اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

بورڈ کے طالب علموں کو بغیر امتحان پاس کرنے کی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا

بلال رشید by بلال رشید
مئی 16, 2020
in اہم خبریں, تعلیم, علاقائی خبریں, قومی نیوز
بورڈ کے طالب علموں کو بغیر امتحان پاس کرنے کی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا

 مئی 15 2020: (جنرل رپورٹر)  میٹرک اور انٹرمیڈیٹ بورڈز کے طالب علموں کو بغیر امتحان پروموٹ کرنے کی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا ہے-  وفاق اور صوبائی وزرائے تعلیم نے فیصلہ کیا ہے کہ بغیر امتحان کے بورڈ طلباء کو اگلی کلاسز میں پروموٹ کیا جائے گا

تفصیلات کے مطابق اس سال نویں اور گیارہویں کے امتحانات نہیں ہوں گے مزید برآں یہ کہ دسویں اور بارہویں کے طلباء پچھلی کلاسز کی بنیاد پر میٹرک اور انٹر پاس کر دئیے جائیں گے- پروموٹ ہونے والے بچوں کو 3% اضافی نمبر دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے

وفاق اور صوبائی حکومتوں کے اس فیصلے کا اطلاق تمام بورڈز پہ ہو گا- وزیر تعلیم شفقت محمود نے واضح کیا ہے ک چار قسم کے طالب علم ستمبر میں خصوصی امتحان دے سکیں گے- تین سے سبجیکٹس میں فیل ہونے والے, پرعموشن سسٹم سے غیر مطمئن جو سمجھتے ہیں کہ وہ ویسے زیادہ نمبر لے سکتے تھے, چند مضامین میں فیل ہونے والے اور کمپوزٹ امتحان دینے والے شامل ہیں

وزیر تعلیم نے کہا کہ 40 لاکھ بچوں نے اس سال بورڈز کے امتحانات دینے تھے سو اتنا رسک نہیں لے سکتے کہ سب سے پرچے لئے جا سکیں

وزیر تعلیم شفقت محمود نے واضح کیا ہے کہ نویں اور دسویں جماعت کے امتحان کسی صورت نہیں ہوں گے اس کیٹیگیری میں آنے والے طالب علم صرف دسویں اور 12ویں کا امتحان دیں گے اور اسی بنیاد پر ان کے پچھلے نمبر بھی لگائے جائیں گے

زرائع کے مطابق وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت تمام صوبائی وزرائے تعلیم کا اہم اجلاس ہوا جس میں یہ سب متفقہ طور پر فیصلے کئے گئے

یہ بھی پڑھیں:  پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مختلف مقدمات درج

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کہتے ہیں کہ حتمی فیصلہ کر لیا ہے امتحانات نہیں لیں گے لیکن اس کے لئے ہمیں قانون بدلنا ہو گا- امتحانی بورڈ کے موجودہ قانون میں لکھا ہے کہ بغیر امتحان بچوں کو پروموٹ نہیں کر سکتے

اجلاس میں بورڈز کے طالب علموں کو پروموٹ کرنے پر متفقہ پالیسی بنائی گئی- بعد از اجلاس وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نویں اور گیارہویں کے تمام طالب علموں کو پروموٹ کر دیا گیا ہے- جو طالب علموں چالیس فیصد مضامین میں فیل  ہیں انہیں بھی پاسنگ پمارکس دے دئیے جائیں گے

وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ چونکہ نویں کے مقابلے میں دسویں جماعت کا رزلٹ بہتر ہوتا ہے اس لئے دسویں جماعت کھ طالب علموں کو تین فیصد اضافی نمبر دئیے جائیں گے

چار کیٹیگریز کے اسپیشل امتحان متعلق وزیر تعلیم نے کہا کہ جو لوگ اسپیشل امتحان دینا چاہتے ہیں وہ یکم جولائی تک اپنے بورڈ میں اطلاع دیں

دوسری جانب وزیر تعلیم نے یونیورسٹیز کے فیصلے کا اختیار ایچ ای سی کو دیا تھا جبکہ ایچ ای سی نے گزشتہ روز تمام یونیورسٹیز کو آن لائن امتِان لینے کی ہدایات کر دی ہیں- ایچ ای سی نے کہا ہے کہ یکم جون سے کلاسز کا آغاز کریں اور یکم ستمبر سے آن لائن امتحانات شروع کرنے ہوں گے

ایچ ای سی نے یونیورسٹیز کو خبردار کیا ہے کہ امتحانات لئے بغیر کسی طالب علم کو پروموٹ نہیں کیا جائے گا

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

سندھ میں عید کی چھٹیوں کا نیا شیڈول

سندھ میں عید کی چھٹیوں کا نیا شیڈول: عید الاضحیٰ کی تعطیلات میں اچانک تبدیلی کا اعلان

مئی 25, 2026
سولر نیٹ میٹرنگ ایپلی کیشنز

سولر نیٹ میٹرنگ ایپلی کیشنز: وفاقی حکومت کا زیر التوا کیسز فوری نمٹانے کا تاریخی فیصلہ

مئی 25, 2026
پاکستان میں شیاؤمی 17 میکس کی قیمت

شائومی 17 میکس: 8000mAh بیٹری اور 200MP کیمرہ کے ساتھ پاکستان میں ایک نیا انقلاب 

مئی 25, 2026
پاکستان کا انسداد پولیو پروگرام

پاکستان کا انسداد پولیو پروگرام: 2026 کی مہم، فعال اضلاع اور والدین کے لیے اہم معلومات

مئی 25, 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کسان کارڈ اسکیم

وزیراعلیٰ پنجاب کسان کارڈ اسکیم: دوسرے لکی ڈرا کے فاتحین کی مکمل لسٹ جاری

مئی 25, 2026
پاکستان کی جامعات کی اورک رینکنگ

پاکستان کی جامعات کی اورک رینکنگ: ایچ ای سی کی حالیہ رپورٹ کا تفصیلی جائزہ

مئی 24, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

سندھ میں عید کی چھٹیوں کا نیا شیڈول

سندھ میں عید کی چھٹیوں کا نیا شیڈول: عید الاضحیٰ کی تعطیلات میں اچانک تبدیلی کا اعلان

مئی 25, 2026
سولر نیٹ میٹرنگ ایپلی کیشنز

سولر نیٹ میٹرنگ ایپلی کیشنز: وفاقی حکومت کا زیر التوا کیسز فوری نمٹانے کا تاریخی فیصلہ

مئی 25, 2026
پاکستان میں شیاؤمی 17 میکس کی قیمت

شائومی 17 میکس: 8000mAh بیٹری اور 200MP کیمرہ کے ساتھ پاکستان میں ایک نیا انقلاب 

مئی 25, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