Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

کیپٹن صفدر کو ٹی ایل پی تقریب سے نکال دیا گیا

بلال رشید by بلال رشید
جنوری 11, 2022
in پاکستان کی سیاسی خبریں – حکومت، اپوزیشن اور انتخابی اپ ڈیٹس
کیپٹن صفدر

ن لیگی رہنما کیپٹن صفدر کو مانسہرہ میں ہونے والے تحریک لبیک کے جلسہ ختم نبوت سے چلے گئے جس کی وجہ مقرر سید احمد شاہ بخاری کی ان پر تنقید تھی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں کیپٹن صفدر کو اسٹیج سے اٹھ کر جاتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

زرائع کے مطابق مانسہرہ میں ہونے والی ختم نبوت کانفرنس، جہاں ٹی ایل پی رہنما سید احمد شاہ بخاری کا خطاب بھی تھا، سے کیپٹن صفدر اور ان کے ساتھی اس وقت اٹھ کر چلے گئے جب سید احمد شاہ بخاری نے سٹیج پر آ کر کہا کہ اگر آپ نے ان بدمعاشوں کو بلانا تھا تو پھر مجھے نہیں بلانا تھا۔

یہ بھی پڑھیں | پاکستان نے افغان طالبان کو “ٹی ٹی پی” کو ایک ٹیسٹ کیس کے طورپر لینے کا کہہ دیا

مقرر سید احمد شاہ بخاری نے کہا کہ ن لیگ والوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔ ہمارا مقصد ملک میں نظام مصطفی لانا ہے جو ہم لا کر رہیں گے۔ انہوں نے ن لیگ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ کیپٹن صفدر کو اسٹیج پر بلائے جانے پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا جس کے بعد وہ اور ان کے ساتھی اسٹیج سے اٹھ کر چلے گئے۔

تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ ن لیگ اور خود پر تنقید سن کر کیپٹن صفدر خود اسٹیج سے چلے گئے یا انہیں باقاعدہ اٹھایا گیا۔ یہ بات بھی غیر واضح ہے کہ انہیں اسٹیج پر کس کی جانب سے بلایا گیا اور یہ کانفرنس کن افراد کے زیر اہتمام تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  پنجاب حکومت کا پی ٹی آئی کے مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن
بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باوجود پاکستان کا قطر سے ایل این جی کارگو کے لیے  محفوظ راستہ حاصل کر لیا 

آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باوجود پاکستان کا قطر سے ایل این جی کارگو کے لیے  محفوظ راستہ حاصل کر لیا 

ستمبر 21, 2026
پاکستان ویزا استثنی معاہدے

پاکستان کا درجنوں دوست ممالک کے ساتھ ویزا استثنیٰ کا تاریخی اسٹریٹجک معاہدہ، ایف آئی اے کو لسٹ جاری

ستمبر 21, 2026
اے جے کے اور جی بی 5G سروسز

اے جے کے اور جی بی 5G سروسز کا آغاز: ایس سی او نے سات اہم مقامات پر ٹرائل شروع کر دیا

ستمبر 19, 2026
وزارت خارجہ سکینڈل انکوائری

وزارت خارجہ سکینڈل انکوائری: اسحاق ڈار کا دستاویزات کی تصدیق میں خرد برد کے خلاف بڑا ایکشن

ستمبر 19, 2026
وزیر اعظم پٹرول ریلیف اسکیم

وزیر اعظم پٹرول ریلیف اسکیم: 800cc گاڑیوں اور موٹر سائیکل مالکان کے لیے بڑی خوشخبری

ستمبر 19, 2026
اسلام آباد لانگ مارچ پابندی

اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد وفاقی دارالحکومت میں کسی بھی احتجاجی مارچ پر مکمل پابندی

ستمبر 21, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باوجود پاکستان کا قطر سے ایل این جی کارگو کے لیے  محفوظ راستہ حاصل کر لیا 

آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باوجود پاکستان کا قطر سے ایل این جی کارگو کے لیے  محفوظ راستہ حاصل کر لیا 

ستمبر 21, 2026
پاکستان ویزا استثنی معاہدے

پاکستان کا درجنوں دوست ممالک کے ساتھ ویزا استثنیٰ کا تاریخی اسٹریٹجک معاہدہ، ایف آئی اے کو لسٹ جاری

ستمبر 21, 2026
اے جے کے اور جی بی 5G سروسز

اے جے کے اور جی بی 5G سروسز کا آغاز: ایس سی او نے سات اہم مقامات پر ٹرائل شروع کر دیا

ستمبر 19, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.