Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

نیب نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو گرفتار کر لیا

بلال رشید by بلال رشید
ستمبر 29, 2020
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز
نیب نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو گرفتار کر لیا

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے سوموار کو  اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی اور اس کے بعد ان کو گرفتار کر لیا گیا نیز ان کی عبوری ضمانت بھی لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے منسوخ کردی گئی ہے۔

شہباز شریف کی یہ گرفتاری منی لانڈرنگ اور آمدنی سے زائد اثاثوں کے کیس کی وجہ سے ہوئی جو اس سے قبل نیب کے ذریعہ دائر کیا گیا تھا۔ 

تفصیلات کے مطابق خواتین سمیت مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد لاہور ہائیکورٹ کے باہر موجود تھی جہاں شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے نیب اور پی ٹی آئی کی حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی جبکہ  گرفتاری کے فورا بعد ہی سیکیورٹی اہلکاروں اور شہباز شریف کے حامیوں کے مابین مختلف جھڑپیں بھی ہوئیں۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے شہباز شریف کی گرفتاری کی خبر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مخالفین کو متنبہ کیا کہ اے پی سی میں بنائی گئی حکمت عملی پر ہر صورت عمل درآمد ہو گا۔ اپنےبٹویٹر پیغام میں. واز شریف نے کہا کہ کسی کو بھی یہ غلط فہمی نا رہےکہ وہ اس طرح کے ہتھکنڈوں کے ذریعے پارٹی کو شکست دے سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج اس کٹھ پتلی نظام نے شہباز شریف کو گرفتار کرکے اے پی سی کی قرارداد کی توثیق کردی ہے۔ شہباز شریف نے پہلے بھی کہا تھا کہ انہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے رکھا جائے یا نہیں اے پی سی کے دوران کیے گئے تمام فیصلوں پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ نواز شرید کا یہ بیان ٹویٹر پر شہباز شریف کی گرفتاری سے کچھ دیر بعد جاری ہوا۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ شہباز کو صرف اسی لئے گرفتار کیا گیا ہے کیونکہ وہ ان لوگوں کے ہاتھوں میں کھیلنے سے انکار کر چکے ہیں جو انہیں اپنے بھائی کے خلاف استعمال کرنا چاہتے تھے۔ وہ ان قیاس آرائیوں کا حوالہ دے رہی تھیں کہ سول ملٹری تعلقات سے نمٹنے کے حوالے سے نواز اور شہباز کی رائے میں اختلاف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  واٹس ایپ اسٹیٹس اپ ڈیٹس چیٹس ٹیب میں: 2026 کے فیچرز اور چھپانے کا طریقہ
بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

میٹرک اور انٹر امتحانات کا ڈیجیٹل سسٹم

لاہور بورڈ کا میٹرک اور انٹر امتحانات کا ڈیجیٹل سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

اکتوبر 24, 2026
اسلام آباد ریجن کے لیے ہنگامی الرٹ، آئیسکو نے عارضی لوڈشیڈنگ کے شیڈول کا اعلان کر دیا

اسلام آباد اور راولپنڈی میں بجلی کی بندش کے نئے شیڈول کا اعلان

اکتوبر 24, 2026
عالمی مالیاتی فورم پر کامیابی، چین نے پاکستانی معیشت میں فنانشل تعاون بڑھانے پر آمادگی ظاہر کر دی

جی ایم او فصلوں کی درآمد پر وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

اکتوبر 24, 2026
اسلام آباد میں نئے میوزیم پراجیکٹ

اسلام آباد میں نئے عجائب گھروں کی تعمیر کا اعلان، سرکاری اراضی پر میگا ثقافتی پراجیکٹ کا آغاز

اکتوبر 24, 2026
ڈاکٹروں کی مستقل ملازمتوں کا خاتمہ

ڈاکٹروں کی مستقل ملازمتوں کا خاتمہ، ٹیچنگ ہسپتالوں میں کنٹریکٹ پر بھرتیاں ہوں گی، پی پی ایس سی بائی پاس

اکتوبر 24, 2026
پاکستان میں بڑھتی ہوئی بیروزگاری رپورٹ

پاکستان میں روزگار کا شدید بحران، 36 لاکھ نوجوان  نوکری سے محروم سالانہ مارکیٹ میں شامل، ورلڈ بینک کا انتباہ

اکتوبر 24, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

میٹرک اور انٹر امتحانات کا ڈیجیٹل سسٹم

لاہور بورڈ کا میٹرک اور انٹر امتحانات کا ڈیجیٹل سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

اکتوبر 24, 2026
اسلام آباد ریجن کے لیے ہنگامی الرٹ، آئیسکو نے عارضی لوڈشیڈنگ کے شیڈول کا اعلان کر دیا

اسلام آباد اور راولپنڈی میں بجلی کی بندش کے نئے شیڈول کا اعلان

اکتوبر 24, 2026
عالمی مالیاتی فورم پر کامیابی، چین نے پاکستانی معیشت میں فنانشل تعاون بڑھانے پر آمادگی ظاہر کر دی

جی ایم او فصلوں کی درآمد پر وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

اکتوبر 24, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.