Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

کتنا درجہ حرارت انسانی جسم کے لیے برداشت کرنا بہت مشکل ہوتا ہے؟

عدیل حسن by عدیل حسن
جون 24, 2024
in صحت اور تندرستی – بیماریوں سے بچاؤ، غذائی مشورے اور طبی خبریں, طرز زندگی اور لائف اسٹائل – صحت مند زندگی، ٹرینڈز اور عملی مشورے
man in the sun holding wet cloth to neck

یورپ، ایشیا اور شمالی امریکا کے متعدد ممالک آج کل شدید گرمی اور ہیٹ ویوز کے باعث کروڑوں افراد معمول سے زیادہ درجہ حرارت کا سامنا کر رہے ہیں۔

سائنسدانوں کی جانب سے گزشتہ 12 مہینوں کو تاریخ کے گرم ترین مہینے قرار دیا گیا ہے۔

اسی طرح موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں ہیٹ ویوز کی شدت اور دورانیے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ایک سوال اکثر افراد کرتے ہیں کہ آخر کتنا درجہ حرارت روزمرہ کی سرگرمیوں کے لیے بہت زیادہ تصور کیا جا سکتا ہے۔

اس سوال کا جواب سادہ نہیں کیونکہ درجہ حرارت کے ساتھ ساتھ فضا میں موجود نمی کی مقدار بھی اس حوالے سے کردار ادا کرتی ہے۔

2010 کی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ زیادہ نمی والے علاقے میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ انسانی جسم کے تحفظ کی آخری حد ہے۔

اس سے زیادہ درجہ حرارت میں انسانی جسم پسینے کو بخارات بنا کر خود کو ٹھنڈا نہیں رکھ پاتا اور جسمانی درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا ہے جس سے ہیٹ اسٹروک کا خطرہ بڑھتا ہے۔

مگر حالیہ برسوں میں عالمی سطح پر درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور انسانی جسم کی برداشت بھی متاثر ہوئی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اس بارے میں سائنسدانوں کی جانب سے کافی تحقیقی کام کیا جا رہا ہے۔

2023 میں برطانیہ کی Roehampton یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ 40 ڈگری درجہ حرارت پر انسانی جسم کے لیے گرمی کو کنٹرول کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اور اسے خود کو ٹھنڈا رکھنے میں سخت جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  بشیر احمد یو ایف سی چیمپیئن کے ساتھ پاکستان میں ایم ایم اے کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں.

اس تحقیق میں 13 بالغ افراد پر کو مختلف درجہ حرارت اور نمی والے ماحول میں ایک گھنٹے تک آرام کرایا گیا۔

تحقیق کے دوران 27 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں تجربات کیے گئے تھے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جب درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچتا ہے تو میٹابولک ریٹ بڑھ جاتا ہے، خاص طور پر اگر فضا میں نمی بہت زیادہ ہو۔

محققین کے مطابق نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ 40 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت پر انسانی جسم کو خود کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے بہت زیادہ جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ صرف زیادہ درجہ حرارت ہی انسانی صحت کے لیے خطرہ نہیں بلکہ گرمی کے ساتھ ساتھ زیادہ نمی بھی جسم کے لیے زیادہ خطرناک ثابت ہوتی ہے۔

امریکا کی پنسلوانیا اسٹیٹ یونیورسٹی نے جولائی 2023 میں ایک تحقیق کے دوران بتایا تھا کہ فضا میں زیادہ نمی (50 فیصد سے زیادہ) اور درجہ حرارت کے امتزاج کے باعث انسانی جسم 35 کی بجائے 31 ڈگری سینٹی گریڈ پر ہی خود کو ٹھنڈا رکھنے میں ناکام ہونے لگتا ہے۔

