Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

پنجاب: 5 جون سے پلاسٹک بیگز پر مکمل پابندی کا اعلان

بلال رشید by بلال رشید
اپریل 26, 2024
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, طرز زندگی اور لائف اسٹائل – صحت مند زندگی، ٹرینڈز اور عملی مشورے
پنجاب 5 جون سے پلاسٹک بیگز پر مکمل پابندی کا اعلان


پاکستان انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی (پاک-ای پی اے) پنجاب نے 5 جون سے ہر قسم کے شاپنگ بیگز اور پولی تھین بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی کا اعلان کرتے ہوئے ضلع سے پلاسٹک بیگز کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔

 اس فیصلہ کن اقدام کا مقصد پلاسٹک کے تھیلوں کو ختم کرنا اور پلاسٹک سے انسانی زندگی، جنگلی حیات اور آبی ماحولیاتی نظام کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق یہ بات ارتھ ڈے کے موقع پر اسکول کے بچوں کے ساتھ ایک آگاہی سیشن میں بتائی گئی۔ مری بریوری، اٹک آئل ریفائنری اور نیشنل کلینر پروڈکشن سینٹر کے تعاون سے اس اقدام کا مقصد ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات کو فروغ دینا ہے۔ 

تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی ماریہ صفیر کے علاوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز عنزہ نیازی، نمرہ طارق، رومیسہ بابر اور انسپکٹر انعام الحق نے شرکت کی۔ ‘

اس سلسلے میں پلاسٹک بمقابلہ ارتھ تھیم پر خصوصی پروگرامز ما انعقاد کیا گیا۔

 لوگوں میں شعور بیدار کرنے کے لیے شہر کے نمایاں مقامات پر پلاسٹک کے استعمال کے خلاف آواز اٹھانے والے بینرز آویزاں کئے گئے ہیں۔ 

پلاسٹک اشیاء پر پابندی عائد

پنجاب حکومت کے ضوابط کے مطابق نہ صرف 75 مائیکرون سے کم پلاسٹک کے تھیلوں کی فروخت پر بلکہ پلاسٹک کی مختلف اشیاء بشمول ڈسپوزایبل اور ملٹی لیئر پیکیجنگ پلاسٹک کی مصنوعات پر بھی جامع پابندی عائد کی گئی ہے جو کہ شیڈول 1 اور 2 میں درج ہیں۔ 

پنجاب سنگل یوز پلاسٹک پروڈکٹس ریگولیشن 2023 کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزائیں اور قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مزید یہ کہ صوبہ بھر میں پلاسٹک کے تمام مینوفیکچررز، جمع کرنے والوں اور ری سائیکلرز کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ پنجاب کے تحفظ ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے محکمے کے ساتھ رجسٹر ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:  ڈیجیٹل مواد پر نیا ٹیکس: کیا پاکستانی یوٹیوبرز کا مستقبل خطرے میں ہے؟
بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پنجاب ایم بی بی ایس داخلوں کی پہلی میرٹ لسٹ کلوزنگ میرٹ 93.297 فیصد رہا

پنجاب ایم بی بی ایس داخلوں کی پہلی میرٹ لسٹ: کلوزنگ میرٹ 93.297 فیصد رہا

نومبر 19, 2026
لاہور میں طالبات کے لیے مفت اسکوٹی ٹریننگ خواتین کی خودمختاری کا نیا قدم

لاہور میں طالبات کے لیے مفت اسکوٹی ٹریننگ: خواتین کی خودمختاری کا نیا قدم

نومبر 19, 2026
فتح 3 سپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ: ملکی دفاع میں ایک اور بڑا سنگِ میل

فتح 3 سپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ: ملکی دفاع میں ایک اور بڑا سنگِ میل

نومبر 19, 2026
پاکستان اور آسیان تعلقات تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط بڑھانے کا عزم

پاکستان اور آسیان تعلقات: تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط بڑھانے کا عزم

نومبر 19, 2026
پب جی موبائل واؤ ڈیش گیمنگ انڈسٹری میں کھلاڑیوں اور کری ایٹرز کے لیے نئے مواقع

پب جی موبائل واؤ ڈیش: گیمنگ انڈسٹری میں کری ایٹرز کے لیے نئے مواقع

نومبر 19, 2026
ایف بی آر کا نیا آئل پرائسنگ فارمولا درآمدی آئل کی انڈر انوائسنگ روکنے کا فیصلہ

ایف بی آر کا نیا آئل پرائسنگ فارمولا: انڈر انوائسنگ روکنے کا فیصلہ

نومبر 19, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پنجاب ایم بی بی ایس داخلوں کی پہلی میرٹ لسٹ کلوزنگ میرٹ 93.297 فیصد رہا

پنجاب ایم بی بی ایس داخلوں کی پہلی میرٹ لسٹ: کلوزنگ میرٹ 93.297 فیصد رہا

نومبر 19, 2026
لاہور میں طالبات کے لیے مفت اسکوٹی ٹریننگ خواتین کی خودمختاری کا نیا قدم

لاہور میں طالبات کے لیے مفت اسکوٹی ٹریننگ: خواتین کی خودمختاری کا نیا قدم

نومبر 19, 2026
فتح 3 سپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ: ملکی دفاع میں ایک اور بڑا سنگِ میل

فتح 3 سپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ: ملکی دفاع میں ایک اور بڑا سنگِ میل

نومبر 19, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.