Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

مولانا فضل الرحمن کی حکومت گرانے کی  دھمکی

حرا خلیل by حرا خلیل
اپریل 29, 2024
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, پاکستان کی سیاسی خبریں – حکومت، اپوزیشن اور انتخابی اپ ڈیٹس
مولانا فضل الرحمن کی حکومت گرانے کی دھمکی


جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسٹیبلیشمنٹ کی برف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنہوں نے ان کی جماعت کو پارلیمنٹ سے باہر رکھا ہے وہ یاد رکھیں کہ ہم   اس معاملے کو عوامی عدالت کے زریعے سڑکوں پر لے آئیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق انہوں نے پشاور، مہمند اور خیبر اضلاع سے اپنی پارٹی کے عہدیداروں سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے جے یو آئی (ف) کو پارلیمنٹ سے باہر رکھا، وہ سن لیں کہ ہم سڑکوں پر ان کی ناانصافیوں اور ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔

انہوں نے کسی رہنما یا جماعت کا نام لیے بغیرکہا کہ وہ لوگ جنہوں نے 2018 میں ہونے والے دھاندلی زدہ انتخابات پر مسلسل خدشات کا اظہار کیا تھا، وہ 8 فروری کے عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی پر خاموش ہیں۔

 انہوں نے الزام لگایا کہ 2018 کے عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی اور 8 فروری کے انتخابات میں بھی وہی ڈرامہ دہرایا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ اختیارات کے لیے لڑے انہیں دھاندلی زدہ انتخابات کے ذریعے اختیارات ملے۔ 

انہوں نے کہا کہ جب بھی انتخابات میں دھاندلی کی اطلاع ملی جے یو آئی ف نے اس کے خلاف قائدانہ کردار ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مولانا مفتی محمود نے بھی 1977 میں ایسی دھاندلی کے خلاف تحریک چلائی تھی۔ 

جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ ان کے بزرگوں نے برصغیر کی آزادی کی جنگ لڑی اور انہوں نے آزادی مارچ کے ذریعے لوگوں میں شعور بیدار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود مختار ہیں اور کبھی غلامی قبول نہیں کریں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان میں انٹرنیٹ کا مسئلہ اکتوبر 2024 تک برقرار رہے گا

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آزادی کے بعد سے اسے سیاسی، معاشی اور جمہوری طور پر ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ انتخابات میں دھاندلی کرنے والی قوتوں کے خلاف ’عوامی اسمبلی‘ میں لڑیں گے کیونکہ وہ ملک بچانے کے لیے نکلے ہیں۔ 

مسلط حکومت کو گرا کر جمہوریت بحال کریں گے

انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی اس وقت ملک پر مسلط حکومت کو گرا کر حقیقی جمہوریت بحال کرے گی۔ مولانا فضل الرحمن رحمان نے بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے مظالم پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فورسز بچوں، خواتین اور بزرگوں کو اندھا دھند قتل کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کے مظالم کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے ہسپتالوں پر بمباری کی جس سے مریض جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ 

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ف اس مشکل وقت میں فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر فورم پر ان کے لیے آواز اٹھائے گی۔ 

قبل ازیں سینیٹر عطا الرحمان کی زیر صدارت جے یو آئی (ف) کے عہدیداران کا اجلاس ہوا۔ دیگر کے علاوہ اجلاس میں انصار الاسلام کے رہنمائوں، جے یو آئی (ف) کے سوشل میڈیا کے نمائندوں، ایم پی اے، تحصیل ناظمین اور لائرز فورم اور پارٹی کے ٹیچر فورم کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔ 

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عطا الرحمان نے کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے اور دھاندلی زدہ انتخابات کے تحت 8 فروری کو چاروں صوبوں اور مرکز میں نیلی آنکھوں والوں کو حکومتیں دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:  “صرف اسحاق ڈار ڈیلیور کر سکتا ہے” نواز شریف کا یقین
حرا خلیل

حرا خلیل

حرا خلیل ایک لائف اسٹائل اور تفریحی صحافی ہیں جو پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے متعلق لکھتی ہیں۔ ان کی تحریریں ثقافتی رجحانات، فنونِ لطیفہ، اور شوبز دنیا کی تازہ ترین سرگرمیوں پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

رحمت اللعالمین اسکالرشپ پورٹل

 رحمت اللعالمین اسکالرشپ پروگرام 2026-27 کے تحت 1 لاکھ روپے سالانہ وظیفے کا باقاعدہ آغاز

ستمبر 26, 2026
ایف پی ایس سی ایم پی ٹی رول نمبر

 سی ایس ایس 2027  ایم پی ٹی اسکریننگ ٹیسٹ کے آن لائن ایڈمیشن سرٹیفکیٹس جاری

ستمبر 26, 2026
آئی ایم ایف معاشی شرائط

آئی ایم ایف کا پاکستان سے 174 قانونی ترامیم کا غیر معمولی مطالبہ، سبسڈیز کا خاتمہ 

ستمبر 26, 2026
لاہور بورڈ نادرا لنک

لاہور بورڈ کا نادرا کے ساتھ  معاہدہ، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ طلبہ کے ریکارڈز کی قومی شناختی ڈیٹا بیس سے لائیو لنکنگ 

ستمبر 26, 2026
اسٹیٹ بینک انعام اسکیم

اسٹیٹ بینک کا سمندر پار پاکستانیوں کے لیے تحفہ، پاسبان اسکیم کے تحت 10 کروڑ روپے جیتنے کا موقع

ستمبر 26, 2026
پاکستان اسکواش ایشین گیمز

ایشین گیمز میں پاکستان اسکواش کا شاندار بریک تھرو، نور زمان اور عاصب عرفان سیمی فائنل میں داخل

ستمبر 26, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

رحمت اللعالمین اسکالرشپ پورٹل

 رحمت اللعالمین اسکالرشپ پروگرام 2026-27 کے تحت 1 لاکھ روپے سالانہ وظیفے کا باقاعدہ آغاز

ستمبر 26, 2026
ایف پی ایس سی ایم پی ٹی رول نمبر

 سی ایس ایس 2027  ایم پی ٹی اسکریننگ ٹیسٹ کے آن لائن ایڈمیشن سرٹیفکیٹس جاری

ستمبر 26, 2026
آئی ایم ایف معاشی شرائط

آئی ایم ایف کا پاکستان سے 174 قانونی ترامیم کا غیر معمولی مطالبہ، سبسڈیز کا خاتمہ 

ستمبر 26, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.