Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

معروف شیف ذاکر قریشی کراچی میں انتقال کرگئے

بلال رشید by بلال رشید
اپریل 22, 2025
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, پاکستان قومی خبریں – ملکی سطح کی اہم اور تازہ ترین رپورٹس
معروف شیف ذاکر قریشی کراچی میں انتقال کرگئے

پاکستان کے معروف اور ہر دلعزیز شیف ذاکر قریشی جو اپنی لاجواب کھانوں کی مہارت اور مشہور ٹی وی شوز کی بدولت کروڑوں دلوں پر راج کرتے تھے اب ہم میں نہیں رہے۔ ان کے بھتیجے عبدالولی شایان قریشی نے تصدیق کی ہے کہ شیف ذاکر کا پیر کی شام 7 بجے کے قریب کراچی میں انتقال ہوگیا یے۔

شیف ذاکر تقریباً 5 سال  سے ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں مقیم رتھے  اور 20 دن قبل پاکستان واپس آئے تھے۔ ان کی صحت کافی عرصے سے خراب تھی اور وہ گردوں کے مرض میں مبتلا ہونے کے باعث ڈائیلیسز پر تھے۔ ان کی نمازِ جنازہ آج عصر کے بعد کراچی کے علاقے سعود آباد میں ادا کی جائے گی۔

شیف ذاکر نے اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز 1980 میں کراچی کے شیرٹن ہوٹل  میں بطور اپرنٹس کیا۔ بعد ازاں وہ دنیا کے مختلف ملکوں میں جیسے متحدہ عرب امارات، سنگاپور، جنوبی افریقہ، اور کیریبین کے بہترین ہوٹلز اور ریسٹورینٹس میں خدمات انجام دیتے رہے۔

پاکستان واپسی کے بعد 2005 میں انہوں نے انڈس ٹی وی پر اپنے پہلے ٹی وی کوکنگ شو کا آغاز کیا۔  بعد ازاں انہوں نے ذاکرز کچن کے نام سے ڈان نیوز پر مقبول ترین شو کیا اور دیگر چینلز جیسے اے آر وائی، ہم ٹی وی اور مصالحہ ٹی وی پر بھی اپنے ککنگ کے حوالے پروگرام کرتے رہے۔ 

2014 میں وہ پاکستان کے پہلے ریئلٹی شو ماسٹر شیف پاکستان کے جج بھی رہے جو بعد میں 19ویں ایشین ٹیلی ویژن ایوارڈز میں نامزد ہوا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  CRVO کیا ہے؟ عمران خان کی آنکھوں کا علاج اور تفصیلات

 یہ کسی پاکستانی ریئلٹی شو کی پہلی بین الاقوامی نامزدگی تھی۔

ٹی وی سے ہٹ کر بھی شیف ذاکر نے کئی کُک بکس تحریر کیں اور کراچی میں دو ریسٹورینٹس  ایک گلشنِ اقبال میں شانِ مغلیہ اور کلفٹن میں کلفٹن گرل کے نام سے کھولے ۔ 

شیف ذاکر ایک عاجز، محنتی اور اپنے پیشے  سے بے پناہ محبت رکھنے والے شخص تھے جنہوں نے اپنی زندگی کھانوں کے فن کے لیے وقف کر دی۔ وہ ہمیشہ سینکڑوں گھروں میں کھانے کی خوشبو اور ذائقے بکھیرنے کے لیے یاد رکھے جائیں گے۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر تبدیل: حکومت کی اوگرا کو نئی گائیڈلائنز جاری

جولائی 21, 2026
خلیج میں امریکی فوجی اثاثے

خلیج میں امریکی فوجی اثاثے نشانہ: امریکہ کے مسلسل 10ویں دن فضائی حملوں پر ایران کا بھرپور جوابی وار

جولائی 21, 2026
پنجاب میڈیکل انڈکشن 2027

پنجاب میڈیکل انڈکشن 2027: پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ قوانین میں اہم تبدیلیاں

جولائی 21, 2026
پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی نوکریاں

پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی نوکریاں: آخری تاریخ میں توسیع اور اپلائی کرنے کا طریقہ

جولائی 21, 2026
پاکستان میں ٹک ٹاک لائیو

پاکستان میں ٹک ٹاک لائیو پر پابندی کی حقیقت: پی ٹی اے (PTA) کی اہم وضاحت

جولائی 21, 2026
پی پی آر اے پیڈ انٹرنشپ پروگرام

پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے پی پی آر اے پیڈ انٹرنشپ پروگرام کی مکمل تفصیلات اور رجسٹریشن گائیڈ

جولائی 20, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر تبدیل: حکومت کی اوگرا کو نئی گائیڈلائنز جاری

جولائی 21, 2026
خلیج میں امریکی فوجی اثاثے

خلیج میں امریکی فوجی اثاثے نشانہ: امریکہ کے مسلسل 10ویں دن فضائی حملوں پر ایران کا بھرپور جوابی وار

جولائی 21, 2026
پنجاب میڈیکل انڈکشن 2027

پنجاب میڈیکل انڈکشن 2027: پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ قوانین میں اہم تبدیلیاں

جولائی 21, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.