Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

کراچی میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے فوج طلب

بلال رشید by بلال رشید
جولائی 31, 2020
in پاکستان قومی خبریں – ملکی سطح کی اہم اور تازہ ترین رپورٹس
سیلابی-صورتحال-کے-لئے-فوج

کراچی میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے فوج طلب کر لی گئی ہے  جبکہ ضلعی انتظامیہ اس صورتحال میں مدد کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام کراچی میں فیل ہو چکا ہے جبکہ وفاق کی کراچی پر سو فیصد توجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو کراچی کی بہت زیادہ فکر ہے وہ یہ چاہتے ہیں کہ کراچی پاکستان کا بین الاقوامی مرکز بن کر ابھرے اور ایک بار روشنیوں کا شہر کہلائے۔

انہوں نے بتایا کہ شہر کراچی کا کام تین مرحلوں میں ہو گا۔ مزید بتایا کہ پہلا مرحلہ نولں کا فضلہ لینڈ فل سائٹس تک پہنچانا، دوسرا مرحلہ بند نالوں کو کھولنا جبکہ تیسرا مرحلہ پورے کراچی میں جراثیم کش اسہرے کرنا ہے۔

دوسری جانب حکومت سندھ نے اپنے تنقیدی بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے کراچی والوں کو صرف سہانے خواب ہی دکھائے جاتے رہے ہیں جبکہ وزیر اعظم کی جانب سے کراچی والوں سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا ہے۔ مئیر کراچی وسیم اختر نے کراچی کے مسائل کا حل آرٹیکل 140 اے کو قرار دیا اور کہا کہ اس آرٹیکل کو اس کی اصل روح کے مطابق نافذ کیا جائے۔

زرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے نیشنل ڈیزاسٹر اینڈ مینیجمنٹ اتھارٹی کو کراچی بھیجنے سے متعلق منظوری دے دی گئی ہے جبکہ یہ ہنگامی منظوری  وفاقی کابینہ سے لی گئی ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ کابینہ سے منظوری کے بعد ہی کراچی میں فوج طلب کر لی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کراچی کے رہائشی نے مسلح ڈاکوؤں سے بچنے کے لیے بہادری سے چھلانگ لگائی

افواج پاکستان کے شعبہ عامہ آئی ایس ہی آر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے جس کے پیش نظر فوج کو سول انتظامیہ کی مدد کے لئے بھیجا گیا ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پریس کانفرنس کے دوران اپنے خطاب میں کہا ہے کہ عمران خان کو کراچی کی بہت فکر یے اور وہ چاہتے ہیں کہ اسے دوبارہ روشنیوں کا شہر کہا جائے۔ اسی ضمن میں انہوں نے بتایا کہ ان کی جانب سے ایک سمری میں دستخط کئے گئے ہیں جس کے مطابق پاکستان آرمی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور فرٹیرئیر ورک آرگنائزیشن کراچی میں بارش اور کچرے سے پیدا ہونے والے مسائل کو حل کرنے کے لئے ایک جامع حکمت عملی تیار کرے گی اور انہی اداروں کے زریعے اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ وزیر اعلی سندھ  بھی اس معاملے میں ہمارے ساتھ تعاون کریں گے۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

خیبر پختونخوا فری انسولین پروگرام

خیبر پختونخوا فری انسولین پروگرام: بچوں کے لیے ٹائپ 1 ذیابیطس کا مفت علاج حاصل کرنے کی مکمل گائیڈ

جولائی 17, 2026
پاک آئی ڈی ایپ

پاک آئی ڈی ایپ سے شناختی کارڈ کا آن لائن پریویو کیسے کریں اور غلطیوں سے کیسے بچیں؟

جولائی 17, 2026
گوگل اے آئی سرٹیفکیٹس

گوگل اے آئی سرٹیفکیٹس: پاکستان میں ایک روپیہ خرچ کیے بغیر مفت اسکالرشپ حاصل کرنے کا طریقہ

جولائی 17, 2026
پی ای سی پروفیشنل انجینئر امتحانی شیڈول

پی ای سی پروفیشنل انجینئر امتحانی شیڈول: انجینئرنگ پریکٹس ایگزیم کی مکمل تفصیلات

جولائی 17, 2026
انفینکس ہاٹ 70 پرو

انفینکس ہاٹ 70 پرو: بہترین فیچرز، شاندار ڈسپلے اور پاکستان میں متوقع قیمت

جولائی 17, 2026
پنجاب ایگریکلچر انٹرن شپ پروگرام

پنجاب ایگریکلچر انٹرن شپ پروگرام سے 70,000 روپے ماہانہ وظیفہ کیسے حاصل کریں؟

جولائی 17, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

خیبر پختونخوا فری انسولین پروگرام

خیبر پختونخوا فری انسولین پروگرام: بچوں کے لیے ٹائپ 1 ذیابیطس کا مفت علاج حاصل کرنے کی مکمل گائیڈ

جولائی 17, 2026
پاک آئی ڈی ایپ

پاک آئی ڈی ایپ سے شناختی کارڈ کا آن لائن پریویو کیسے کریں اور غلطیوں سے کیسے بچیں؟

جولائی 17, 2026
گوگل اے آئی سرٹیفکیٹس

گوگل اے آئی سرٹیفکیٹس: پاکستان میں ایک روپیہ خرچ کیے بغیر مفت اسکالرشپ حاصل کرنے کا طریقہ

جولائی 17, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.