Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

بائنانس کے بانی چانگ پینگ ژاؤ پاکستان کرپٹو کونسل کے اسٹریٹجک مشیر مقرر

بلال رشید by بلال رشید
اپریل 8, 2025
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, بین الاقوامی خبریں – عالمی سیاست، جنگ، تنازعات اور سفارت کاری, ٹیکنالوجی نیوز اردو – موبائل، انٹرنیٹ، AI اور جدید ٹیک اپ ڈیٹس
بائنانس کے بانی چانگ پینگ ژاؤ پاکستان کرپٹو کونسل کے اسٹریٹجک مشیر مقرر

پاکستان نے ڈیجیٹل فنانس کے شعبے میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو ایکسچینج بائنانس کے بانی  چینگ پینگ ژاؤ کو پاکستان کرپٹو کونسل کا اسٹریٹیجک مشیر مقرر کر دیا ہے۔ یہ اعلان پیر کے روز وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کیا گیا ہے جس میں ژاؤ کی تقرری کو پاکستان میں ڈیجیٹل اور بلاک چین معیشت کی ترقی کےلیے ایک انقلابی قدم قرار دیا گیاہے۔ 

پاکستان کرپٹو کونسل کو گزشتہ ماہ باقاعدہ طور پر قائم کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد ملک میں بلاک چین ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل اثاثوں کو مالیاتی نظام میں مؤثر طریقے سے شامل کرنا  ہے۔ اس سے قبل فروری میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور ایک غیر ملکی وفد کے درمیان ملاقات کے بعد یہ عندیہ دیا گیا تھا کہ حکومت ایک نیشنل کرپٹو کونسل کے قیام پر غور کر رہی ہے تاکہ پاکستان بھی دنیا کے بدلتے ہوئے مالیاتی رجحانات کے ساتھ ہم آہنگ ہو سکے۔ 

مارچ میں معروف پاکستانی کاروباری شخصیت بلال بن ثاقب کو وزیر خزانہ کا چیف ایڈوائزر مقرر کیا گیا تھا۔

پریس ریلیز کے مطابق سی زیڈ نے اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر خزانہ کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں۔ اس موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا، "یہ پاکستان کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔ ہم دنیا کو واضح پیغام دے رہے ہیں کہ پاکستان جدت کے لیے تیار ہے۔”

پی سی سی کے سی ای او بلال بن ثاقب نے بھی اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا، "پاکستان مالیاتی مستقبل کے لیے اپنے دروازے کھول رہا ہے اور اس سفر کی رہنمائی کے لیے ژاؤ سے بہتر اور کوئی نہیں ہو سکتا جنہوں نے دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو ایکسچینج قائم کی اور مالی آزادی کا تصور بدل کر رکھ دیا۔”

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان فری لانس نیوز: مئی 2026 میں سب سے زیادہ آمدنی دینے والی 3 سکلز

ژاؤ نے کہا کہ "پاکستان کی آبادی 24 کروڑ ہے جن میں سے 60 فیصد نوجوان ہیں۔ ان میں  بے پناہ صلاحیت ہے۔”

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کرپٹو کونسل کا قیام، مقصد اور کام کرنے کا طریقہ

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

امن و امان کا پلان، حکومتِ پنجاب نے اسپیشل برانچ میں نئے انٹیلیجنس آپریٹرز کی بھرتی کی منظوری دی

امن و امان کا پلان، حکومتِ پنجاب نے اسپیشل برانچ میں نئے انٹیلیجنس آپریٹرز کی بھرتی کی منظوری دی

اکتوبر 21, 2026
شہریوں کا تحفظ، حکومتِ پنجاب نے خفیہ کیمروں سے لیس پین، چشموں اور گھڑیوں پر پابندی کا فیصلہ کر لیا

شہریوں کا تحفظ، حکومتِ پنجاب نے خفیہ کیمروں سے لیس پین، چشموں اور گھڑیوں پر پابندی کا فیصلہ کر لیا

اکتوبر 21, 2026
لاڑکانہ میں ہسپتال کی عمارت کا حادثہ، چانڈکا میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال کی چھت گرنے سے 4 خواتین زخمی

لاڑکانہ میں ہسپتال کی عمارت کا حادثہ، چانڈکا میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال کی چھت گرنے سے 4 خواتین زخمی

اکتوبر 21, 2026
ایل او ایل سی مائیکرو فنانس بینک ایوارڈ

مائیکرو فنانس سیکٹر میں کامیابی، ایل او ایل سی بینک نے مائیکرو فنانس نیٹ ورک کا بیسٹ ٹرن اراؤنڈ بینک ایوارڈ جیت لیا

اکتوبر 21, 2026
ہیلتھ ایکسپرٹس کا ایکشن، پیکڈ فوڈز کے سامنے واضح وارننگ لیبل لگانے کا فریم ورک لائیو کرنے کا مطالبہ

ہیلتھ ایکسپرٹس کا ایکشن، پیکڈ فوڈز کے سامنے واضح وارننگ لیبل لگانے کا فریم ورک لائیو کرنے کا مطالبہ

اکتوبر 21, 2026
ہیلتھ سیکٹر میں بریک تھریو، ڈاؤ یونیورسٹی نے بی ایس نرسنگ ڈگری داخلوں کے پورٹل کا اعلان کر دیا

ہیلتھ سیکٹر میں بریک تھریو، ڈاؤ یونیورسٹی نے بی ایس نرسنگ ڈگری داخلوں کے پورٹل کا اعلان کر دیا

اکتوبر 21, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

امن و امان کا پلان، حکومتِ پنجاب نے اسپیشل برانچ میں نئے انٹیلیجنس آپریٹرز کی بھرتی کی منظوری دی

امن و امان کا پلان، حکومتِ پنجاب نے اسپیشل برانچ میں نئے انٹیلیجنس آپریٹرز کی بھرتی کی منظوری دی

اکتوبر 21, 2026
شہریوں کا تحفظ، حکومتِ پنجاب نے خفیہ کیمروں سے لیس پین، چشموں اور گھڑیوں پر پابندی کا فیصلہ کر لیا

شہریوں کا تحفظ، حکومتِ پنجاب نے خفیہ کیمروں سے لیس پین، چشموں اور گھڑیوں پر پابندی کا فیصلہ کر لیا

اکتوبر 21, 2026
لاڑکانہ میں ہسپتال کی عمارت کا حادثہ، چانڈکا میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال کی چھت گرنے سے 4 خواتین زخمی

لاڑکانہ میں ہسپتال کی عمارت کا حادثہ، چانڈکا میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال کی چھت گرنے سے 4 خواتین زخمی

اکتوبر 21, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.