Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر غلام سرور کو خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا ہے

عدیل حسن by عدیل حسن
اپریل 17, 2025
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, بین الاقوامی خبریں – عالمی سیاست، جنگ، تنازعات اور سفارت کاری, پاکستان قومی خبریں – ملکی سطح کی اہم اور تازہ ترین رپورٹس, متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کی خبریں – ویزا، روزگار اور تازہ اپ ڈیٹس
پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر غلام سرور کو خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا ہے

پاکستان نے زرعی شعبے میں ایک قابلِ فخر کامیابی حاصل کی ہے جہاں شاہ لطیف یونیورسٹی خیرپور سندھ سے تعلق رکھنے والے ممتاز محقق ڈاکٹر غلام سرور مارکھنڈ کو متحدہ عرب امارات میں عالمی ایوارڈ سے نوازا گیاہے۔ انہیں بااثر شخصیت کے زمرے میں خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ برائے ڈیٹ پام  اینڈ اگریلکچر ایڈوانسمنٹ  سے نوازا گیا ہے۔  جو کہ ابوظہبی کے مشہور ایمریٹس پیلس میں ایک شاندار تقریب میں پیش کیا گیا۔ یہ تقریب 66 ممالک کے نمائندوں کی موجودگی میں منعقد ہوئی اور دنیا بھر میں پائیدار زراعت اور جدید تحقیقات کو سراہا گیا۔ ڈاکٹر غلام سرور مارکھنڈ کی اس کامیابی نے پاکستان کے زرعی تحقیقی میدان میں بین الاقوامی کردار کو اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے 28 ممالک سے آئے 180 سے زائد محققین کے درمیان کامیابی حاصل کی ہے  جہاں پاکستان اور مصر کے ماہرین کو اعلیٰ اعزازات سے نوازا گیا۔

اس اہم موقع پر پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان زرعی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک نئ مفاہمتی یادداشت (MoU)  پر بھی دستخط کیے گئے ہیں۔  یہ معاہدہ پاکستان میں دوسرا انٹرنیشنل ڈیٹ پام فیسٹیول 2025 منعقد کرنے اور پائیدار کھیتی باڑی کو فروغ دینے کے لیے طے پایا ہے ۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین اور خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عبدالوہاب زید نے اس معاہدے پر دستخط کیے ہیں ۔ معاہدے کا مقصد کھجور کی پیداوار میں اضافہ، نئی اقسام کا تعارف اور پاکستان کی برآمدات کو فروغ دینا ہے۔ رانا تنویر حسین نے اس اشتراک کو پاکستان کی زرعی ترقی اور ماحولیاتی چیلنجز جیسے خوراک کی قلت اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی کوششوں کا عکاس قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  بلاول بھٹو نے وعدے پورے نہ کرنے پر حکومت چھوڑنے کا انتباہ دے دیا

اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ نہیان مبارک النہیان نے زرعی جدت کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرنے والے عالمی ماہرین کی خدمات کو سراہا۔ پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کو بھی دونوں ممالک کے درمیان زرعی اور سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانے پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے ۔ یہ تقریب متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ منصور بن زاید النہیان کے سرپرستی میں منعقد ہوئی جس کا مقصد عالمی سطح پر کھجور کی صنعت اور پائیدار زراعت کو فروغ دینا تھا۔

عدیل حسن

عدیل حسن

عدیل حسن ایک اقتصادی نامہ نگار ہیں جو کاروباری ترقی اور شہری منڈیوں سے متعلق موضوعات پر لکھتے ہیں۔ ان کی رپورٹنگ ملکی معیشت، تجارتی رجحانات، اور کاروباری مواقع کے تجزیے پر مبنی ہوتی ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

بلدیاتی فنڈز کی قلت

ٹوٹتا انفراسٹرکچر اور مفلوج شہر: بلدیاتی فنڈز کی قلت کا انسانی المیہ

ستمبر 8, 2026
شارک مچھلی تحفظ ایکشن پلان

پاکستان کی تاریخ میں شارک مچھلیوں کے تحفظ کے لیے پہلے 10 سالہ قومی ایکشن پلان کا شاندار اعلان

ستمبر 8, 2026
پاک سعودی سائبر سکیورٹی معاہدہ

پاک سعودی سائبر سکیورٹی معاہدہ: ریاض میں مشترکہ سائبر تحفظ اور مہارت کے تبادلے کے لیے ایم او یو پر دستخط

ستمبر 8, 2026
نادرا آن لائن اپائنٹمنٹ سروس

نادرا آن لائن اپائنٹمنٹ سروس: گھر بیٹھے وقت اور سینٹر بک کرنے کی سروس متعارف

ستمبر 8, 2026
ایس سی او سربراہی اجلاس سیکیورٹی بجٹ

ایس سی او سربراہی اجلاس:  سربراہی اجلاس کے لیے 30 بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کے لیے فنڈز منظور

ستمبر 8, 2026
پاک کویت خارجہ مذاکرات

پاک کویت خارجہ مذاکرات: اسحاق ڈار اور کویتی وزیر میں اہم رابطہ 

ستمبر 8, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

بلدیاتی فنڈز کی قلت

ٹوٹتا انفراسٹرکچر اور مفلوج شہر: بلدیاتی فنڈز کی قلت کا انسانی المیہ

ستمبر 8, 2026
شارک مچھلی تحفظ ایکشن پلان

پاکستان کی تاریخ میں شارک مچھلیوں کے تحفظ کے لیے پہلے 10 سالہ قومی ایکشن پلان کا شاندار اعلان

ستمبر 8, 2026
پاک سعودی سائبر سکیورٹی معاہدہ

پاک سعودی سائبر سکیورٹی معاہدہ: ریاض میں مشترکہ سائبر تحفظ اور مہارت کے تبادلے کے لیے ایم او یو پر دستخط

ستمبر 8, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.