Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

پاکستان کا بھارتی وزیر دفاع کے ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق بیان پر سخت ردعمل

عدیل حسن by عدیل حسن
مئی 15, 2025
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, پاکستان قومی خبریں – ملکی سطح کی اہم اور تازہ ترین رپورٹس, پاکستان کی سیاسی خبریں – حکومت، اپوزیشن اور انتخابی اپ ڈیٹس, علاقائی اور صوبائی خبریں – پنجاب، سندھ، KPK اور بلوچستان
اکستان کا بھارتی وزیر دفاع کے ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق بیان پر سخت ردعمل

پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق حالیہ بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ جمعرات کے روز دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ، سفیر شفقت علی خان نے راج ناتھ سنگھ کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بیان بھارت کی گہری عدم تحفظ اور پاکستان کی مؤثر دفاعی صلاحیتوں پر مایوسی کو ظاہر کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کی طرح ایٹمی دھمکیوں پر انحصار نہیں کرتا بلکہ ہماری روایتی فوجی طاقت کسی بھی جارحیت کو روکنے کے لیے کافی ہے۔

سفیر شفقات علی خان نے مزید کہا ہے کہ راج ناتھ سنگھ کے بیان سے یہ واضح ہوتا ہے کہ انہیں بین الاقوامی اداروں خاص طور پر اقوام متحدہ کے تحت کام کرنے والے ادارے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کی ذمہ داریوں اور دائرہ اختیار کی سمجھ نہیں ہے جو دنیا بھر میں جوہری تحفظ اور اصولوں کی نگرانی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگانے کے بجائے اپنے ملک میں بار بار ہونے والے ایٹمی مواد کی چوری اور غلط استعمال کے واقعات کا جواب دے۔

دفتر خارجہ نے بھارت میں پیش آنے والے متعدد سنگین واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے جن میں ایک ریڈیوایکٹو آلہ کی چوری شامل تھی جو کہ بھارت کے بھابھا ایٹمی تحقیقی مرکز (BARC) سے غائب ہوا اور بعد میں دہرادون میں بازیاب ہوا۔ ایک اور واقعے میں ایک مجرمانہ گروہ کو کالیفورنیئم نامی خطرناک اور نہایت تابکار مادے کے غیر قانونی قبضے میں پکڑا گیا جس کی عالمی مارکیٹ میں قیمت تقریباً 10 کروڑ امریکی ڈالر ہے۔ صرف 2021 میں ہی بھارت سے کالیفورنیئم چوری کے تین علیحدہ علیحدہ واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  موٹروے زیادتی کیس کا ملزم خود تھانے پیش ہو گیا، جرم سے انکار

پاکستان نے ان واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا  ہے کہ یہ سلسلہ بھارت کے ایٹمی پروگرام کی سیکیورٹی پر سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ بھارت کے اندر تابکار مواد کی غیر قانونی خرید و فروخت کا بلیک مارکیٹ موجود ہو سکتی ہے۔ سفیر شفقات علی خان نے بین الاقوامی برادری اور IAEA جیسے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ ان واقعات کی مکمل اور شفاف تحقیقات کریں اور بھارت کو اپنی ایٹمی تنصیبات اور مواد کی حفاظت کے لیے مؤثر اقدامات اٹھانے پر مجبور کریں۔

پاکستان نے آخر میں زور دیا کہ بھارت کو غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے کے بجائے ایٹمی تحفظ پر سنجیدہ اقدامات کرنے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں :  سندہ طاس معاہدہ کیا ہے؟ اور اس کی موجودہ صورتحال

عدیل حسن

عدیل حسن

عدیل حسن ایک اقتصادی نامہ نگار ہیں جو کاروباری ترقی اور شہری منڈیوں سے متعلق موضوعات پر لکھتے ہیں۔ ان کی رپورٹنگ ملکی معیشت، تجارتی رجحانات، اور کاروباری مواقع کے تجزیے پر مبنی ہوتی ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

عالمی آبادیاتی تبدیلیاں

آبادی کا بوجھ یا معاشی ہتھیار؟ عالمی آبادیاتی تبدیلیاں اور ہمارا ہیومن کیپیٹل

جولائی 23, 2026
دہم جماعت جنرل گروپ مارک شیٹ

دہم جماعت جنرل گروپ مارک شیٹ شیڈول: کراچی بورڈ کا اسکولوں کے لیے اہم ترین اعلان

جولائی 23, 2026
پاک سعودی تعلقات 2026

پاک سعودی تعلقات 2026: وزیر اعظم شہباز شریف کا سعودی ولی عہد سے رابطہ،  حمایت کا اعادہ

جولائی 23, 2026
سی پی ایل 2026 شیڈول

سی پی ایل 2026 شیڈول: پاکستان کے مایہ ناز اسپنرز شاداب خان اور سفیان مقیم کا بڑا معاہدہ

جولائی 23, 2026
اسلام آباد پولیس آن لائن اپائنٹمنٹ

اسلام آباد پولیس آن لائن اپائنٹمنٹ بک کرنے کا مکمل طریقہ

جولائی 23, 2026
انڈس روبوٹکس ایکسپو 2026

انڈس روبوٹکس ایکسپو 2026: وزیر اعظم شہباز شریف نے جدید آٹونومس سسٹمز نمائش کا افتتاح کر دیا

جولائی 23, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

عالمی آبادیاتی تبدیلیاں

آبادی کا بوجھ یا معاشی ہتھیار؟ عالمی آبادیاتی تبدیلیاں اور ہمارا ہیومن کیپیٹل

جولائی 23, 2026
دہم جماعت جنرل گروپ مارک شیٹ

دہم جماعت جنرل گروپ مارک شیٹ شیڈول: کراچی بورڈ کا اسکولوں کے لیے اہم ترین اعلان

جولائی 23, 2026
پاک سعودی تعلقات 2026

پاک سعودی تعلقات 2026: وزیر اعظم شہباز شریف کا سعودی ولی عہد سے رابطہ،  حمایت کا اعادہ

جولائی 23, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.