Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

ڈرائیونگ لائسنس کے لیے سات بنیادی شرائط

ذیشان خان by ذیشان خان
جون 28, 2024
in پاکستان قومی خبریں – ملکی سطح کی اہم اور تازہ ترین رپورٹس, علاقائی اور صوبائی خبریں – پنجاب، سندھ، KPK اور بلوچستان
driving test in pakistan

محکمہ ٹریفک پولیس نے مملکت میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے سات اہم شرائط مقرر کی ہیں۔ ان شرائط کے مطابق لائسنس کے لیے درخواست گزار کی عمر کم از کم 18 سال ہونی چاہیے، اور وہ نشہ آور اشیا کے استعمال یا فروخت کے حوالے سے عدالت سے سزا یافتہ نہ ہو۔

اس کے علاوہ، درخواست گزار کو جسمانی طور پر تندرست ہونا ضروری ہے۔ اسے ڈرائیونگ کا امتحان پاس کرنا ہوگا، لائسنس کی فیس ادا کرنی ہوگی، اور اگر کوئی پرانے چالان ہیں تو انہیں بھی ادا کرنا ہوگا۔ اس کے ساتھ، درخواست گزار کو قانونی طور پر مملکت میں مقیم یعنی کارآمد اقامہ رکھنا ہوگا۔ یہ بنیادی شرائط ہیں جو ہر صورت میں پوری کرنی لازمی ہیں۔

ٹریفک پولیس کے قانون کی شق نمبر 36 کے تحت، لائٹ ڈرائیونگ لائسنس کے لیے عمر کی حد 18 سال جبکہ ہیوی ڈرائیور کے لیے کم از کم عمر 20 سال ہونا ضروری ہے۔

ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے دو طریقے

ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے دو بنیادی طریقے ہیں۔ جو لوگ اپنے ملک کا ڈرائیونگ لائسنس رکھتے ہیں، ان کا لائسنس جلد جاری کیا جاتا ہے۔ ایسے افراد جن کے پاس کوئی ڈرائیونگ لائسنس نہیں ہوتا، انہیں ٹریفک پولیس کے منظور شدہ ڈرائیونگ اسکول میں مقررہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد امتحان دینا پڑتا ہے۔

غیرملکی ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والے تارکین وطن

وہ تارکین وطن جن کے پاس اپنے ملک کا ڈرائیونگ لائسنس ہوتا ہے، انہیں چاہیے کہ اس کا عربی میں ترجمہ کروا کر اپنے ملک کے سفارتخانے سے تصدیق کرائیں۔ بعدازاں، ٹریفک پولیس کے منظور شدہ ڈرائیونگ اسکول ’دلہ‘ کی ویب سائٹ پر رجسٹر کریں اور وہاں سے ڈرائیونگ کا امتحان دیں۔ امتحان میں کامیاب ہونے والوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کر دیا جاتا ہے۔ جو افراد امتحان میں ناکام ہوتے ہیں، انہیں کم از کم 30 گھنٹے کی تربیت دی جاتی ہے جو روزانہ تین گھنٹے پر مشتمل ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کارتر پور کے مذاکرات میں اہم پیش رفت، وزیراعظم

ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والے غیرملکی

وہ افراد جو غیرملکی ڈرائیونگ لائسنس نہیں رکھتے، انہیں ڈرائیونگ اسکول میں رجسٹریشن کروا کر 90 گھنٹے کی تربیت حاصل کرنا ہوتی ہے۔ یہ تربیت 30 دن پر مشتمل ہوتی ہے اور روزانہ تین گھنٹے پر محیط ہوتی ہے۔ ڈرائیونگ کی کلاسز مکمل ہونے کے بعد امتحان دینا ہوتا ہے جس میں ڈرائیونگ اور ٹریفک سائنز کا ٹیسٹ پاس کرنا ضروری ہے۔

میڈیکل ٹیسٹ

ڈرائیونگ ٹیسٹ مکمل کرنے کے بعد میڈیکل ٹیسٹ کے لیے منظور شدہ ہسپتال یا طبی مرکز سے سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوتا ہے جس میں بلڈ گروپ، آنکھوں کا ٹیسٹ اور جسمانی حالت کا معائنہ شامل ہوتا ہے۔

انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس

انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے مقررہ درخواست فارم بھر کر دو عدد تصاویر اور پاسپورٹ کی کاپی فراہم کی جاتی ہے، اور فیس ادا کرنے کے بعد ادارے سے رجوع کیا جاتا ہے جہاں سے بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا جاتا ہے۔ انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کسی بھی مجاز ٹریول اینڈ ٹور ایجنسی سے جاری کروایا جا سکتا ہے۔

17 سال کی عمر کے لیے ڈرائیونگ پرمٹ

قانون کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس کے لیے عمر کی حد 18 سال مقرر ہے، تاہم 17 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے ایک سال کا ڈرائیونگ پرمٹ، جسے ‘تصریح’ کہا جاتا ہے، بھی جاری کیا جا سکتا ہے۔ اس ضمن میں ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ‘تصریح’ جاری کرانے کے لیے عمر کم از کم 17 سال ہونی چاہیے۔

ڈرائیونگ پرمٹ حاصل کرنے کے لیے ڈرائیونگ اسکول میں رجسٹریشن اور میڈیکل سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ مقررہ فارم کے ساتھ چھ تصاویر منسلک کرنا ضروری ہے۔ غیرملکیوں کے لیے کارآمد اقامہ ہونا بھی لازمی شرط ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کم لاگت ہاؤسنگ لون: 1 کروڑ روپے کا سستا ترین ہوم لون حاصل کرنے کا مکمل طریقہ

خواتین کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا

سعودی عرب میں خواتین کو بھی ڈرائیونگ کی اجازت دی جا چکی ہے۔ اس ضمن میں محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ جو قوانین مردوں کے لیے ہیں وہی خواتین پر بھی لاگو ہوتے ہیں۔

ذیشان خان

ذیشان خان

ذیشان خان ایک کرائم اور قانون سے متعلق رپورٹر ہیں جو نظامِ انصاف اور پولیس اصلاحات پر رپورٹنگ کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں عدالتی نظام کی بہتری، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی، اور عوامی انصاف کے موضوعات پر روشنی ڈالتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پاکستان پنشن سسٹم بحران

پاکستان پنشن سسٹم بحران: کروڑوں محنت کشوں کا غیر محفوظ بڑھاپا 

ستمبر 16, 2026
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا انقلابی ہاؤسنگ پراجیکٹ اقوامِ متحدہ کے یو این ہیبی ٹیٹ اعزاز کے لیے نامزد

ستمبر 16, 2026
انشورنس گارنٹی نئے قوانین

ایس ای سی پی کی انشورنس گارنٹی کو زیادہ محفوظ بنانے کے لیے نئے قوانین کی تجویز

ستمبر 16, 2026
بنگلہ دیش عوامی لیگ رہنما سزائے موت

بنگلہ دیشی عدالت کا شیخ حسینہ دور کے 7 سرکردہ رہنماؤں کوسزائے موت سنانے کا فیصلہ

ستمبر 16, 2026
خیبر پختونخوا اسکول ہفتہ وار تعطیلات

خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں دو ہفتہ وار چھٹیوں کے وائرل نوٹیفکیشن پر محکمہ تعلیم کی وضاحت

ستمبر 16, 2026
پاک انڈونیشیا بحری تعاون

پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین مشترکہ دفاعی نیٹ ورک کو مضبوط بنانے کا تاریخی فیصلہ

ستمبر 16, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پاکستان پنشن سسٹم بحران

پاکستان پنشن سسٹم بحران: کروڑوں محنت کشوں کا غیر محفوظ بڑھاپا 

ستمبر 16, 2026
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا انقلابی ہاؤسنگ پراجیکٹ اقوامِ متحدہ کے یو این ہیبی ٹیٹ اعزاز کے لیے نامزد

ستمبر 16, 2026
انشورنس گارنٹی نئے قوانین

ایس ای سی پی کی انشورنس گارنٹی کو زیادہ محفوظ بنانے کے لیے نئے قوانین کی تجویز

ستمبر 16, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.