Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

پنجاب حکومت پی ٹی آئی لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی

بلال رشید by بلال رشید
اکتوبر 6, 2022
in پاکستان کی سیاسی خبریں – حکومت، اپوزیشن اور انتخابی اپ ڈیٹس
پی ٹی آئی لانگ مارچ

صوبائی حکومت لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی

پنجاب کے وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے بدھ کے روز کہا کہ صوبائی حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی کیونکہ یہ سیاسی مسئلہ ہے۔ 

انہوں نے لاہور میں صحافی سےبات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے لانگ مارچ کا اعلان کیا تو پنجاب حکومت اس کا حصہ نہیں بنے گی۔ ہم لانگ مارچ کے شرکاء کو سہولت نہیں دیں گے لیکن سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

عمران خان کی پارٹی عہدیداروں کو ہدایت

  پنجاب کے وزیر داخلہ کی جانب سے یہ بیان پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اپنی پارٹی کے عہدیداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ "آزادی مارچ” کے دوران اسلام آباد میں ہزاروں کارکنان کے جمع ہونے کو یقینی بنائیں۔ 

 ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کی ہدایات گوجرانوالہ، نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین اور گجرات سمیت پنجاب کے کئی ضلعی سربراہان سے ملاقات کے دوران سامنے آئیں۔

یہ بھی پڑھیں | پی ٹی آئی لانگ مارچ کو کسی صورت اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، رانا ثناء اللہ

یہ بھی پڑھیں | مریم نواز لندن روانہ ہو گئیں

 پی ٹی آئی چیئرمین نے مقامی رہنماؤں کو بتایا کہ گوجرانوالہ سے 6 ہزار کارکنان دارالحکومت آئیں، اتنی ہی تعداد سیالکوٹ اور گجرات سے، 5 ہزار منڈی بہاؤالدین اور 4 ہزار حافظ آباد اور نارووال سے آئیں۔ 

ریاستی مشینری استعمال نہیں ہو گی

 پنجاب کے وزیر داخلہ نے عمران خان کے لانگ مارچ کو "سیاسی مسئلہ” قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ صوبائی حکومت اس کے لیے ریاستی مشینری استعمال نہیں کرے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں:  عمران خان کے ہیلی کاپٹر اخراجات کروڑوں میں؟ فواد چودہری کی وضاحت

دلچسپ بات یہ ہے کہ مرکز میں حکمران اتحاد نے پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومتوں سے بھی کہا ہے کہ وہ ملک میں افراتفری کی راہ ہموار کرنے کے لیے "آلہ” بننے سے گریز کریں۔ 

پولیس حراست کے دوران پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف مبینہ تشدد کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ میں اب بھی اپنے موقف پر قائم ہوں کہ انہیں تشدد کا نشانہ نہیں بنایا گیا۔ معاملہ عدالت میں ہے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پنجاب پبلک سروس کمیشن کا اشتہار جاری، 299 نئی سرکاری ملازمتوں کا پریمیم فریم ورک فعال

پنجاب پبلک سروس کمیشن کا اشتہار جاری، 299 نئی سرکاری ملازمتوں کا پریمیم فریم ورک فعال

اکتوبر 10, 2026
دسویں سالانہ مائیکروفنانس کانفرنس کراچی میں اختتام، فنانشل انکلوژن کے لیے 4.2 ارب روپے کا میگا فنڈ منظور

دسویں سالانہ مائیکروفنانس کانفرنس کراچی میں اختتام، فنانشل انکلوژن کے لیے 4.2 ارب روپے کا میگا فنڈ منظور

اکتوبر 10, 2026
فلائی دبئی کے پائلٹ کا اسرائیلی ائیرپورٹ پر طیارہ کریش کرنے کا منصوبہ بے نقاب، ملزم تبوک میں گرفتار

فلائی دبئی کے پائلٹ کا اسرائیلی ائیرپورٹ پر طیارہ کریش کرنے کا منصوبہ بے نقاب، ملزم تبوک میں گرفتار

اکتوبر 10, 2026
محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب میں 101 ملازمتوں کا اعلان، ویٹرنری اور سینئر آفیسرز کی بھرتیوں کا پورٹل 

محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب میں 101 ملازمتوں کا اعلان، ویٹرنری اور سینئر آفیسرز کی بھرتیوں کا پورٹل 

اکتوبر 10, 2026
پاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی میچز میں بارش کا خطرہ، محکمہ موسمیات کا 15 اکتوبر تک ہائی الرٹ جاری

پاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی میچز میں بارش کا خطرہ، محکمہ موسمیات کا 15 اکتوبر تک ہائی الرٹ جاری

اکتوبر 10, 2026
برطانیہ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس پی ایچ ڈی اسکالرشپ کا اعلان، ساؤتھمپٹن یونیورسٹی کا پورٹل متحرک

برطانیہ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس پی ایچ ڈی اسکالرشپ کا اعلان، ساؤتھمپٹن یونیورسٹی کا پورٹل متحرک

اکتوبر 10, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پنجاب پبلک سروس کمیشن کا اشتہار جاری، 299 نئی سرکاری ملازمتوں کا پریمیم فریم ورک فعال

پنجاب پبلک سروس کمیشن کا اشتہار جاری، 299 نئی سرکاری ملازمتوں کا پریمیم فریم ورک فعال

اکتوبر 10, 2026
دسویں سالانہ مائیکروفنانس کانفرنس کراچی میں اختتام، فنانشل انکلوژن کے لیے 4.2 ارب روپے کا میگا فنڈ منظور

دسویں سالانہ مائیکروفنانس کانفرنس کراچی میں اختتام، فنانشل انکلوژن کے لیے 4.2 ارب روپے کا میگا فنڈ منظور

اکتوبر 10, 2026
فلائی دبئی کے پائلٹ کا اسرائیلی ائیرپورٹ پر طیارہ کریش کرنے کا منصوبہ بے نقاب، ملزم تبوک میں گرفتار

فلائی دبئی کے پائلٹ کا اسرائیلی ائیرپورٹ پر طیارہ کریش کرنے کا منصوبہ بے نقاب، ملزم تبوک میں گرفتار

اکتوبر 10, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.