Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

پاکستان کا ایک اور بی جے پی لیڈر کی جانب سے گستاخئ رسول پر احتجاج

بلال رشید by بلال رشید
اگست 24, 2022
in علاقائی اور صوبائی خبریں – پنجاب، سندھ، KPK اور بلوچستان
پاکستان کا ایک اور بی جے پی لیڈر کی جانب سے گستاخئ رسول پر احتجاج

ہندوستان میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کا فوری نوٹس لے

 پاکستان نے آج بدھ کے روز بی جے پی کے ایک رہنما کی طرف سے پیغمبر اسلام (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے خلاف دئیے گئے "انتہائی اشتعال انگیز اور توہین آمیز ریمارکس” کی شدید مذمت کی ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ہندوستان میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کا فوری نوٹس لے۔ 

ہندوستانی پولیس نے منگل کے روز جنوبی ریاست تلنگانہ میں قانون ساز بی جے پی کے رہنما ٹی راجہ سنگھ کو "مذہب کے نام پر دشمنی کو فروغ دینے” کے شبے میں حراست میں لے لیا تھا جب مسلم گروپوں کی جانب سے پیغمبر اسلام (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بارے میں ان کے تبصروں پر ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ 

 ریمارکس کی مذمت کرتے ہوئے، دفتر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ میں یہ دوسرا موقع ہے کہ بی جے پی کے کسی سینئر رہنما نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کیا ہے۔ 

ان انتہائی تضحیک آمیز ریمارکس سے پاکستانی عوام اور دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔

 دفتر خارجہ کے ترجمان نے نشاندہی کی کہ "بی جے پی کی جانب سے مذکورہ اہلکار کے خلاف کی گئی علامتی اور غیر موثر تادیبی کارروائی ہندوستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے درد اور غم کو کم نہیں کرسکتی۔

یہ بھی پڑھیں | کار فرسٹ نامی کمپنی نے پاکستان میں کام کرنا بند کر دیا 

یہ بھی پڑھیں | شہباز گل ٹھیک اور صحت مند ہیں، پمز ہسپتال نے میڈیکل رپورٹ جاری کر دی 

یہ بھی پڑھیں:  پاکستانی فورسز نے چار دہشتگرد مار ڈالے

 پاکستان نے بھی قانون ساز کی گرفتاری کے چند گھنٹوں بعد رہائی کی مذمت کی اور کہا کہ بی جے پی رہنما کو رہا کرنے کا فیصلہ "انتہائی قابل مذمت” ہے۔

ترجمان نے کہا کہ موجودہ واقعہ نے ایک بار پھر مسلمانوں کے ساتھ موجودہ بھارتی حکومت کے جنونی طور پر نفرت انگیز رویے اور ہندوستان میں اسلامو فوبیا کے "پریشان کن انداز” کو اجاگر کیا ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ ہندوستان ایک غیر اعلانیہ ‘ہندو شدت پسند ملک’ سے زیادہ کچھ نہیں ہے جہاں مسلمانوں کو معمول کے مطابق بدنام کیا جاتا ہے، بے دخل کیا جاتا ہے اور ان کے مذہبی عقائد کو اکثریتی تسلط کے تحت پامال کیا جاتا ہے۔

دفتر خارجہ نے اس گھناؤنے واقعے پر بی جے پی کی اعلیٰ قیادت کی "خاموشی” پر بھی سوال اٹھایا اور کہا کہ یہ بی جے پی کے اندر اور اس سے باہر انتہا پسند ہندوؤں کے لیے ان کی منظوری اور مکمل حمایت کو ظاہر کرتا ہے۔ 

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’پاکستان ہندوستانی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بی جے پی کے ارکان کے خلاف فوری اور فیصلہ کن کارروائی کرے جو عادتاً اسلام پر حملہ کرنے اور پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان کو نشانہ بنانے میں ملوث ہیں۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

لاہور میں ایل ڈی اے کا ہائی ٹیک ایکشن، 6 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے دفاتر اور سڑکیں مسمار

لاہور میں ایل ڈی اے کا ہائی ٹیک ایکشن، 6 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے دفاتر اور سڑکیں مسمار

اکتوبر 14, 2026
عالمی رینکنگ میں بریک تھرو، اسلام آباد معیارِ زندگی میں نیویارک، لندن اور پیرس سے آگے نکل گیا

عالمی رینکنگ میں بریک تھرو، اسلام آباد معیارِ زندگی میں نیویارک، لندن اور پیرس سے آگے نکل گیا

اکتوبر 14, 2026
خیبر پختونخوا کے 3 اضلاع میں تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں بند، شیڈول امتحانات بھی منسوخ

پشاور کے اسکول اور کالج منگل کو کھلے رہیں گے، ڈپٹی کمشنر نے تعطیلات کا نوٹیفکیشن مسترد کر دیا

اکتوبر 14, 2026
شکاگو میراتھن پاکستانی اتھلیٹس کا بریک تھرو، ٹیکساس کے نذر نیانی اور بروک لین کی بشریٰ انجم 

شکاگو میراتھن پاکستانی اتھلیٹس کا بریک تھرو، ٹیکساس کے نذر نیانی اور بروک لین کی بشریٰ انجم 

اکتوبر 14, 2026
گورنر خیبر پختونخواہ حاجی غلام علی نے ہفتہ کو گورنر ہاؤس میں پشاور ہائی کورٹ کے نئے تعینات ہونے والے چیف جسٹس جسٹس اشتیاق ابراہیم سے حلف لے لیا ہے۔ تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ کے پی سردار علی امین گنڈا پور نے بھی شرکت کی۔ سیکرٹری قانون نے جسٹس اشتیاق ابراہیم کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تقرری کا حکم نامہ پڑھ کر سنایا۔ کے پی گورنر نے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو ان کی نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے ججز، جسٹس مسرت ہلالی، پشاور ہائی کورٹ کے ججز، وکلاء، چیف سیکرٹری اور آئی جی پی خیبرپختونخوا اور مختلف محکموں کے سیکرٹریز نے بھی شرکت کی۔

عدالتوں کا انقلابی منصوبہ، پنجاب حکومت نے آؤٹ آف کورٹ تصفیوں کے لیے نئی اتھارٹی قائم کر دی

اکتوبر 14, 2026
صارفین کی جیت، بینکنگ محتسب نے شکایات کا فیصلہ کر کے صارفین کو 1 ارب 20 کروڑ روپے واپس دلا دیے

صارفین کی جیت، بینکنگ محتسب نے شکایات کا فیصلہ کر کے صارفین کو 1 ارب 20 کروڑ روپے واپس دلا دیے

اکتوبر 14, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

لاہور میں ایل ڈی اے کا ہائی ٹیک ایکشن، 6 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے دفاتر اور سڑکیں مسمار

لاہور میں ایل ڈی اے کا ہائی ٹیک ایکشن، 6 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے دفاتر اور سڑکیں مسمار

اکتوبر 14, 2026
عالمی رینکنگ میں بریک تھرو، اسلام آباد معیارِ زندگی میں نیویارک، لندن اور پیرس سے آگے نکل گیا

عالمی رینکنگ میں بریک تھرو، اسلام آباد معیارِ زندگی میں نیویارک، لندن اور پیرس سے آگے نکل گیا

اکتوبر 14, 2026
خیبر پختونخوا کے 3 اضلاع میں تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں بند، شیڈول امتحانات بھی منسوخ

پشاور کے اسکول اور کالج منگل کو کھلے رہیں گے، ڈپٹی کمشنر نے تعطیلات کا نوٹیفکیشن مسترد کر دیا

اکتوبر 14, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.