Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

پاکستان میں مہنگائی کم ہونے کی امید: رپورٹ

بلال رشید by بلال رشید
اپریل 15, 2024
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, پاکستان کی سیاسی خبریں – حکومت، اپوزیشن اور انتخابی اپ ڈیٹس, پاکستانی معیشت کی خبریں – جی ڈی پی، مہنگائی اور اقتصادی پیش رفت
پاکستان میں مہنگائی کم ہونے کی امید رپورٹ

 ایشیائی ترقیاتی بینک (ای ڈی بی) کی سال 2024 کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کم ہونے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ 

تفصیکات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی رپورٹ میں پیشن گوئی کی ہے کہ معاشی استحکام پر پیش رفت سے اعتماد بحال ہونے کی وجہ سے اگلے سال پاکستان میں افراط زر کی شرح 15.0 فیصد تک کم ہونے کی توقع ہے۔ 

ایشیائی ترقیاتی بینک نے سیاسی بے چینی، تباہ کن سیلابوں اور پالیسیوں میں نرمی کو پاکستان کی اقتصادی ترقی میں بڑی رکاوٹ قرار دیا ہے۔ انہوں نے سیاسی لحاظ سے غیر یقینی صورتحال کو استحکام، معیشت کی بحالی اور اصلاحات کے لیے ملک کی کوششوں کے لیے خطرہ قرار دیا۔ 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تباہ کن سیلاب، سیاسی بدامنی اور پالیسیوں میں نرمی کی وجہ سے معیشت تباہ ہوئی ہے۔ 

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مالی سال 2023 میں ملک کی جی ڈی پی میں 0.2 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ مالی سال 2022 میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق، طلب کی طرف نجی کھپت کی نمو مالی سال 2022 میں 7.1 فیصد سے گھٹ کر 2.4 فیصد رہ گئی۔

عوامی سرمایہ کاری 3 فیصد سے زائد کمی دیکھنے میں آئی جبکہ نجی سرمایہ کاری میں 14.6 فیصد کمی واقع ہوئی جو کہ مایوسی کو ظاہر کرتی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس سال نمو 1.9 فیصد بڑھنے کا امکان ہے جو کہ نجی شعبے کی سرمایہ کاری میں بہتری کے باعث اصلاحاتی اقدامات پر پیشرفت اور نئی اور زیادہ مستحکم حکومت کی طرف منتقلی سے منسلک ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  نیو ائیر پر فائرنگ کرنے والے ہر فرد کے خلاف قتل کا مقدمہ ہو گا، کراچی پولیس

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مالی سال 2025 میں، جی ڈی پی  2.8 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔ 

اس میں کہا گیا ہے کہ بڑھتی ہوئی لاگت اور تعمیراتی شعبے میں ٹیکسوں میں اضافے سے نمو متاثر ہوئی ہے جبکہ پاکستان میں رواں مالی سال خسارہ 25 فیصد کی بلند ترین سطح پر رہنے کی توقع ہے۔

 اے ڈی بی نے کہا کہ پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں کے لیے بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور دوست ممالک پر انحصار کرنا پڑے گا۔ 

بینک نے رپورٹ میں کہا ہے کہ  توانائی کی بلند قیمتوں کی وجہ سے اس سال افراط زر کی شرح تقریباً 25 فیصد تک رہے گی۔ 

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ اگلے سال اشیائے خوردونوش کی قیمتیں مستحکم ہوں گی۔ بجلی کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے مالی سال 2024 میں افراط زر تقریباً 25.0 فیصد تک بلند رہے گا لیکن مالی سال 2025 میں اس میں نرمی کی توقع ہے۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میڈلز

نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میڈلز: پاکستانی طلبہ نے جدہ میں تاریخ رقم کر دی

اگست 10, 2026
مقامی لوگوں کے حقوق کا تحفظ

مقامی لوگوں کے حقوق کا تحفظ: صدر زرداری کا عالمی برادری کے نام اہم پیغام

اگست 10, 2026
ویپنگ کے نقصانات اور کینسر

فیشن ایبل زہر: کیا ویپنگ واقعی روایتی سگریٹ کا محفوظ متبادل ہے؟

اگست 10, 2026
حج 2027 پیکیجز کا اعلان

حج 2027 پیکیجز کا اعلان: طویل اور شارٹ حج کی قیمتیں اور اہم پالیسی اصلاحات

اگست 10, 2026
لاہور میٹرو بس سروس معطلی

لاہور میٹرو بس سروس معطلی: فنڈز اور ایندھن کے تنازع پر 11 اگست سے آپریشنز بند کرنے کا اعلان

اگست 10, 2026
مکہ دفاعی معاہدہ کی تفصیلات

مکہ دفاعی معاہدہ کی تفصیلات: ترکیہ کا بڑا انکشاف اور علاقائی اثرات

اگست 10, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میڈلز

نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میڈلز: پاکستانی طلبہ نے جدہ میں تاریخ رقم کر دی

اگست 10, 2026
مقامی لوگوں کے حقوق کا تحفظ

مقامی لوگوں کے حقوق کا تحفظ: صدر زرداری کا عالمی برادری کے نام اہم پیغام

اگست 10, 2026
ویپنگ کے نقصانات اور کینسر

فیشن ایبل زہر: کیا ویپنگ واقعی روایتی سگریٹ کا محفوظ متبادل ہے؟

اگست 10, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.