اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

پی آئی اے کے واجبات، قرضے اور بقایا جات کلئیر ہو گئے

ذیشان خان by ذیشان خان
اپریل 4, 2024
in اہم خبریں, بزنس کی خبریں, بین اقوامی خبریں, سفر, مالیات, معیشت کی خبریں
پی آئی اے کے واجبات، قرضے اور بقایا جات کلئیر ہو گئے

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے واجبات، قرضے اور بقایا جات کلیئر ہو گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کے تمام مالی خسارے اور قرضے ختم کر دیے گئے ہیں جس کی وجہ اسے نجکاری سے قبل ود ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کرنا ہے۔ 

حکام نے بتایا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو پی آئی اے کی بیلنس شیٹ کی کلیئرنس کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔ 

حالیہ پیش رفت کے بعد، پی آئی اے ہوابازی کے شعبے میں بڑے کھلاڑیوں کے لیے سرمایہ کاری کا ایک پرکشش موقع بن گیا ہے۔

 حکام نے بتایا ہے کہ پی آئی اے کے پاس 20 ممالک میں 170 ہفتہ وار پروازوں کے روٹس ہیں جن میں 1.5 لاکھ مسافر پی آئی اے کے ذریعے سعودی عرب جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے خریداروں سے 3 مئی تک بولیاں مانگی گئی ہیں۔ 

حکومت پاکستان صرف پی آئی اے کے شعبہ ہوا بازی کی نجکاری کرنا چاہتی ہے اور قومی پرچم بردار کمپنی کے 51 فیصد شیئرز فروخت کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے جبکہ 49 فیصد شیئرز کی ملکیت حکومت کے پاس رہے گی۔ 

حکام نے بتایا کہ پی آئی اے کا انتظامی کنٹرول بھی 51 فیصد شیئرز خریدنے والی کمپنی کے پاس رہے گا۔

 یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور قطر سمیت تین خلیجی ممالک نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

 اس معاملے سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ تینوں ممالک کی کمپنیوں نے پی آئی اے کے لیے معاہدے پر بات چیت کے لیے حکومت پاکستان سے رابطہ کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان میں D الیکٹرک کاریں: Sealion 7 اور Atto 2 لانچ

پاکستان نے قومی ائیرلائن کے حوالے سے تین خلیجی ممالک کے حکام کو بریفنگ بھی دی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کے منصوبے کے اختتام کے بعد سب سے زیادہ بولی لگانے والے کو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن فروخت کی جائے گی۔

ذیشان خان

ذیشان خان

ذیشان خان ایک کرائم اور قانون سے متعلق رپورٹر ہیں جو نظامِ انصاف اور پولیس اصلاحات پر رپورٹنگ کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں عدالتی نظام کی بہتری، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی، اور عوامی انصاف کے موضوعات پر روشنی ڈالتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026: ریکارڈ انعامی رقم اور نئے فارمیٹ کا اعلان

اپریل 14, 2026
مفت سولر پینل اسکیم

پنجاب میں مفت سولر پینل اسکیم کی مدت میں توسیع: نئی تاریخوں اور بجٹ کا اعلان

اپریل 14, 2026
AI Seekho 2026

پاکستان میں گوگل کے ‘AI Seekho 2026’ سے 25 لاکھ روپے کیسے جیتیں؟

اپریل 14, 2026
Huawei Pura X Max

Huawei Pura X Max : پاسپورٹ اسٹائل فولڈ ایبل فون کی لانچ اورتفصیلات

اپریل 14, 2026
نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو

پاکستان نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو: صحت کے شعبے میں ایک نیا انقلاب

اپریل 14, 2026
مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی اور عالمی اثرات

مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی اور اس کے عالمی اثرات: معیشت، تجارت اور انسانی زندگی پر بڑھتے خدشات

اپریل 14, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026: ریکارڈ انعامی رقم اور نئے فارمیٹ کا اعلان

اپریل 14, 2026
مفت سولر پینل اسکیم

پنجاب میں مفت سولر پینل اسکیم کی مدت میں توسیع: نئی تاریخوں اور بجٹ کا اعلان

اپریل 14, 2026
AI Seekho 2026

پاکستان میں گوگل کے ‘AI Seekho 2026’ سے 25 لاکھ روپے کیسے جیتیں؟

اپریل 14, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Blogger-b Quora

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