خشک اور مرطوب ماحول کا فرق

امریکی تحقیق میں بتایا گیا کہ خشک اور گرم موسم میں ہمارا جسم پسینے کو بخارات بناکر خود کو ٹھنڈا رکھنے میں کامیاب ہوتا ہے، مگر انسان ایک مخصوص حد تک ہی پسینہ خارج کر سکتے ہیں جس کے بعد جسم زیادہ حرارت اکٹھی کرنے لگتا ہے۔

مگر اس طرح کے موسم میں جسم 40 ڈگری سینٹی گریڈ پر بھی روزمرہ کے کام احتیاط کے ساتھ آرام سے کر لیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  نیشنل کمانڈ سینٹر نے کیٹگری “سی” والے ممالک سے پاکستانیوں کو سفر کی اجازت دے دی

اس کے مقابلے میں درجہ حرارت کم ہو مگر نمی زیادہ ہو تو اس سے دل اور دیگر جسمانی نظاموں پر دباؤ بڑھتا ہے۔

اس طرح کے موسم میں 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر درجہ حرارت ہونے پر جسم کے لیے اپنا درجہ حرارت کنٹرول کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

اب محققین کی جانب سے بوڑھے افراد پر تحقیق کی جائے گی کیونکہ عمر بڑھنے سے انسانی جسم کی گرمی برداشت کرنے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے۔

تحفظ کیسے ممکن ہے؟

تحقیق میں بتایا گیا کہ زیادہ گرم موسم کے دوران مناسب مقدار میں پانی پینا اور ٹھنڈی جگہوں پر رہنا ضروری ہے۔

عدیل حسن

عدیل حسن

عدیل حسن ایک اقتصادی نامہ نگار ہیں جو کاروباری ترقی اور شہری منڈیوں سے متعلق موضوعات پر لکھتے ہیں۔ ان کی رپورٹنگ ملکی معیشت، تجارتی رجحانات، اور کاروباری مواقع کے تجزیے پر مبنی ہوتی ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

اے جے کے اور جی بی 5G سروسز

اے جے کے اور جی بی 5G سروسز کا آغاز: ایس سی او نے سات اہم مقامات پر ٹرائل شروع کر دیا

ستمبر 19, 2026
وزارت خارجہ سکینڈل انکوائری

وزارت خارجہ سکینڈل انکوائری: اسحاق ڈار کا دستاویزات کی تصدیق میں خرد برد کے خلاف بڑا ایکشن

ستمبر 19, 2026
وزیر اعظم پٹرول ریلیف اسکیم

وزیر اعظم پٹرول ریلیف اسکیم: 800cc گاڑیوں اور موٹر سائیکل مالکان کے لیے بڑی خوشخبری

ستمبر 19, 2026
پی پی ایس سی بھرتیاں پنجاب

پنجاب پبلک سروس کمیشن کا صوبے بھر میں ہزاروں سرکاری ملازمتوں کا اعلان

ستمبر 18, 2026
ایبٹ آباد بورڈ رجسٹریشن قوانین

ایبٹ آباد بورڈ کا طلبہ کے لیے نئے رجسٹریشن قوانین کا باقاعدہ نوٹس جاری

ستمبر 18, 2026
سوشل میڈیا عمر کی حد

پاکستان میں بچوں کے تحفظ کے لیے سوشل میڈیا استعمال کرنے کی کم از کم عمر مقرر کرنے کا فیصلہ

ستمبر 18, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

اے جے کے اور جی بی 5G سروسز

اے جے کے اور جی بی 5G سروسز کا آغاز: ایس سی او نے سات اہم مقامات پر ٹرائل شروع کر دیا

ستمبر 19, 2026
وزارت خارجہ سکینڈل انکوائری

وزارت خارجہ سکینڈل انکوائری: اسحاق ڈار کا دستاویزات کی تصدیق میں خرد برد کے خلاف بڑا ایکشن

ستمبر 19, 2026
وزیر اعظم پٹرول ریلیف اسکیم

وزیر اعظم پٹرول ریلیف اسکیم: 800cc گاڑیوں اور موٹر سائیکل مالکان کے لیے بڑی خوشخبری

ستمبر 19, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.