Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

وزیر اعظم شہباز شریف کی نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات

حرا خلیل by حرا خلیل
ستمبر 26, 2024
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, بین الاقوامی خبریں – عالمی سیاست، جنگ، تنازعات اور سفارت کاری, پاکستان کی سیاسی خبریں – حکومت، اپوزیشن اور انتخابی اپ ڈیٹس
وزیر اعظم شہباز شریف کی نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات

 وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا ہے۔

شہباز شریف نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیر کے حوالے سے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت کریں۔

ملاقات کے دوران، وزیرِ اعظم نے بھارت کے 5 اگست 2019 کو کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے اقدام کو غیر قانونی اور یکطرفہ قرار دیتے ہوئے جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے لیے کشمیر تنازعہ کا پرامن حل تلاش کرنے پر زور دیا۔ 

انہوں نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور کشمیری عوام پر ظلم و ستم کے حوالے سے اقوامِ متحدہ کو آگاہ کیا اور عالمی برادری سے اس معاملے پر فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔

شہباز شریف نے ملاقات میں فلسطین کی صورت حال پر بھی بات کی اور اسرائیل کے خلاف فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کی اور عالمی برادری سے اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرانے کی اپیل کی۔ 

وزیرِ اعظم نے اقوامِ متحدہ کی مستقبل کے حوالے سے منعقدہ سمٹ کے اقدام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس سے ترقی پذیر ممالک کی مالی مشکلات حل کرنے میں مدد ملے گی۔

وزیرِ اعظم کی یہ ملاقات اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی، جس میں انہوں نے پاکستان کی جانب سے عالمی امن و سلامتی کے قیام کے عزم کو بھی دہرایا۔

یہ بھی پڑھیں:  سال 2023 میں انڈیا کی آبادی چائنہ سے بڑھ جائے گی
حرا خلیل

حرا خلیل

حرا خلیل ایک لائف اسٹائل اور تفریحی صحافی ہیں جو پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے متعلق لکھتی ہیں۔ ان کی تحریریں ثقافتی رجحانات، فنونِ لطیفہ، اور شوبز دنیا کی تازہ ترین سرگرمیوں پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

وزیراعظم کا بڑا معاشی بریک تھرو، ‘اپنا گھر اسکیم’ کے تحت 125,000 ہوم لونز دینے کا ہدف

وزیراعظم کا بڑا معاشی بریک تھرو، ‘اپنا گھر اسکیم’ کے تحت 125,000 ہوم لونز دینے کا ہدف

اکتوبر 8, 2026
اوپن سورس دنیا کا دھماکہ، میسٹرل لارج 4 پبلک فعال، 1 ٹریلین پیرامیٹرز کے ساتھ جی پی ٹی 6 کو ٹکر

اوپن سورس دنیا کا دھماکہ، میسٹرل لارج 4 پبلک فعال، 1 ٹریلین پیرامیٹرز کے ساتھ جی پی ٹی 6 کو ٹکر

اکتوبر 8, 2026
نرسنگ کے طلبہ کے لیے یو ایچ ایس کا فیصلہ، فیل ہونے والوں کے لیے ریسٹ امتحان کی منظوری 

نرسنگ کے طلبہ کے لیے یو ایچ ایس کا فیصلہ، فیل ہونے والوں کے لیے ریسٹ امتحان کی منظوری 

اکتوبر 8, 2026
ایف بی آر کا کریک ڈاؤن، 5 بڑی صنعتوں کی مانیٹرنگ کے لیے آئی پی کیمرے لگانے کی منظوری

ایف بی آر کا کریک ڈاؤن، 5 بڑی صنعتوں کی مانیٹرنگ کے لیے آئی پی کیمرے لگانے کی منظوری

اکتوبر 8, 2026
 کیو آر کوڈ مرچنٹس میں اضافہ، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں 1.6 ٹریلین روپے کی ڈیجیٹل ادائیگیوں کا انکشاف

 کیو آر کوڈ مرچنٹس میں اضافہ، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں 1.6 ٹریلین روپے کی ڈیجیٹل ادائیگیوں کا انکشاف

اکتوبر 8, 2026
پرانی گاڑیوں کی درآمدات میں اضافہ، وزیراعظم کی زیرِ صدارت آٹو امپورٹ اسکیمز کا ہنگامی آڈٹ

پرانی گاڑیوں کی درآمدات میں اضافہ، وزیراعظم کی زیرِ صدارت آٹو امپورٹ اسکیمز کا ہنگامی آڈٹ

اکتوبر 8, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

وزیراعظم کا بڑا معاشی بریک تھرو، ‘اپنا گھر اسکیم’ کے تحت 125,000 ہوم لونز دینے کا ہدف

وزیراعظم کا بڑا معاشی بریک تھرو، ‘اپنا گھر اسکیم’ کے تحت 125,000 ہوم لونز دینے کا ہدف

اکتوبر 8, 2026
اوپن سورس دنیا کا دھماکہ، میسٹرل لارج 4 پبلک فعال، 1 ٹریلین پیرامیٹرز کے ساتھ جی پی ٹی 6 کو ٹکر

اوپن سورس دنیا کا دھماکہ، میسٹرل لارج 4 پبلک فعال، 1 ٹریلین پیرامیٹرز کے ساتھ جی پی ٹی 6 کو ٹکر

اکتوبر 8, 2026
نرسنگ کے طلبہ کے لیے یو ایچ ایس کا فیصلہ، فیل ہونے والوں کے لیے ریسٹ امتحان کی منظوری 

نرسنگ کے طلبہ کے لیے یو ایچ ایس کا فیصلہ، فیل ہونے والوں کے لیے ریسٹ امتحان کی منظوری 

اکتوبر 8, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.