن

عدیل حسن

عدیل حسن ایک اقتصادی نامہ نگار ہیں جو کاروباری ترقی اور شہری منڈیوں سے متعلق موضوعات پر لکھتے ہیں۔ ان کی رپورٹنگ ملکی معیشت، تجارتی رجحانات، اور کاروباری مواقع کے تجزیے پر مبنی ہوتی ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پی ایس ایل فرنچائز کا بریک تھرو، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا یورپی کرکٹ میں داخلہ، اٹلی ٹی 10 روم گلیڈی ایٹرز 

پی ایس ایل فرنچائز کا بریک تھرو، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا یورپی کرکٹ میں داخلہ، اٹلی ٹی 10 روم گلیڈی ایٹرز 

اکتوبر 10, 2026
واسا راولپنڈی کا بل نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن، پانی کے کنکشنز کاٹنے اور قانونی کارروائی کا انتباہ

واسا راولپنڈی کا بل نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن، پانی کے کنکشنز کاٹنے اور قانونی کارروائی کا انتباہ

اکتوبر 10, 2026
یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین کے لیے ساڑھے 11 ارب روپے منظور، ای سی سی واجبات اور تنخواہوں کی ادائیگی کا پلان 

یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین کے لیے ساڑھے 11 ارب روپے منظور، ای سی سی واجبات اور تنخواہوں کی ادائیگی کا پلان 

اکتوبر 9, 2026
ملتان، مظفر گڑھ اور میانوالی شاہراہ کی 2 ماہ کی ڈیڈ لائن، علیم خان نے این ایچ اے کو احکامات جاری کر دیے

ملتان، مظفر گڑھ اور میانوالی شاہراہ کی 2 ماہ کی ڈیڈ لائن، علیم خان نے این ایچ اے کو احکامات جاری کر دیے

اکتوبر 9, 2026
وزیراعظم آفس اور اسٹاف کالونی کے لیے 30 کروڑ روپے کی منظوری، ای سی سی فنڈز پریمیم پیکیج 

وزیراعظم آفس اور اسٹاف کالونی کے لیے 30 کروڑ روپے کی منظوری، ای سی سی فنڈز پریمیم پیکیج 

اکتوبر 10, 2026
اسلام آباد کو پلاسٹک فری بنانے کی مہم، 218 کلوگرام پولی تھین بیگز ضبط، دکان دار گرفتار

اسلام آباد کو پلاسٹک فری بنانے کی مہم، 218 کلوگرام پولی تھین بیگز ضبط، دکان دار گرفتار

اکتوبر 10, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پی ایس ایل فرنچائز کا بریک تھرو، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا یورپی کرکٹ میں داخلہ، اٹلی ٹی 10 روم گلیڈی ایٹرز 

پی ایس ایل فرنچائز کا بریک تھرو، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا یورپی کرکٹ میں داخلہ، اٹلی ٹی 10 روم گلیڈی ایٹرز 

اکتوبر 10, 2026
واسا راولپنڈی کا بل نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن، پانی کے کنکشنز کاٹنے اور قانونی کارروائی کا انتباہ

واسا راولپنڈی کا بل نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن، پانی کے کنکشنز کاٹنے اور قانونی کارروائی کا انتباہ

اکتوبر 10, 2026
یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین کے لیے ساڑھے 11 ارب روپے منظور، ای سی سی واجبات اور تنخواہوں کی ادائیگی کا پلان 

یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین کے لیے ساڑھے 11 ارب روپے منظور، ای سی سی واجبات اور تنخواہوں کی ادائیگی کا پلان 

اکتوبر 9, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.