Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

نواز شریف کو بھارت کی جانب سے پناہ دی جا سکتی ہے، اعتزاز احسن

بلال رشید by بلال رشید
اگست 6, 2021
in پاکستان کی سیاسی خبریں – حکومت، اپوزیشن اور انتخابی اپ ڈیٹس
نواز شریف کو بھارت کی جانب سے پناہ دی جا سکتی ہے، اعتزاز احسن

بھارت کی جانب سے نواز شریف کو سیاسی پناہ دینے کا امکان ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ویزا توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے بعد ملک کے معروف اور سینئر وکیل اعتزاز احسن نے نجی ٹی وی چینل پر ایک پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا فی الحال پاکستانی پاسپورٹ ہے ، اس لیے ں کے لیے برطانیہ سے دوسرے ملک کا سفر آسان نہیں ہے۔ لیکن اگر کوئی ملک خصوصی اجازت دیتا ہے تو نواز شریف بغیر پاسپورٹ کے بھی اس ملک کا سفر کر سکتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما نواز شریف جب بھی اقتدار میں آئے ، انہوں نے غیر ملکی حکمرانوں کے ساتھ ذاتی تعلقات قائم کیے لہذا سعودی عرب یا کوئی اور ملک انہیں پناہ دے سکتا ہے۔

 اعتزاز احسن کے مطابق بھارت بھی نواز شریف کو سیاسی پناہ دے سکتا ہے۔ ان کے مطابق بھارت موجودہ صورتحال سے فائدہ اٹھائے گا اور آگے بڑھے گا لیکن یہ بات یقینی ہے کہ میاں صاحب بھارت کی طرف سے کوئی پیشکش قبول نہیں کریں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں | بیوی کے مقابلے میں حسین کی حالت زیادہ ہونی چاہیے ، صداف کنول کے بیان پر مختلف تبصرے

اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ ان کی ویزا توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے بعد بھی نواز شریف کے پاس  دو آپشن ہیں۔ نواز شریف برطانوی امیگریشن حکام کے پاس جائیں گے اور پھر عدالت میں اپیل کر سکتے ہیں۔ ان اپیلوں کا فیصلہ ہونے میں چند ماہ لگیں گے جبکہ اس دوران مسلم لیگ (ن) کے رہنما برطانیہ میں رہ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  دھرنا جاری رہے گا، علی امین گنڈاپور کا اعلان

 دوسری جانب دیگر قانونی ماہرین نے کہا ہے کہ اگر  اپیلوں پر فیصلہ نواز شریف کے حق میں نہیں آتا تو برطانوی حکومت مسلم لیگ (ن) کے رہنما کو برطانیہ چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دے گی۔ برطانوی حکومت کے فیصلے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما کو مقررہ مدت میں برطانیہ سے باہر نہ جانے کی صورت میں قانون کے تحت حراست میں لیا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف ، جو علاج کے لیے برطانیہ میں مقیم ہیں ، کو شدید دھچکا اس وقت لگا جب برطانوی حکومت نے نواز شریف کو مزید برطانیہ میں رہنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف نے برطانوی حکومت سے اپنے ویزے میں توسیع کی درخواست کی تھی۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما نواز شریف نے کہا تھا کہ چونکہ وہ بیمار ہیں لہذا ان کا علاج مکمل ہونے تک انہیں برطانیہ میں رہنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ 

گزشتہ ، متعلقہ برطانوی حکومتی ایجنسی نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم کی ویزا توسیع کی درخواست مسترد کر دی اور ان پر زور دیا کہ وہ چند دنوں میں ملک چھوڑ دیں۔

 یہاں واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے پاسپورٹ کی میعاد 16 فروری 2021 کو ختم ہوچکی ہے ، لہٰذا انہیں کسی دوسرے ملک کے سفر کے لیے حکومت پاکستان کی اجازت درکار ہے۔ نواز شریف حکومت پاکستان کی اجازت کے بغیر برطانیہ سے کسی دوسرے ملک روانہ نہیں ہو سکتے۔

یہ بھی پڑھیں:  حکومت نے نواز کے لئے گھریلو کھانے پر پابندی کے بعد مریم نے 'بھوک ہڑتال' کا انتباہ کیا
بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پاکستان ہاکی ٹیم کے 2 اسٹار کا بریک تھرو، کپتان ابوبکر آسٹریلیا اور احمد ندیم فرانس کی پریمیم لیگز میں شامل

پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے سلطان آف جوہور کپ فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

