Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

پاکستان کا مواصلاتی سیٹلائٹ خلا میں پہنچ گیا

بلال رشید by بلال رشید
مئی 31, 2024
in ٹیکنالوجی نیوز اردو – موبائل، انٹرنیٹ، AI اور جدید ٹیک اپ ڈیٹس
nuclear space tdrs satellite 1

وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے نئے مواصلاتی سیٹلائٹ کے خلاء میں بھیجنے پر قوم کو مبارک باد دی ہے۔ چین کے تعاون سے جمعرات کو اس ایڈوانس کمیونیکیشن سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم ون کو خلاء میں بھیجا گیا۔
پاکستان کے خلائی تحقیقاتی ادارے’ سپارکو’ نے بتایا کہ ایم ایم ون نامی نیا کمیونیکیشن سیٹلائٹ جمعرات کے روز چین کے ژی چانگ سینٹر سے کامیابی کے ساتھ خلاء میں بھیجا گیا اور یہ اپنے مقررہ مدارکی طرف کامیابی سے رواں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیٹلائٹ ٹیلی کام سیکٹر کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور فائیو جی اور انٹرنیٹ کی بہتر دستیابی کو یقینی بنائے گا۔

یہ پاکستان کا دوسرا ایڈوانس مواصلاتی سیٹلائٹ ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے چین کی مدد سے ہی اپنا پہلا مواصلاتی سیٹلائٹ ‘بدر1 ‘ روانہ کیا تھا۔ پاکستان نے رواں ماہ کے اوائل میں تاریخی سیٹلائٹ مشن آئی کیوب قمر بھی چین کی مدد سے چاند پر روانہ کیا تھا۔

سپارکو کے ایک ترجمان کے مطابق ایم ایم ون ایک کمیونیکیشن سیٹلائٹ ہے جو ملک کے موصلاتی رابطوں کی ضروریات کو پورا کرے گا اور یہ 15سال تک کام کرتا رہے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ "پانچ ٹن وزنی یہ سیٹلائٹ جدید ترین مواصلاتی آلات سے لیس ہے اور اس سیٹلائٹ سے ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن اور مواصلاتی نظام میں بہتری آئے گی جس سے ملک کے دور دراز علاقوں میں بھی تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جا سکے گی۔”

انہوں نے بتایا کہ اس سیٹلائٹ کو زمین سے 36 ہزار کلومیٹر کی بلندی پر خلا میں داخل کیا جائے گا اور اسے زمین سے مدار تک پہنچنے میں تین سے چار روز لگ سکتے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے مبارک باد
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں اس سیٹلائٹ کو خلاء میں بھیجنے پر سپارکو اور متعلقہ تمام اداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام جدت، ٹیکنالوجی کے ثمرات سے مستفید ہوں گے، پوری قوم کو سائنسدانوں کی شاندار کامیابی پر فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ مدار میں بھیج کر پاکستانی قوم نے ایک عظیم سنگ میل عبور کرلیا ہے اور ژی چانگ سینٹر سے سیٹلائٹ بھیجنا پاک چین مضبوط شراکت داری کا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان کا مائننگ سیکٹر: دفاعی اور بیٹری ٹیکنالوجی کے لیے امریکی سرمایہ کاری کا انقلابی منصوبہ

شہباز شریف کے مطابق سیٹلائٹ نہ صرف پاکستان کے مواصلاتی نظام میں ایک نئی روح پھونکے گا بلکہ اس سے پورے ملک میں تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جا سکے گی۔

وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ دعا ہے ایم ایم ون مواصلاتی نظام کی بہتری اور خلائی شعبے میں کامیابیوں کا پیش خیمہ ثابت ہو
پاکستان کا آئی کیوب چاند مشن
پاکستان نے اس سے قبل چین کے شہر ہینان کے وینچینگ خلائی سینٹر سے تین مئی کو سیٹلائٹ آئی کیوب قمرکو چاند پر روانہ کیا تھا۔
آئی کیوب قمر’ دو آپٹیکل کیمروں سے لیس ہے جو چاند کی سطح کی تصاویر لینے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ ٹیسٹنگ اور قابلیت کے مرحلے سے کامیابی سے گزرنے کے بعد ‘آئی کیوب کیو‘ کو چین کے ‘چینگ 6‘ مشن کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔ اسے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی نے چین کی شنگھائی یونیورسٹی اور پاکستان نیشنل اسپیس ایجنسی ‘سپارکو‘ کے تعاون سے ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ایک بیان میں کہا تھا کہ ‘جوہری میدان کی طرح اس میدان میں بھی ہمارے سائنسدان، انجینئرز اور ہنرمند اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہے ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا تھا کہ ‘یہ تکنیکی ترقی کے سفر کا بہت تاریخی لمحہ ہے، اس اہم کامیابی سے پاکستان خلا کے با مقصد استعمال کے نئے دور میں داخل ہو گیا ہے

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

ایل ایچ وی داخلہ فارم 2026

محکمہ صحت کا لیڈی ہیلتھ وزٹر (LHV) تعلیمی سیشن 2026-28 کے داخلوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری

ستمبر 25, 2026
سعودی فائنل ایگزٹ نئے قوانین

سعودی عرب کا گھریلو ملازمین کے لیے کے نئے قوانین کا باقاعدہ اعلان

ستمبر 25, 2026
پنجاب یوتھ انٹرن شپ پروگرام

سی بی ڈی پنجاب یوتھ کیریئر پروگرام 2026 کے تحت ماہانہ وظیفے کے ساتھ پیڈ انٹرن شپس کا آغاز

ستمبر 25, 2026
یو ایچ ایس ایم ڈی کیٹ رزلٹ

یو ایچ ایس لاہور کا پنجاب کے امیدواروں کے لیے ایم ڈی کیٹ 2026 کے نتائج کا اعلان

ستمبر 25, 2026
پاکستان اقوام متحدہ سفارت کاری

نیویارک میں وزیراعظم شہباز شریف اور یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کی ملاقات، اہم تبادلہ خیال

ستمبر 25, 2026
محمد شہزاد تیز ترین سنچری

محمد شہزاد نے مصباح الحق کا بارہ سالہ پرانا ریکارڈ توڑ کر تیز ترین فرسٹ کلاس سنچری بنا ڈالی

ستمبر 24, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

ایل ایچ وی داخلہ فارم 2026

محکمہ صحت کا لیڈی ہیلتھ وزٹر (LHV) تعلیمی سیشن 2026-28 کے داخلوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری

ستمبر 25, 2026
سعودی فائنل ایگزٹ نئے قوانین

سعودی عرب کا گھریلو ملازمین کے لیے کے نئے قوانین کا باقاعدہ اعلان

ستمبر 25, 2026
پنجاب یوتھ انٹرن شپ پروگرام

سی بی ڈی پنجاب یوتھ کیریئر پروگرام 2026 کے تحت ماہانہ وظیفے کے ساتھ پیڈ انٹرن شپس کا آغاز

ستمبر 25, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.