پھٹکری، جسے انگریزی میں “Alum” کہا جاتا ہے، ایک سفید رنگ کا قلمی مادہ ہے جو مختلف طبی اور جمالیاتی فوائد رکھتا ہے۔ آج ہم آپ کو پھٹکری کے 19 اہم فوائد بتائیں گے جو آپ شاید آج سے پہلے نہیں جانتے ہوں گے۔
پھٹکری سے زخموں کا علاج:
پھٹکری میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں جو زخموں کو تیزی سے بھرنے میں مدد دیتی ہیں۔ ایک ماشہ پھٹکری کو پاؤ بھر گرم پانی میں گھول کر دن میں دو بار زخموں کو دھونے سے زخم سہی ہو جاتے ہیں۔
پھٹکری سے پھٹی ہوئی ایڑیوں کا علاج:
پھٹکری کو توے پر گرم کر کے پگھلا لیں اور پھر ناریل کے تیل میں ملا کر متاثرہ حصوں پر لگائیں۔ اس سے ایڑیاں صاف ستھری اور ملائم ہو جائیں گی۔
پھٹکری سے خشکی سے نجات:
سر میں خشکی کی صورت میں شیمپو کے ساتھ ایک چٹکی پھٹکری اور نمک شامل کر کے سر دھو لیں؛ اس سے خشکی ختم ہو جائے گی۔
پھٹکری سے پسینے اور بدبو کا خاتمہ:
جن افراد کو زیادہ پسینہ آتا ہو اور پسینے میں بدبو کی شکایت ہو، وہ نہاتے وقت پانی میں پھٹکری شامل کر لیں۔ یہ پسینے کی بو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
پھٹکری سے کیل مہاسوں کا علاج:
پھٹکری کو پیس کر پانی میں ملا کر پیسٹ بنا لیں اور دانوں پر لگا کر بیس منٹ بعد دھونے سے دانے ٹھیک ہو جاتے ہیں۔
پھٹکری سے داد اور چنبل کا علاج:
پسی ہوئی پھٹکری کو پانی یا سرکے میں ملا کر صبح شام متاثرہ حصے پر لگانے سے داد اور چنبل جیسی بیماریوں میں شفا ملتی ہے۔
پھٹکری سے نکسیر پھوٹنے کا علاج:
نکسیر پھوٹنے کی صورت میں پھٹکری کو پانی میں حل کر کے اس کے قطرے ناک میں ٹپکانے سے جلد آرام آ جاتا ہے۔
پھٹکری سے دانتوں کی بیماریوں کا علاج:
پھٹکری اور کیکر کا کوئلہ ہم وزن لے کر باریک پیس کر کپڑے سے چھان کر رکھ لیں۔ اس کو دانتوں پر ملنے سے دانتوں کی تمام بیماریاں دور ہو جاتی ہیں۔
پھٹکری کھانسی اور دمہ کے لیے:
پھٹکری کو پانی میں حل کر کے دن میں تین بار ایک چھوٹا چمچ پینے سے کھانسی سے نجات مل جاتی ہے۔ شہد میں ملا کر صبح و شام لینا دمہ اور کھانسی کے لیے بہت فائدے مند ہوتا ہے۔
پھٹکری سے جوؤں سے نجات:
پانی میں پھٹکری حل کر کے اس پانی سے سر دھونے سے بالوں میں جوئیں نہیں ہوتیں۔
پھٹکری سے پیٹ درد کا علاج:
پیٹ درد کی صورت میں پھٹکری کی ایک چٹکی کھا کر دہی کھانے سے آرام آ جاتا ہے۔
پھٹکری سے خارش کا علاج:
پھٹکری جلا کر راکھ بنا کر اس میں انڈے کی سفیدی ملا کر مساج کرنے سے ہر قسم کی خارش میں آرام آ جاتا ہے۔
پھٹکری سے ڈھلکتی جلد کو جوان کرنا:
پھٹکری کا استعمال جلد کو جوان اور تروتازہ بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
پھٹکری سے غیر ضروری بالوں کو ہٹانا:
پھٹکری کو عرق گلاب میں ملا کر پیسٹ بنا لیں اور غیر ضروری بالوں پر لگائیں۔ خشک ہونے پر دھو لیں؛ اس سے بالوں کی نشوونما کم ہو جائے گی۔
پھٹکری سے مرگی کا علاج:
ایک ماشہ پھٹکری بریاں دن میں دو بار کھانے سے مرگی کے دوروں میں افاقہ ہوتا ہے۔
پھٹکری سے پانی صاف کرنا:
پھٹکری کو پانی میں ڈال کر ہلانے سے پانی میں موجود گندگی نیچے بیٹھ جاتی ہے، جس سے پانی صاف ہو جاتا ہے۔
پھٹکری سے جلد کی خوبصورتی:
پھٹکری کا استعمال جلد کو خوبصورت اور تروتازہ بنانے میں مدد دیتا ہے۔
پھٹکری سے زخموں کا گنداپن دور کرنا:
پھٹکری زخموں کا گنداپن دور کرنے کے لیے مفید ہے۔ اس سے گلا سڑا اور گندا گوشت دور ہو جاتا ہے۔
پھٹکری سر کی خشکی کا علاج:
پھٹکری اور نمک شیمپو میں ملا کر سر دھونے سے خشکی دور ہو جاتی ہے۔