Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

پروفیسر ساجد میر 86 سال کی عمر میں سیالکوٹ میں انتقال کر گئے

ذیشان خان by ذیشان خان
مئی 3, 2025
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, پاکستان قومی خبریں – ملکی سطح کی اہم اور تازہ ترین رپورٹس
پروفیسر ساجد میر 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

پاکستان کے معروف مذہبی اور سیاسی رہنما سینیٹر پروفیسر ساجد میر ہفتہ کے روز 86 برس کی عمر میں سیالکوٹ میں انتقال کر گئے ہیں۔ وہ گزشتہ ایک ماہ سے علیل تھے اور حال ہی میں ان کی سرجری بھی ہوئی تھی۔

پروفیسر ساجد میر 2 اکتوبر 1938 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1960 میں پنجاب یونیورسٹی سے انگریزی ادب میں ماسٹرز کیا اور پھر 1969 میں اسلامیات میں بھی ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔

وہ گزشتہ 40 سال سے مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ ساجد میر کو پانچ بار سینیٹ کا رکن منتخب کیا گیا اور وہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے قریبی ساتھی تھے۔ وہ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہوتے رہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔  وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پروفیسر ساجد میر نہ صرف ایک مدبر سیاستدان تھے بلکہ ایک جید اسلامی عالم بھی تھے۔ ان کی وفات نے ملکی سیاسی اور مذہبی منظرنامے میں ایک بڑا خلا پیدا کر دیا ہے جو آسانی سے پُر نہیں ہو سکتا۔

وزیراعظم نے ساجد میر کی انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے خلاف مسلسل آواز بلند کرنے کو ان کی خدمات کا سنہرا باب قرار دیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کے لیے بلندئ درجات کی دعا کی ہے اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیاہے۔

یہ بھی پڑھیں ; معروف شیف ذاکر قریشی کراچی میں انتقال کرگئے

یہ بھی پڑھیں:  قہوہ اے آئی (Qehwa AI): دنیا کا پہلا پشتو اے آئی ایل ایل ایم (LLM) اور چیٹ بوٹ
ذیشان خان

ذیشان خان

ذیشان خان ایک کرائم اور قانون سے متعلق رپورٹر ہیں جو نظامِ انصاف اور پولیس اصلاحات پر رپورٹنگ کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں عدالتی نظام کی بہتری، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی، اور عوامی انصاف کے موضوعات پر روشنی ڈالتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

بلدیاتی فنڈز کی قلت

ٹوٹتا انفراسٹرکچر اور مفلوج شہر: بلدیاتی فنڈز کی قلت کا انسانی المیہ

ستمبر 8, 2026
شارک مچھلی تحفظ ایکشن پلان

پاکستان کی تاریخ میں شارک مچھلیوں کے تحفظ کے لیے پہلے 10 سالہ قومی ایکشن پلان کا شاندار اعلان

ستمبر 8, 2026
پاک سعودی سائبر سکیورٹی معاہدہ

پاک سعودی سائبر سکیورٹی معاہدہ: ریاض میں مشترکہ سائبر تحفظ اور مہارت کے تبادلے کے لیے ایم او یو پر دستخط

ستمبر 8, 2026
نادرا آن لائن اپائنٹمنٹ سروس

نادرا آن لائن اپائنٹمنٹ سروس: گھر بیٹھے وقت اور سینٹر بک کرنے کی سروس متعارف

ستمبر 8, 2026
ایس سی او سربراہی اجلاس سیکیورٹی بجٹ

ایس سی او سربراہی اجلاس:  سربراہی اجلاس کے لیے 30 بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کے لیے فنڈز منظور

ستمبر 8, 2026
پاک کویت خارجہ مذاکرات

پاک کویت خارجہ مذاکرات: اسحاق ڈار اور کویتی وزیر میں اہم رابطہ 

ستمبر 8, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

بلدیاتی فنڈز کی قلت

ٹوٹتا انفراسٹرکچر اور مفلوج شہر: بلدیاتی فنڈز کی قلت کا انسانی المیہ

ستمبر 8, 2026
شارک مچھلی تحفظ ایکشن پلان

پاکستان کی تاریخ میں شارک مچھلیوں کے تحفظ کے لیے پہلے 10 سالہ قومی ایکشن پلان کا شاندار اعلان

ستمبر 8, 2026
پاک سعودی سائبر سکیورٹی معاہدہ

پاک سعودی سائبر سکیورٹی معاہدہ: ریاض میں مشترکہ سائبر تحفظ اور مہارت کے تبادلے کے لیے ایم او یو پر دستخط

ستمبر 8, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.