اکتوبر 24, 2026
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے مایہ ناز عبدالسلام اسکول آف میتھمیٹیکل سائنسز نے تعلیمی افق پر ایک بار پھر پاکستان کا پرچم بلند کرتے ہوئے ایک باوقار عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ یورپی میتھمیٹیکل سوسائٹی نے اس اسکول کو سال 2027 سے 2030 تک کے لیے امرپنگ ریجنل سینٹر آف ایکسی لینس تسلیم کیا ہے جس کے بعد جی سی یو لاہور کو یورپی اعزاز ملنے کا تاریخی سنگِ میل عبور ہوا ہے۔ پندرہ سال بعد اعزاز کی تجدید اور عالمی برتری اس سے قبل سال 2011 میں بھی یہ اسکول دنیا کا پہلا ادارہ بنا تھا جس نے یہ منفرد اعزاز حاصل کیا تھا۔ اب ٹھیک 15 سال بعد یورپی کمیٹی برائے ترقی پذیر ممالک نے اکتوبر کے حالیہ اجلاس میں دوبارہ اس اعزاز کی توثیق کی ہے۔ یہ چار سالہ عالمی اعزاز صرف ان اعلیٰ تحقیقی اداروں کو دیا جاتا ہے جو پوسٹ گریجویٹ تعلیم اور ریاضی کی تحقیق میں قائدانہ کردار ادا کرتے ہیں۔ ادارہ جاتی اصلاحات اور وائس چانسلر کا پیغام جی سی یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چوہدری نے اس شاندار کامیابی کو گزشتہ 18 ماہ کے دوران کی جانے والی اہم ادارہ جاتی اصلاحات کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے اسکول انچارج پروفیسر ڈاکٹر خرم شبیر اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یونیورسٹی اعلیٰ تعلیم اور بین الاقوامی تحقیق میں اپنے معیار کو مزید مستحکم کرتی رہے گی

تعلیمی میدان میں بڑی کامیابی: جی سی یو لاہور کو یورپی اعزاز مل گیا

اکتوبر 24, 2026
امپورٹڈ اسٹیشنری کی قیمتیں

کسٹمز ویلیو ایشن میں بڑا اضافہ: امپورٹڈ اسٹیشنری کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ

اکتوبر 24, 2026
پاکستانی شارٹ فلم آسکرز کے لیے کوالیفائی

پاکستانی شارٹ فلم آسکرز کے لیے کوالیفائی کر کے عالمی افق پر چمک اٹھی

اکتوبر 24, 2026
پی ایم ڈیجیٹل یوتھ ہب رجسٹریشن

پی ایم ڈیجیٹل یوتھ ہب رجسٹریشن: نوکریوں اور انٹرنشپ کا طریقہ

اکتوبر 24, 2026
وفاقی کابینہ کا آڈٹ سیشن، وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد احتجاج کو جرم اور غداری قرار دے دیا

وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا ایکشن: وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ برطرف

اکتوبر 24, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پاکستان ہاکی ٹیم کے 2 اسٹار کا بریک تھرو، کپتان ابوبکر آسٹریلیا اور احمد ندیم فرانس کی پریمیم لیگز میں شامل

پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے سلطان آف جوہور کپ فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

اکتوبر 24, 2026
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے مایہ ناز عبدالسلام اسکول آف میتھمیٹیکل سائنسز نے تعلیمی افق پر ایک بار پھر پاکستان کا پرچم بلند کرتے ہوئے ایک باوقار عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ یورپی میتھمیٹیکل سوسائٹی نے اس اسکول کو سال 2027 سے 2030 تک کے لیے امرپنگ ریجنل سینٹر آف ایکسی لینس تسلیم کیا ہے جس کے بعد جی سی یو لاہور کو یورپی اعزاز ملنے کا تاریخی سنگِ میل عبور ہوا ہے۔ پندرہ سال بعد اعزاز کی تجدید اور عالمی برتری اس سے قبل سال 2011 میں بھی یہ اسکول دنیا کا پہلا ادارہ بنا تھا جس نے یہ منفرد اعزاز حاصل کیا تھا۔ اب ٹھیک 15 سال بعد یورپی کمیٹی برائے ترقی پذیر ممالک نے اکتوبر کے حالیہ اجلاس میں دوبارہ اس اعزاز کی توثیق کی ہے۔ یہ چار سالہ عالمی اعزاز صرف ان اعلیٰ تحقیقی اداروں کو دیا جاتا ہے جو پوسٹ گریجویٹ تعلیم اور ریاضی کی تحقیق میں قائدانہ کردار ادا کرتے ہیں۔ ادارہ جاتی اصلاحات اور وائس چانسلر کا پیغام جی سی یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چوہدری نے اس شاندار کامیابی کو گزشتہ 18 ماہ کے دوران کی جانے والی اہم ادارہ جاتی اصلاحات کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے اسکول انچارج پروفیسر ڈاکٹر خرم شبیر اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یونیورسٹی اعلیٰ تعلیم اور بین الاقوامی تحقیق میں اپنے معیار کو مزید مستحکم کرتی رہے گی

تعلیمی میدان میں بڑی کامیابی: جی سی یو لاہور کو یورپی اعزاز مل گیا

اکتوبر 24, 2026
امپورٹڈ اسٹیشنری کی قیمتیں

کسٹمز ویلیو ایشن میں بڑا اضافہ: امپورٹڈ اسٹیشنری کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ

اکتوبر 24, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.