سپریم کورٹ (SC) نے گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ میں 16 جولائی سے 8 ستمبر 2025 تک گرمیوں کی چھٹیاں ہوں گی تاہم عدالتی دفاتر کھلے رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اہم مقدمات گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران مقررہ بینچ کے سامنے سنے جائیں گے۔
ادھر پنجاب اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے بھر کے اسکولوں کے لیے گرمیوں کی چھٹیوں کی تاریخیں طے کر لی ہیں۔ اسکولوں میں یکم جون سے 9 اگست تک چھٹیاں ہوں گی۔ تاہم اگر گرمی کی شدت زیادہ ہوئی تو چھٹیاں ایک ہفتہ پہلے بھی شروع کی جا سکتی ہیں۔
ابھی تک اسکولوں کی بندش کے حوالے سے کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا البتہ تاریخیں فائنل کر لی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب کے کسانوں کے لیے خوشخبری: گندم پر فی ایکڑ 5 ہزار روپے سبسڈی کی منظوری